فیس بک پر پروفائل کا ذاتی ربط (vanity url) دستیاب

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور ویب سائٹ پر مجھے فیس بک کے vanity urls کے بارے میں پتا چلا۔ اب فیس بک کے شوقین لوگ http://www.facebook.com/username پر جا کر اپنے پروفائل کے لیے کسٹم یوآرایل منتخب کر سکتے ہیں۔
 

محمدصابر

محفلین
لو جی کوئی فائدہ نہیں‌ہوا۔ وہ 9 جون سے پہلے رجسٹر ہونے والے یوزرز کو یہ سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
 

فخرنوید

محفلین
اوہ چھڈو جی میں نے بھی کل بنایا تو مجھے انہوں نے کہہ دیا نیلی بتی کے پیچھے لگ جاو سبز ہونے تک
 

محمدصابر

محفلین
یہ افواہ کافی دنوں سے گردش میں تھی۔ شہزاد وحید آپ کی پوسٹ سے لگتا ہے کہ انہوں نے اسے شروع کر دیا ہے۔ لیکن ان کا کوئی اعلان نظر نہیں آیا۔ مجھے فیس بک کا پیغامات کا سسٹم پسند نہیں ہے۔ کیا ای میل کے لئے کوئی نیا نظام رائج کیا ہے یا وہی طریقہ اختیار کیا گیا ہے؟
 

شہزاد وحید

محفلین
یہ افواہ کافی دنوں سے گردش میں تھی۔ شہزاد وحید آپ کی پوسٹ سے لگتا ہے کہ انہوں نے اسے شروع کر دیا ہے۔ لیکن ان کا کوئی اعلان نظر نہیں آیا۔ مجھے فیس بک کا پیغامات کا سسٹم پسند نہیں ہے۔ کیا ای میل کے لئے کوئی نیا نظام رائج کیا ہے یا وہی طریقہ اختیار کیا گیا ہے؟

جی بلکل انہوں نے شروع کر دیا ہے لیکن اعلانیہ طور پر نہیں بلکہ صرف انہیں مہیا کیئے گئے ہیں جن کے پاس انوِٹیشن موجود تھی۔ آپ بھی یہاں سے انوِٹیشن حاصل کر سکتے ہیں۔
کوڈ:
http://www.facebook.com/about/messages
کوئی نیا سسٹم نہیں ہے۔ البتہ تبدیلیاں یہ ہیں کہ جو چیٹ ہم کرتے ہیں وہ بھی محفوظ ہو جاتی ہے جسے بند کرنے کی سیٹنگز فی الحال مجھے نظر نہیں آئی اور فائل اٹیچمنٹ کی آپشن ڈالی گئی ہے۔ سبجیکٹ والا باکس ختم کر دیا گیا ہے اور ای میل ریسیو کرنے والے کو یہ سبجیکٹ نظر آتا ہے، "conversation with username" جبکہ ای میل جب ریسو ہوتی ہے تو سب سبجیکٹ وہی ظاہر ہوتا ہے جو بھجنے والے نے رکھا ہو۔
 

شہزاد وحید

محفلین
ابھی تو فی الحال یہی کچھ ہے۔ ہو سکتا ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بہتریاں آئیں۔

dingn.jpg
 

سندس راجہ

محفلین
میں نے ریکویسٹ تو بھیج دی ہے۔ لیکن دیکھتی ہوں کیا بنتا ہے۔
فائل اٹیچ کرنا اچھی آپشن دیں گے اگر ملی تو
 
Top