فہرست کتب مع روابط - ریختہ

نوازش! :)
ریختہ کے اس ربط پر بھی بوستان خیال کی کچھ جلدیں موجود ہیں۔ جبکہ کچھ جلدیں آرکائیو پر پہلے سے اپلوڈ شدہ ہیں۔
جی آرکائیو پر ضرور ہیں نادر علی سیفی کی جو کے 5 تا 12 ہیں لیکن 1 تا 4 کہیں بھی دستیاب نہیں اور ریختہ پر آغا ہجو کی 3 ہیں جن کے ربط دے چکا ہوں کاش مکمل جلدیں کسی بھی مصنف کی مل جائیں تو یقین کیجیے لورڈ آف دی رنگز اور گیم آف تھرونز اس کی گرد بھی نہیں ہیں۔
 
جی ہاں سچ ہے ہمارا ادب بے مثال ہے مغرب میں زیادہ تر تخیلاتی ادب عرب اور ایشیا سے ہی چھینا گیا ہے پرنس آف پرشیا کی بنیادیں شاہنامہ فردوسی پر ہی استوار ہیں۔نادر علی سیفی کا ترجمہ کچھ سہل ہے فکشن میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک شاہکار ہے۔ شروع کرتے ہی انسان تخیلاتی دنیا میں کھو جاتا ہے لیکن ان داستانوں کو پڑھنے کے لیئے فرصت کا وقت چاہیے جو آج کل کم ملتا ہے
 
متفق۔ آجکل الف لیلیٰ کی سب سے مشہور داستان ’الہ دین‘ ہالی وڈ کی زینت بنی ہوئی ہے۔
جی ہاں بلکل الف لیلہ عرب کا سرمایہ تھا لیکن مغرب نے اس پر سب سے زیادہ کام کیا حتیٰ کہ ہم تک اردو زبان میں بھی الف لیلی انگریزی زبان سے ترجمہ کیا جانے کے بعد پہنچی۔ لیکن ہمارے فلسفی بھائی داستان امیر حمزہ پر پتہ نہیں کب کام شروع کریں گے جلد اول کے بعد اپلوڈنگ رک گئی ہے کہیں ریختہ نے داستان گم کر دی تو پھر تو ہم بھی ڈھونڈتے رہ جایئں گے۔ یہ داستان بہی شاید دنیا کی ضخیم ترین داستان ہے۔
 
اردو کے پہلے سائنس فکشن نگار خان محبوب طرزی کے ناول ریختہ کے اس ربط پر موجود ہیں۔ اگر ممکن ہو تو انہیں بھی ڈاؤنلوڈ کرنا خاصے کی چیز ہوگی۔
 
Top