فیس بک کی مہارتیں

اے خان

محفلین
اگر آپ کو کسی لڑکی کی پروفائل سے محبت بھرا میسج آئے تو مستقبل کے سہانے سپنوں میں مت کھو جائیں، بلکہ پہلے مندرجہ ذیل طریقوں سے اس کی تفتیش کرنے کی کوشش کریں:
1۔ سب سے پہلے لڑکی کی آئی ڈی کا جائزہ لیں، اگر تو اس کا نام انسانوں والا ہے تو اگلے سٹیپ نمبر 2 پر چلے جائیں لیکن اگر اس کا نام کیوٹ پری، ٹُو ہاٹ ٹو ہینڈل ، تنہا بلبل، سنگل پرنسس، یا اس سے ملتا جلتا ہو تو سمجھ جائیں کہ ابھی آپ کے مقدر پر چھائے تاریکی کے سائے نہیں چھٹے اور اس غفورے کو بلاک کرکے اپنی تلاش جاری رکھیں۔

2۔ اب لڑکی کی وال کا وزٹ کریں اور دیکھیں کہ اس کا یہ اکاؤنٹ کب بنا تھا۔ اگر تو اس نے کل، پرسوں، ایک ہفتہ پہلے یا اسی مہینے اپنا یہ اکاؤنٹ بنایا ہے اور آپ کو انباکس میں خصوصی میسج بھی بھیج دیا ہے تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ آپ کے اندر سے نکلنے والی مقناطیسی لہروں نے اس لڑکی کو دنیا کے کسی دوسرے کونے سے اپنی طرف متوجہ کرلیا تھا۔ اس کی صرف اور صرف ایک ہی وجہ ہوسکتی ہے کہ یا تو آپ کا کوئی دوست آپ کے ساتھ کوئی گیم کر رہا ہے یا پھر کوئی غفورا آپ کو بیوقوف بنانے کے درپے ہے۔ اسی سٹیپ پر اپنی تفتیش ختم کردیں اور اپنی تلاش جاری رکھیں۔ لیکن اگر اس کی پروفائل تازہ تازہ نہیں بلکہ ایک سال سے پرانی ہے تو پھر آپ اپنی تفتیش جاری رکھتے ہوئے سٹیپ نمبر 3 پر عمل کریں۔

3۔ اب آپ لڑکی کی وال پر اس کے ' اباؤٹ ' سیکشن کا جائزہ لیں۔ اگر تو اس نے اپنی انفارمیشن میں اپنی تعلیم لمز، کنئیرڈ کالج، بیکن ہاؤس سکول سسٹم، ڈی پی ایس، این سی اے، کنگ ایڈروڈ میڈیکل کالج، آئی بی اے کراچی، انجینئرنگ یا سائکالوجی وغیرہ لکھی ہے اور اس کی پوسٹس سستی قسم کی شاعری پر مشتمل ہے تو آپ کی ریسرچ یہیں مفقود ہوتی ہے۔ واپس اسی کام میں لگ جائیں جو اس سے پہلے کررہے تھے، یعنی لڑکی کی تلاش۔ یہ والی کوئی غفورا ہی ہے کیونکہ اگر آپ کو اپنی ماں کی تمام دعائیں بھی لگ جائیں، پھر بھی آپ کو لمز، این سی اے، آئی بی اے، ڈاکٹر یا انجینر لڑکی خود سے کبھی میسج کرکے دوستی کی خواہش کا اظہار نہیں کرے گی۔
لیکن اگر اس نے کچھ نہیں لکھا بلکہ کسی سرکاری سکول یا کالج سے ایف اے یا بی اے کیا ہو تو پھر آپ کی امید ابھی بھی قائم ہے۔ سٹیپ نمبر 4 پر جائیں اور اپنے نصیب کی بارش اپنی چھت پر ہونے کی امید جواں رکھیں۔

4۔ اب آپ لڑکی کی گزشتہ 30 دن کی ایکٹیویٹیز کا جائزہ لیں۔ اگر تو اس کی تمام تر پوسٹس تصویری شکل میں ہیں، مطلب کہ اس نے کسی کی پوسٹس شئیر کی ہیں اور خود سے کبھی کوئی پوسٹ نہیں کی، یا زیادہ سے زیادہ یہ پوسٹ کی ہو کہ آج میرے سر میں بہت درد ہے، یا گڈ مارننگ گائیز، یا میں اس تصویر میں کیسی لگ رہی ہوں، یا آج صبح سے طبیعت بہت خراب ہے، تو میرے بھائی، بوجھل دل کے ساتھ اپنا یہ شرمندگی والا سفر یہیں روک لیں۔ یہ کوئی پرانا خوچل قسم کا غفورا ہے جس کا کام آپ جیسے مفت کے ٹھرکیوں کو بیوقوف بنانا ہے۔ مزید تفتیش کرکے اپنا وقت ضائع مت کریں۔
لیکن اگر اس کی پوسٹس سیاست، سماجی پہلوؤں، اپنے پرسنل حالات زندگی سے متعلق ہوں جن سے لگے کہ یہ سب اس نے خود لکھا ہے تو پھر اپنے من مندر میں بجنے والی گھنٹیوں کے ساز سنتے رہیں اور اگلے سٹیپ نمبر 5 پر پہنچ جائیں۔

