فہرست کتب مع روابط - ریختہ

فاتح

لائبریرین
مینے کوشش کی سافٹ ویر چلانے کی مگر ۔۔ میرے پاس نہیں چلا عظیم بھائی کی ڈرائیو میں کافی وریژن ہیں ان میں سے کون سا چلے گا
جدید ترین ورژن یہ ہے:
محترم فاتح صاحب یہ ورژن استعمال کیجیے۔ v 0.23
اس سے پہلے ڈاٹ نیٹ 4.6 انسٹال کر لیں:
Download Microsoft .NET Framework 4.6.1 (Offline Installer)
 
اور جناب ک
شکیب بھائی کچھ کتابیں (خاص طور پر پرانی) کم کوالٹی پر ریڈایبل نہیں رہتیں۔ اس لیے فل کوالٹی پر ڈاونلوڈ کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ کم کوالٹی میں بعد میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ لیکن کم کوالٹی کو بعد میں زیادہ کرنا ممکن نہ ہوگا۔
اور جناب کوالٹی بلکل ٹھیک ہے ایسے ہی چلنے دیں کوالٹی پر سمجھوتا نہ کیجئے گا
 

فلسفی

محفلین
ایک کتاب کی استدعا ہندوستان کے افغان سلاطین (تاریخ داؤدی)
ایک بھائی سے پہلے بھی گزارش کی تھی (جس پر شاید وہ ناراض ہو گئے تھے) کہ ریختہ پر سے کتاب کا لنک یہاں اقتباس کے طور پر پیش کردیا کریں۔ ڈاونلوڈ کرنے والے کو اتنی سہولت تو دیجیے۔
 

فلسفی

محفلین
کلیات میرا جی کا بھی یہی حال ہے۔
ترتیب تو میں درست کر دوں گا لیکن میرے پاس کلیات میرا جی کاغذی شکل میں موجود نہیں اس لیے غائب صفحات سکین نہیں کر سکتا۔
اگر کسی کے پاس کلیات میرا جی موجود ہے تو کیا اس کے چھے آٹھ صفحات سکین ہو سکتے ہیں؟
یا انٹرنیٹ پر اگر کہیں موجود ہے تو وہاں سے دیکھتا ہوں۔
ریختہ پر اس کی ترتیب میرے خیال سے درست ہے۔ شاید آخر کے صفحات موجود نہیں ہیں۔ اور یہ مسئلہ شاید صرف ان کتابوں میں ہے جن کے صفحات ایک ہزار سے زائد ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
ریختہ پر اس کی ترتیب میرے خیال سے درست ہے۔ شاید آخر کے صفحات موجود نہیں ہیں۔ اور یہ مسئلہ شاید صرف ان کتابوں میں ہے جن کے صفحات ایک ہزار سے زائد ہیں۔
آخری سو سوا سو صفحات بیچ میں ہیں اور یہی مسئلہ ہے ترتیب کے ساتھ۔
میں نے ترتیب تو درست کر دی ہےلیکن چھے آٹھ غائب صفحات کا مسئلہ ہنوز برقرار ہے۔
 

شکیب

محفلین
ابھی بحر الفصاحت اپلوڈ کرتے ہوئے بھی پایا کہ کم از کم اڑھائی تین سو صفحات کی ترتیب غلط ہے۔
کہیں پی ڈی ایف بنانے کے الگوردم کی وجہ سے تو نہیں ہو رہا @فلسفی؟ اگر ایسا ہے تو بڑی کتب کی فقط تصاویر اتاری جائیں اور بعد میں پی ڈی ایف کسی سافٹویئر سے۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
آہنگ اور عروض ، کمال احمد صدیقی 2016 میں پی ڈی ایف ہی میں پڑھی تھی، دوسری سائٹس پر بھی موجود ہوگی۔
آہنگ اور عروض از کمال احمد صدیقی میں تو کوئی مسئلہ نہیں۔ وہ تو اپلوڈ کر دی ہے:
 

فلسفی

محفلین
ابھی بحر الفصاحت اپلوڈ کرتے ہوئے بھی پایا کہ کم از کم اڑھائی تین سو صفحات کی ترتیب غلط ہے۔

کہیں پی ڈی ایف بنانے کے الگوردم کی وجہ سے تو نہیں ہو رہا @فلسفی؟ اگر ایسا ہے تو بڑی کتب کی فقط تصاویر اتاری جائیں اور بعد میں پی ڈی ایف کسی سافٹویئر سے۔
بحر الفصاحت کے صفحات بھی ایک ہزار سے زائد ہیں۔ یعنی ایک ہزار سے کم صفحات پر یہ پروگرام درست کام کرتا ہے۔ :eek:

کوئی بہت ہی منحوس کیڑا ہے۔ میں ان شاءاللہ وقت نکال کر دیکھتا ہوں اس کو۔
 

فاتح

لائبریرین
بحر الفصاحت کے صفحات بھی ایک ہزار سے زائد ہیں۔ یعنی ایک ہزار سے کم صفحات پر یہ پروگرام درست کام کرتا ہے۔ :eek:

