فیس بک پر نوری نستعلیق یا متبادل فونٹ کی دستیابی؟

براک

محفلین
دوستو ! فیس بک پر جس فونٹ میں اردو دستیاب ہے وہ غالبا کوئی عربی فونٹ ہے اسے پڑھنا خاصہ دقت طلب ہے میں جاننا چاہ رہا تھا کہ کیا فیس بک پر نوری نستعلیق یا ایسے ہی کسی دلکش فونٹ کی دستیابی کے زمن میں کسی قسم کی پیش رفت ہوئ ہے؟ اگر نہیں تو اس سلسلے میں کیا کرنا پڑے گا؟
شکریہ! 8)
 
بہت عرصہ قبل محمدصابر بھائی نے کوئی اسکرپٹ لکھی تھی جس سے فیس بک کو اردو نستعلیق فونٹ میں دیکھنا ممکن تھا۔ ہم نے گوگل پلس کے لیے بھی کسی وقت ایک عدد کسٹم سی ایس ایس لکھی تھی جسے زمانہ ہوا استعمال نہیں کر رہے۔ :)
 
ڈال دیں لیکن لائن سپیس کا کیا کریں گے؟ علوی نستعلیق اپنی اس خوبی کی بنیاد پر بہتر رزلٹ دیتا ہے۔
رزلٹ تو شاندار ہے۔ ویسے اگر علوی نستعلیق کے بجائے مائیکروسافٹ کا اردو نستعلیق فونٹ استعمال کیا جائے تو کیسا رہے گا؟
 
Oiaso.jpg
 

محمدصابر

محفلین
اُوپر سرچ ٹیکسٹ باکس کا حال دیکھیں۔ بائیں طرف پیج فیڈز کا لنک دیکھیں۔ لائک اور کمنٹ کے آئیکون دیکھیں۔ اگر قابل قبول ہیں تو استعمال جاری رکھیں۔
 
اُوپر سرچ ٹیکسٹ باکس کا حال دیکھیں۔ بائیں طرف پیج فیڈز کا لنک دیکھیں۔ لائک اور کمنٹ کے آئیکون دیکھیں۔ اگر قابل قبول ہیں تو استعمال جاری رکھیں۔
میرے خیال میں فونٹ تبدیل ہوتے ہی یہ 90 فیصد درست ہوجائے گا۔
ذرا فونٹ تبدیل کرلوں پھر آپ کو بتاتا ہوں۔
 
Top