5۔ اب آپ نے اس لڑکی کی فرینڈ لسٹ کا بغور جائزہ لینا ہے۔ اگر تو اس کے تمام فرینڈز میں آپ جیسے واجبی شکل و صورت کے ہر عمر کے ٹھرکی حضرات موجود ہیں، جن میں انپڑھ ویلوں سے لے کر سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے کلرکس اور مذہبی جماعتوں کے داڑھی بردار کارکن شامل ہیں تو پھر اے میرے بدقسمت دوست، تمہیں اس دفعہ بھی ہمیشہ کی طرح محبت میں ناکامی کا سامنا ہی کرنا پڑا۔ خاموشی سے اس کی وال سے واپس چلے جاؤ، یہاں تمہاری دال تو کیا گلے گی، تمہاری ہڈیاں تک چبا لی جائیں گی۔
لیکن اگر اس کی فرینڈ لسٹ میں مہذب قسم کے لوگ نظر آئیں، جن میں ایک آدھ اس کا فیملی ممبر بھی شامل ہو، تو پھر حوصلہ جواں رکھیں، ہوسکتا ہے کہ اللہ نے آپ کی سن لی ہو ۔ ۔ ۔ سٹیپ نمبر 6 پر تشریف لے جائیں۔

6۔ اب آپ اس لڑکی کی فرینڈ لسٹ میں موجود اپنی عمر کے لڑکوں کی ایک لسٹ مرتب کریں۔ ان سب کی والز کا وزٹ کریں اور ان کا مختصر بائیو ڈیٹا ایک کاغذ پر تحریر کرلیں۔ اب آپ ہر ایک کا اس کی کوالیفیکشن اور نوکری کے حساب سے اپنے ساتھ موازنہ کریں۔ اگر تو وہ سب لوگ شکل و صورت میں آپ سے بہتر ہوں، یا تعلیم اور سٹیٹس کے اعتبار سے آپ سے اوپر ہوں تو فیس بک کے دائیں جانب اوپر لگے ' سائن آؤٹ ' کی آپشن کو استعمال کریں، باتھ روم میں جا کر اپنے منہ پر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں، تولیں سے منہ رگڑ رگڑ کر صاف کریں اور پھر شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر اپنے آپ سے سوال کریں کہ اس لڑکی کو کیا پاگل کتے نے کاٹا تھا جو تم سے بہتر لوگوں کی موجودگی میں تمہارے پیچھے پڑ گئی؟ آپ کی تفتیش یہیں ختم ہوگئی۔
لیکن اگر شومئی قسمت سے اس لڑکی کی لسٹ میں آپ سے بھی زیادہ شوخے اور ناکام لوگ پائے جاتے ہیں تو پھر 'ابھی مجھ میں کہیں، باقی تھوڑی سی ہے زندگی' گاتے ہوئے آخری سٹیپ نمبر 7 پر چلے جائیں۔

7۔ اگر اپنی تفتیش کے تمام مراحل سے گزرنے کے بعد اس سٹیپ پر پہنچ گئے ہیں تو یاد رکھیں، آپ ان 2 فیصد خوش نصیبوں میں سے ایک ہیں جنہیں بظاہر ایک اصلی لڑکی نے خود سے میسج کرکے دوستی کی خواہش کا اظہار کیا۔
اب آپ ٹھنڈا پانی پئیں، تھوڑی دیر کیلئے آنکھیں بند کر کے مراقبے کی حالت میں چلے جائیں، اپنے ذہن کو ہر قسم کی سوچ سے خالی کردیں ۔ ۔ ۔ ۔ دنیا کی کوئی فکر، کوئی پریشانی اپنے ذہن میں مت آنے دیں۔

اسی حالت میں لیٹے رہیں، تھوڑی دیر بعد کوئی گھر والا آپ کو ٹھڈا یا جوتا مار کر نیند سے جگا دے گا ۔ ۔ ۔ ۔ آپ کا خواب یہیں ختم ہوا کیونکہ حقیقی زندگی میں تو کوئی لڑکی اس طرح آپ سے دوستی یا عشق کا اظہار کرنے سے رہی۔

