فیس بُک پر اینٹی وہابی، اینٹی سُنی اور اینٹی دیوبندی گروپس

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شہزاد وحید

محفلین
فیس بُک پر جب کوئی غیر مسلم کوئی پیج بناتا ہے تو واویلہ کیا جاتا ہے لیکن جو خود ایک دوسرے کے خلاف سینکڑوں اینٹی وہابی اینٹی دیو بندی کے نام سے پیج بنے ہوئے ہین اور اتنا زہر بھرا ہے ان پیجز میں کہ حد ہے۔ اور پھر سب مل کر ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں۔ آیات اور احادیث کے خود ساختہ مطلب نکال کر گمراہ کیا جا رہا ہے۔ کوئی دن رات وہابیوں اور دیو بندیوں کے خلاف مواد اکٹھا کرنے میں مصروف ہے اور کوئی سُنیوں کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ میرا خیال تھا کہ پرانے کٹر بزرگوں کے برعکس نئی نسل میں یہ تعصب کم ہے لیکن شاید میری سوچ غلط تھی۔ ذیل میں ذرا چند نمونے ملاحظہ کریں۔

23411934.jpg


59702383.jpg


64929210.jpg


81190193.jpg


44263473.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ ہمیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

یہ اوپر جو کچھ بھی ہے یہ سب قرآن سے دوری یا اپنے اپنے مطلب نکالنے کا نتیجہ ہے۔
 

شہزاد وحید

محفلین
یہ سب میں نے فیس بک کے ایک گروپ سے لی ہیں۔ اور ان تصاویر کے نیچے آپ کمینٹس پڑھ لیں تو کانوں کو ہاتھ لگا لیں۔میں ذرا کم قابل اعتراض کمینٹس کا عکس شئیر کر رہا ہوں۔

commentszy.jpg


میرا تو خیال ہے یہ کسی بیرونی سازش کا حصہ ہے جو مسلمانوں میں آپس میں پھوٹ ڈلوانا چاہتے ہیں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
اوپر کی تصاویر ایک اینٹی وہابی اور اینٹی دیوبندی گروپ سے تھیں۔ اب ذیل کی تصاویر ایک اینٹی سنی گروپ سے ہے۔ میری تو عقل حیران ہے کہ کیا کیا کرتے رہتے ہیں لوگ۔

98232625.jpg

50291701.jpg

83835710.jpg

33499180.jpg

72402535.jpg

39308994.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
شہزاد یہ بحث طول پکڑ جائے گی اور پھر روکے نہ رُکے گی۔

آپ صرف ربط دے دیا کریں۔ اور اس سلسلے کو یہیں ختم کر دیں۔ ورنہ ہر فرقے کے لوگ یہاں اپنی اپنی دکان چمکانے آ جائیں گے۔

مجھے معلوم ہے کہ انٹرنیٹ پر سُنی، وہابی، شیعہ، بریلوی، دیوبندی، احمدی، آغاخانی، الخ نے ایک دوسرے پر اتنا گند اچھالا ہوا ہے کہ اللہ کی پناہ۔
 

شہزاد وحید

محفلین
شہزاد وحید یہ کیا ہے یار لگتا ہے فیس بک پر اکاؤنٹ بنانا ہی پڑے گا تاکہ یہ ساری چیزیں دیکھ سکوں

سر یہ کچھ لوگ ہیں جو فیس بک پر نام نہاد اسلامی گروپ بنا کر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ابھی میں ایک پیج دیکھ رہا تھا جہاں اللہ تعالیٰ اور علی رضی اللہ تعالی عنہ کو مدد کے لیئے آیات و احادیث کے دلائل کے ساتھ ایک برابر ثابت کیا گیا ہے۔ بلکہ علی رضی اللہ تعالی عنہ کو پکارنا برتر بتایا گیا ہے۔ مجھے سرچ کے دوران یہ پیچ نظر آیا تھا ابھی دوبارہ دھونڈنے کی کوشش کرتا ہوں۔ اب مجھے نہیں پتہ کہ اس میں کتنی حقیقت ہے۔

ویسے اوپر والی تصاویر میں ان ان دو لنکس سے لی ہیں۔
http://www.facebook.com/profile.php?id=100001108413034
http://www.facebook.com/EmaanSe
 

شہزاد وحید

محفلین
شہزاد یہ بحث طول پکڑ جائے گی اور پھر روکے نہ رُکے گی۔

آپ صرف ربط دے دیا کریں۔ اور اس سلسلے کو یہیں ختم کر دیں۔ ورنہ ہر فرقے کے لوگ یہاں اپنی اپنی دکان چمکانے آ جائیں گے۔

مجھے معلوم ہے کہ انٹرنیٹ پر سُنی، وہابی، شیعہ، بریلوی، دیوبندی، احمدی، آغاخانی، الخ نے ایک دوسرے پر اتنا گند اچھالا ہوا ہے کہ اللہ کی پناہ۔

بلکل ٹھیک۔ میں نے ویسے کسی بحث کے لئیے نہیں یہ پکچر لگائی تھی۔ مجھے بس یہ سب کچھ دیکھ کر غصہ آیا تھا اور افسوس ہوا تھا کہ آکر کب ہم سنی،وہابی،شیعہ،پنجابی،سندھی،بلوچی کے چکر سے نکل کر ملک پاکستان کی ترقی کے بارے میں سوچے گے۔ ہم نے سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کھے کرنی ہے اگر انہی مسائل میں گھرے رہیں گے۔ سب لوگ ایسی سوچ نہیں رکھتے لیکن کچھ ہیں ایسے لوگ جو اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کا ذہن بھی ہر صورت میں خراب کرنا چاہتے ہیں اور دن رات اسی تگ و دو میں لگے ہیں۔ غیر ملکی ایجنٹ کہیں کے۔ غدار قوم۔ آپ چاہیں تو اس تھریڈ کو مقفل کر دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top