فیس بک پیج پر آن لائن سٹور

ابو مصعب

محفلین
ورڈ پریس پر میری ایک وو کامرس آن لائن سٹور ویب سائٹ ہے. میں چاہتا ہوں ویب سائٹ کی پراڈکٹس آٹو میٹک فیس بک پیج پر آئیں اور یوزر انہیں فیس بک پیج سے ہی آن لائن خرید سکے. اور اس خریداری کی تفصیل ویب سائٹ پر بھی آئے اور انونٹری بھی کنٹرول ہو.
اس مقصد کے لئے StoreYa تو شاید ایک اچھا آپشن ہے لیکن یہ کمرشل ہے. اور 80 ڈالر فی ماہ چارج کرتے ہیں. کیا اس کا کوئی فری حل ہے ؟
 
قیصرانی

لائبریرین
آن لائن سٹورز پر پیمنٹ آن ڈلیوری بہت شاذ ہی دیکھی ہے۔
پے پال پاکستان میں نہیں چلتا، نہ ہی گوگل پے۔ لے دے کے آن لائن بینکنگ رہ جاتی ہے، وہ بھی پاکستان میں شاذ ہی دکھائی دیتی ہے۔ او ایل ایکس وغیرہ پر بھی کیش آن ڈلیوری وغیرہ ہوتا ہے
 
ابو مصعب

محفلین
پیمنٹ کا کیا بندوبست کیا ہے؟ یعنی آن لائن پیمنٹ؟ یا پیمنٹ آن ڈلیوری؟
کیش آن ڈیلوری ہے۔ اور پاکستان میں دراز، کیمو سمیت سینکڑوں ویب سائٹس کیش آن ڈیلوری ہی دے رہے ہیں۔ ٹی سی ایس میں سی او ڈی اکاؤنٹس بہت زیادہ ہیں۔
Adan.pk – Online shopping in Pakistan
یہ ویب سائٹ کا لنک ہے۔ کیا آپ کے پاس اس کا کوئی سولوشن ہے ؟
 
میرا مشورہ تو یہی ہے کہ فیس بک پر ایک گروپ بنا لیں اور متوقع خریداروں کو وہیں جمع کریں۔ اشتہار وہاں لگا کر ذاتی پیغام کی مدد سے آرڈر لیتے رہیں۔ تاہم جب فیس بک کو علم ہوگا تو وہ یا تو پیسے لینا شروع کر دیں گے یا پھر اکاؤنٹ ختم ہو جائے گا
 
ہاہاہاہاہا
کیا جگاڑ نکالا ہے۔ بھائی خودکشی نہیں کرنی کام کرنا ہے۔
 
تجمل حسین

محفلین
بالکل آسان سا حل ہے۔ فیس بک پر اپنا ایک پیج بنائیں۔ فیس بک آپ کو اسی پیج پر ایک سٹور ٹیب شامل کرنے کی آپشن دے گا۔ سٹور ٹیب شامل کرنے کے بعد اس پر اپنی پراڈکٹس شامل کردیں۔ :)
 
ابو مصعب

محفلین
بالکل آسان سا حل ہے۔ فیس بک پر اپنا ایک پیج بنائیں۔ فیس بک آپ کو اسی پیج پر ایک سٹور ٹیب شامل کرنے کی آپشن دے گا۔ سٹور ٹیب شامل کرنے کے بعد اس پر اپنی پراڈکٹس شامل کردیں۔ :)
تجمل بھائی۔ اس صورت میں فیس بک سٹور میں تمام پراڈکٹس مینولی انٹر کرنی ہونگی۔ جبکہ میں چاہتا ہوں کہ میری ویب سائٹ پر موجود پراڈکٹس آٹو میٹک فیس بک پیج پر آ جائیں۔ اور فیس بک پر ہی خریدی جا سکیں۔ اور فیس بک پر خریدنے کی صورت میں ویب سائٹ کی انونٹری بھی کنٹرول ہو۔ اس کام کے لئے ایک پریمیم پلگ ان سٹوریا کے نام سے موجود ہے۔ لیکن وہ مہنگا ہے۔
دراصل اس کام میں ورڈ پریس ویب سائٹ کی فیڈز آٹومیٹک فیس بک پیج پر اپڈیٹ ہوتی ہیں۔
 
Top