کوئی بہت ہی منحوس کیڑا ہے۔ میں ان شاءاللہ وقت نکال کر دیکھتا ہوں اس کو۔
یہ کیڑا آپ کے پروگرام میں نہیں بلکہ ریختہ میں ہے۔
ایک ہزار سے زائد صفحات کی کتب میں صفحہ نمبر 100 کے بعد 1000 آ جاتا ہےاور پھر 1001، 1002، اور یوں ہر 10 صفحات کے بعد ایک صفحہ سو کے بعد کی ترتیب میں سے یعنی 101۔۔۔ پھر یہی دس صفحات ایک ہزار کے بعد والے اور ایک صفحہ 100 کے بعد والی ترتیب تب تک جاری رہتی ہے جب تک کتاب کا آخری صفحہ نمبر نہ آ جائے۔ آخری صفحہ کے بعد پھر 100 کے بعد والی ترتیب میں سے جو صفحات باقی ہوتے ہیں وہ شرو ع ہو جاتے ہیں۔
rekhta-keerra.png~original

یہ تفصیل اس لیے لکھی کہ اگر آپ اپنے پروگرام میں ریختہ والوں کا یہ کیڑا نکالنا چاہتے ہیں تو pattern معلوم ہو۔
ایک مثبت نکتہ یہ ہے کہ صفحات کی فائلوں کے نام میں ترتیب درست ہے۔یعنی 100.jpg کے بعد 1000.jpg آ رہا ہے۔
https://rekhtabookscdn.azureedge.net/images/7b9b94ad-bcdc-4afb-a197-70a105e2e695/100.jpg
https://rekhtabookscdn.azureedge.net/images/7b9b94ad-bcdc-4afb-a197-70a105e2e695/1000.jpg
اگر آپ اپنے پروگرام میں یہ لکھ دیں کہ پی ڈی ایف بناتے ہوئے صفحات کی ترتیب کے لیے صفحہ نمبر فائل کے نام میں سے حاصل کرے تو اس کا حل نکل سکتا ہے۔
اور اس کیڑے کی بنیاد یہ ہے کہ ریختہ والے فائل نیمنگ میں نمبر کو 3 کی پیڈنگ کے ساتھ لیڈنگ زیروز شامل کر کے بنا رہے ہیں یعنی 1.jpg کی بجائے001.jpg
اور 10.jpg کی بجائے 010.jpg لیکن جب چار کیریکٹر کا نام 1000.jpg آتا ہے تو پروگرام اس کو نزولی ترتیب میں رکھتے ہوئے گڑبڑ کر جاتا ہے۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
بحر الفصاحت کے صفحات بھی ایک ہزار سے زائد ہیں۔ یعنی ایک ہزار سے کم صفحات پر یہ پروگرام درست کام کرتا ہے۔ :eek:

کوئی بہت ہی منحوس کیڑا ہے۔ میں ان شاءاللہ وقت نکال کر دیکھتا ہوں اس کو۔
فلسفی بھائی، اب دیکھیں تفصیل۔۔۔ میں نے سابقہ مراسلہ مدون کیا ہے تفصیل شامل کر کے۔
 

فلسفی

محفلین
یہ کیڑا آپ کے پروگرام میں نہیں بلکہ ریختہ میں ہے۔
ایک ہزار سے زائد صفحات کی کتب میں صفحہ نمبر 100 کے بعد 1000 آ جاتا ہےاور پھر 1001، 1002، اور یوں ہر 10 صفحات کے بعد ایک صفحہ سو کے بعد کی ترتیب میں سے یعنی 101۔۔۔ پھر یہی دس صفحات ایک ہزار کے بعد والے اور ایک صفحہ 100 کے بعد والی ترتیب تب تک جاری رہتی ہے جب تک کتاب کا آخری صفحہ نمبر نہ آ جائے۔ آخری صفحہ کے بعد پھر 100 کے بعد والی ترتیب میں سے جو صفحات باقی ہوتے ہیں وہ شرو ع ہو جاتے ہیں۔
یہ تفصیل اس لیے لکھی کہ اگر آپ اپنے پروگرام میں ریختہ والوں کا یہ کیڑا نکالنا چاہتے ہیں تو pattern معلوم ہو۔
جزاک اللہ خیر فاتح بھائی۔ آپ نے میرا وقت بچا لیا نہیں تو میں ڈی بگنگ میں ہی کھپ جاتا۔ یہ لیجیے ترتیب درست کردی ہے۔ یہ والا ورژن استعمال کیجیے۔
 

شکیب

محفلین
آہنگ اور عروض از کمال احمد صدیقی میں تو کوئی مسئلہ نہیں۔ وہ تو اپلوڈ کر دی ہے:
میرا مطلب تھا کہ یہ کتاب دوسری ویبسائٹس پر آسانی سے میسر ہے، آپ ریختہ پر ڈاؤنلوڈ سے پہلے گوگل پر کتب کا "نایاب ہونا" نہیں جانچ رہے؟
صحیح ہے لیکن، ضرورت نہیں شاید۔ پھر ہائی کوالٹی اسکین بھی تو مل رہے ہیں جو اور کہیں نہیں۔
 
Top