فیس بک سٹائل کا ذاتی پیغامات کا نظام

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کچھ عرصہ قبل میں نے فیس بک سٹائل کا ذاتی پیغامات کا موڈ انسٹال کرنے کی کوشش کی تھی جو کہ درست انسٹال نہیں‌ ہو سکا تھا اور ذاتی پیغامات بھیجنے کی کئی آپشنز کام نہیں کر رہی تھیں۔ میں نے اس موڈ کو اب درست حالت میں لانے کی کوشش کی ہے۔ اب آپ کسی ممبر کے نام پر ذاتی پیغام ارسال کرنے کے لیے کلک کریں گے تو ایک پاپ اپ نمودار ہوگا جس میں آپ ذاتی پیغام ٹائپ کرکے ارسال کر سکیں گے۔ ضرورت پڑنے پر آپ ذاتی پیغامات کے نظام میں بھی جا سکتے ہیں۔ یہ موڈ اب اکثر سٹائلز میں کام کر رہا ہے۔ اگر آپ کو اس کے استعمال میں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اس کے بارے میں یہاں بتائیں اور اس موڈ کے استعمال کے بارے میں اپنی رائے سے بھی آگاہ کریں۔
والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ راحیل اور ابن سعید۔ :)
میں اس موڈ میں کچھ ٹیکسٹس کا اردو میں ترجمہ کر دوں گا لیکن اس پر مزید تحقیق کا ارادہ نہیں ہے۔ دراصل جتنا وقت خراب ہوئی ہوئی ٹیمپلیٹس کو ٹھیک کرنے میں لگ رہا تھا، اس کی جگہ میں نے موڈ کو درست کرنے میں کچھ وقت لگا دیا۔ اگر یہ چلتا رہا تو ٹھیک ہے، بصورت دیگر اسے رول بیک کر دیا جائے گا۔ :)

میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا کسی اس موڈ کے استعمال سے کسی دوست کو ذپ نہ پہنچنے کی شکایت تو نہیں ہوئی؟
 
نبیل بھائی روبی آن ریلس کی داخلہ فارم کی وصولیابی والے دھاگے میں اظفر صاحب نے کچھ رپورٹ کیا ہے حالانکہ ان کا پیغآم موصول ہو گیا ہے مجھے۔ اور اپنے تئیں میں نے ان کے مسئلے کا حل بھی تحریر کر دیا ہے۔ پر ایک بار آپ دیکھ لیں تو بہتر ہوگا۔
 
میں نے بھی داخلہ فارم برائے روبی آن ریلز اسی طریقہ ہائے کار کے تحت بھیجا ہے۔ شکریہ نبیل بھائی۔ یہ بہت سہل کام ہوگیا۔ اب بجائے ایک نئئ ونڈو کھولنے کے چھوٹا کام چھوٹی ونڈو میں جلدی سے ہوجاتا ہے
والسلام
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ راحیل اور ابن سعید۔ :)
میں اس موڈ میں کچھ ٹیکسٹس کا اردو میں ترجمہ کر دوں گا لیکن اس پر مزید تحقیق کا ارادہ نہیں ہے۔ دراصل جتنا وقت خراب ہوئی ہوئی ٹیمپلیٹس کو ٹھیک کرنے میں لگ رہا تھا، اس کی جگہ میں نے موڈ کو درست کرنے میں کچھ وقت لگا دیا۔ اگر یہ چلتا رہا تو ٹھیک ہے، بصورت دیگر اسے رول بیک کر دیا جائے گا۔ :)

میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا کسی اس موڈ کے استعمال سے کسی دوست کو ذپ نہ پہنچنے کی شکایت تو نہیں ہوئی؟

میں نے آپ کو "آب زمزم پر نئی تحقیق" کے سلسلے میں ایک پیغام بھیجا تھا، اب معلوم نہیں آپ کو ملا بھی ہے کہ نہیں۔ کیونکہ آپ کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شمشاد بھائی، مجھے آپ کا پیغام مل گیا ہے لیکن ابھی مجھے اس کا حل سمجھ میں نہیں آیا ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ اس سلسلے میں کیا کیا جا سکتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہ طریقہ کار تو اچھا ہے لیکن اس میں اگر ایک سے زیادہ اراکین (زیادہ سے زیادہ پانچ) کو پیغام بھیجنا ہو تو نام لکھنے پر نام بتانے والی کھڑکی نہیں کھلتی۔
 
کیا ھے یہ ،

سلام علیکم
کیا حال ھے دوستو
براے مہربانی مجھکو اس کے بارے میں باتئں کہ یہ کیس طرح کام کرتا ھے۔ میرا فیس بک میں کس طرح استعمال کر سکتا ہوں؟
میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا کسی اس موڈ کے استعمال سے کسی دوست کو ذپ نہ پہنچنے کی شکایت تو نہیں ہوئی؟
شکریہ۔
 
قیصرانی

فیس بک میں جیسے آپ کسی دوست کو پیغام بھیج سکتے ہیں اور اس کے لئے الگ سے کسی ونڈو میں نہیں جانا پڑتا، اسی طرح کا موڈ نبیل بھائی نے ادھر انسٹال کیا ہے۔ اسی کا تذکرہ چل رہا ہے

یہ صرف اسی محفل پر کام کرنے کے لئے ہے
 
Top