فیس بک اردو میں۔۔۔

قیصرانی

لائبریرین
اچھا ہے انیس ۔۔ ہر نستعلیق فانٹ میں نہیں ہے ۔۔
کروم کا ایک پلگ ان ملا تھا جس سے ساری فیس بک نستعلیق ہو جاتی تھی۔ لیکن پیج وڈتھ اور ایپس کی لمبائی چوڑائی برباد ہو کر رہ جاتی تھی :( محفل پر ہی کہیں دیکھا تھا شاید
 
عمر سیف

محفلین

وہ تو نہیں جو منصور مکرم بھائی نے شئیر کیا تھا ؟
 
عمر سیف

محفلین
میرا خیال ہے کہ وہی
وہ میں نے انسٹال کر رکھا ہے ۔۔
rqvhw0.jpg
 
الف عین

لائبریرین
میرے پاس تو فیس بک شروع سے ہی اردو میں ہے، وہ اس لئے کہ میں اس کے مترجموں میں شامل تھا۔ لیکن شروع میں کچھ کارکردگی دکھا کر خاموش ہو گیا۔
نستعلیق والا صابر کا پلگ ان میرے پاس انسٹال ہے ونڈوز 7 والے لیپ ٹاپ میں، لیکن درست کام نہیں کرتا، جب آدھا لوڈ ہوتا ہے تو نستعلیق نظر آتا ہے، لیکن بعد میں مکمل نسخ ہو جاتا ہے!!
 
محمدصابر

فیس بک اُردو میں نستعلیق کرنا بہت آسان ہے لیکن بعد میں فیس بک کو کھول کر اسے استعمال کرنا بہت مشکل۔ کیونکہ تمام اُردو فونٹس انگلش سکرپٹ کو اتنی بُری طرح رینڈر کرتے ہیں کہ ساتھ میں اُردو کا مزہ بھی کرکرا ہو جاتا ہے۔ پھر فیس بک کا سارا انٹرفیس بھی بد شکل ہو جاتا ہے۔ کیونکہ نستعلیق میں اُردو الفاظ کی اُونچائی انگلش کی نسبت بہت زیادہ ہوتی ہے۔ ویسے لگتا ہے کہ آپ کے پاس کوئی بہت پرانا پلگ ان انسٹال ہے۔ نیا پلگ ان اور ہدایات یہاں مل سکتی ہیں۔
 
منصور مکرم

محفلین
عرصہ قبل میں نے ایک تحریر لکھی تھی،جس میں محمد صابر صاحب اور محمد بلال صاحب کے سکرپٹ کا تعارف کروایا تھا۔
میں نے تو اسکو انسٹال کرلیا تھا اور نتیجہ بھی آپکے سامنے ذیل میں ہے۔
999510_247839755392224_1659569149_n.jpg

لنک یہ ہے
http://mansoorurdu.blogspot.com/2013/01/blog-post.html

اسکے بعد جو سکرپٹ محمد بلال محمود صاحب نے بنایا ہے جس کا حوالہ محمد صابر صاحب نے اپنے مراسلے میں دیا ہے ،اگرچہ میں نے اسکو استعمال نہیں کیا ہے ،کہ میں محمد صابر صاحب والے سکرپٹ سے ہی مطمئن ہوں۔
 
اب مسئلہ یہ ہے کہ اسے ان انسٹال کیسے کیا جائے؟
 
سرائیکی

محفلین
فیس بک وچ سرائیکی کوں وی شامل کیتا ونجے، نستعلیق فونٹان وچ وی سرائیکی حروف کوں شامل کیتا ونجے
 
منصور مکرم

محفلین
اب مسئلہ یہ ہے کہ اسے ان انسٹال کیسے کیا جائے؟
stylish کا ایک ایکسٹینشن آپکے براوزر میں انسٹال ہوگا،اسی سٹائیلش ایکسٹینشن کا ایک ائیکن میرے گوگل کروم میں دائیں طرف کنٹرول گوگل کروم کے ساتھ ہے۔

اس سٹایلیش کے ائیکن پر کلک کرکے دیکھے تو نیچے چھوٹا مینیو نیچے کی طرف کھل جائے گا ،اسمیں دیکھں

لکھا ہوگاmanage installed styles
اسکو کلک کریں ،تو ایک صفحہ کھل جائے گا جس میں سے آپ ایڈیٹ و ڈیلیٹ و اِن ایبل کرسکتے ہیں۔
 
سٹائلش تو میرے پاس کروم میں موجود ہی نہیں ہے۔ اس لئے تو پریشان ہو رہا ہوں۔ ویسے ٹولز میں جا کر ایکسٹنشز دیکھ چکا ہوں۔ نہیں دکھائی دے رہا۔ ڈیولپر موڈ بھی ان ایبل کر لیا
 
آپ ٹیمپر منکی ایکٹینشن ڈھونڈیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ ٹیمپر منکی ایکٹینشن ڈھونڈیں۔
میرے پاس چند ایک ہی ایکسٹنش ہیں، یعنی ٹوٹل تین۔ ایک ہے اواسٹ۔ ایک ہے آر ایس ایس اور ایک ہے فاسٹ وڈیو ڈاؤن لوڈر۔ اس کے علاوہ نہ کوئی ایکسٹنشن ہے اور نہ ہی یہ تینوں انجان :(
 
فائرفاکس میں تو یوزر کروم کی مدد سے بھی سی ایس ایس بدل جاتی ہے گوگل کروم کا پتہ نہیں شاید ایسی کوئی سہولت ہو جہاں سے آپ نے اس کو تبدیل کیا ہو۔
آپ ذرا کروم کے پروفائل فولڈ میں کوئی ایسی فائل تلاش کریں جس میں فیس بک کی سی ایس ایس کو چھیڑا گیا ہو۔ :)
 
Top