فیس بکی ادب

نسیم زہرہ

محفلین
فیس بک پر زیادہ تر ادبی گروپ بے ادب لوگوں نے تخلیق کیئے ہوئے ہیں
ان گروپس میں جو مواد پوسٹ کیا جاتا ہے، صاحبانِ پوسٹ اسے ادبی کہتے ہیں حالانکہ وہ سراسر ادب کی بے ادبی کے زمرے میں آتے ہیں
ان خود ساختہ مصنفوں کا تمام تر علم فیس بک سے کشید کردہ ہے، یہ بے ادب زیادہ تر لڑکیوں (ذہن میں رہے فیس بک کی کوئی لڑکی سن 2000 سے پہلے کی پیدا شدہ نہیں ہے) کی آئی ڈی سے پوسٹ کی جاتی ہیں خواہ اس آئی ڈی کے حجاب میں کوئی بھی ہو (مرد یا عورت)
آج بھی ایک فیس بکی ادبی گروپ "ایک نئی سوچ-Dareecha" سے ایک لڑکی نے اک سوال پوسٹ کیا
کیا ایک عیاش پسند انسان
قابل اعتبار ہوتا ؟؟؟؟
--------------------
ہے تو یہ تنقید ہی مگر یہ تنقید اپنے دوستوں اور دوستوں کے دوستوں کو فیس بکی ادب سے پرہیز کا مشورہ دینے کے لیئے ضبطِ تحریر میں لائی گئی ہے
 
آخری تدوین:
فیس بک پر بہت اچھے علمی اور ادبی گروپس بھی موجود ہیں۔
بہتر ہو گا کہ فیس بک پر موجود سب ادبی گروپس کو رگڑنے کے بجائےاس موضوع پر تحریر لکھی جائے کہ
ادب کیا ہے، اور کیا بے ادبی ہے۔ تاکہ فیس بک ہی کیا، کہیں بھی ادب اور بے ادب کی پہچان ممکن ہو سکے۔ :)
آپ کی تشویش بجا ہے، مگر قاری کو کوئی راہ نہیں دکھا رہی۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
مجھے فیس بک پہ غذا سے علاج، سلائی کڑھائی، بچوں کے لئے مختلف اشیاء بنانا، پکوان تیار کرنا، پیشہ ورانہ گروپ، یونیورسٹی کے گروپ، اور باغبانی کے اچھے گروپ ملے ہیں۔
لیکن ہمیں اردو محفل کہیں اور کم ہی جانے دیتی ہے۔
 
نسیم زہرہ

محفلین
فیس بک پر بہت اچھے علمی اور ادبی گروپس بھی موجود ہیں۔
بہتر ہو گا کہ فیس بک پر موجود سب ادبی گروپس کو رگڑنے کے بجائےاس موضوع پر تحریر لکھی جائے کہ
ادب کیا ہے، اور کیا بے ادبی ہے۔ تاکہ فیس بک ہی کیا، کہیں بھی ادب اور بے ادب کی پہچان ممکن ہو سکے۔ :)
آپ کی تشویش بجا ہے، مگر قاری کو کوئی راہ نہیں دکھا رہی۔ :)
میرے لیئے یہ ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ میری اس نہائت ہی مختصر سی آزمائشی تحریر کو محفل کے دو مدیران نے قابلِ تبصرہ تصور کیا
اسی طرح میری کیا حیثیت کہ میں محفل میں موجود بہترین ادبی ہستیوں کے ہوتے ہوئے قاری حضرات کی رہنمائی کے لیئے کچھ اظہارِ خیال کروں
لیکن انشااللہ میری کوشش ہوگی کہ جلد ہی اچھے ادب کی تلاش کے لیئے اپنی کوششوں سے متعلق اپنے تجربات تحریر کروں
شکریہ
 
اکمل زیدی

ہر کوئ کسی نہ کسی سے کچھ نہ کچھ سیکھ سکتا ہے بس استعداد ہونی چاہیے یا اس کا استعمال آنا چاہیے۔۔۔فیس بکی بے ادبی ہو یا کہیں اور ۔۔۔اس سے بھی بندہ سیکھ سکتا ہے کے اس طرح نہ کرنا ادب اور تہذیب ہے اور یہیں۔۔ پر۔۔ اردو محفل جیسے فورم کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔۔بہرحال آپ کی مزید آزمائشی مطلب تجرباتی تحریر کا انتظار رہے گا۔۔۔
 
Top