ایڈے تُسی ٹام کروز.....
حوالہ. مجھے خود نہیں معلوم
 

La Alma

لائبریرین
یار خان صاحب! یہ دکھ بھری کتھا پڑھ کر ہم نے منہ پر پانی کے چھینٹے بھی مارے ہیں اور اب جذباتی ہو کر فیس بک سے لاگ آؤٹ بھی کر لیا ہے ۔۔۔!!!
یعنی نمبر 6 تک کا سفر آپ نے بخوبی طے کر لیا تھا . کوئی بات نہیں بیٹر لک نیکسٹ ٹائم .
 
ہمارا تو یہ حال ہے کہ کچھ عرصہ تک فیس بک نے سجیسٹڈ لِسٹ میں صرف خواتین کی پروفائلز دکھائیں. کہ بھائی کچھ خواتین بھی ایڈ کر لو.
 
میری شادی فیس بک پر ایک ٹاکرے کا نتیجہ ہے۔ مگر میں نہ صرف بیگم کو حقیقی دنیا میں جانتا تھا بلکہ وہ میرے بچپنے کا رومان بھی رہی تھیں۔ عام طور پر یہ بات میری سمجھ سے باہر ہے کہ نادیدہ خواتین کے ساتھ کوئی اتنا سنجیدہ کیسے ہو سکتا ہے۔ مردوں کے اردگرد جیتی جاگتی خواتین کی اتنی شدید کمی کبھی دیکھی تو نہیں گئی الا یہ کہ وہ فوجی ہوں اور سیاچن پہ تعینات کر دیے گئے ہوں۔
 
ہمارا تو یہ حال ہے کہ کچھ عرصہ تک فیس بک نے سجیسٹڈ لِسٹ میں صرف خواتین کی پروفائلز دکھائیں. کہ بھائی کچھ خواتین بھی ایڈ کر لو.

اپنا ریلیشنشپ سٹیٹس درست کر لیں
مجھے 20، 22 کی فہرست میں ایک یا دو خواتین کے پروفائل دکھائے جاتے ہیں۔
 
لیں جی گزشتہ رات کو ہی خان صاحب نے فیس بک کی مہارتوں پر پوسٹ لگائی اور مجھے شب براءت کی مبارک ساعتوں کے عین اختتام پر یہ ریکویسٹ آ گئی (حالانکہ میں نے ایسی کوئی دعا نہیں مانگی تھی):cool2:۔
اندر خانے کی خوش فہمی یا کمینگی کہہ رہی ہے کہ شاید اس کی قبول ہو گئی ہو، تو چپ کر کے قبول کر لے:tongueout:

686muu.jpg

گو اس پوسٹ کی مہارتیں 'محبت بھرے میسج' کے بعد کے لیے تھیں لیکن اگر ہم اس کو ہی ٹیسٹ ٹرائل بنائیں تو ان مہارتوں کو ویریفائی کیا جا سکتا ہے۔
خاتون کی وال سے کچھ پوسٹس یہاں نقل کررہا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ ماہرین اس پر ضرور کوئی نا کوئی رائے دیں گے۔

10 مئی
Waow weather
2665.png
2665.png
♥♡

19 اپریل
تصویری شعر جو کور فوٹو بھی بنا۔
ادب سے بات کرو محترمہ
عاشق ہوں تیرا نوکر نہیں

16 اپریل فیلینگ ہنگری
Koi khana bna k send kr dy

7 اپریل

مجھ کو دھوکہ دے گیا میرا ذوق انتخاب
جو لوگ میرے نا تھے مجھے وہی اچھے لگے

6 اپریل
Live aon k ni????

4 اپریل
After a long time heavy rain
2614.png
☔with Oolay
1f60d.png


3 اپریل

تُم قیامت بھی اُٹھاؤ گے تُو ھَوگا نہیں کُچھ
ہَم آنکھ اُٹھائیں گے______تُو چَھا جَائیں گے
2764.png


2 اپریل
Na thapar se dar lagta hai sahab aur na pyar se
1f60a.png
1f60a.png
1f602.png
1f602.png


پورا ہفتہ الارم سے بھی آنکھ نہیں کھلتی
اور اتوار کو ایسے آنکھ کھلتی ہے جیسے اخبار بیچنے جانا ہو

1 اپریل

میرے پاس دس روپے ہیں
اور کتنے ڈالوں تو Iphone7 آجائے گا۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
ہمارا تو یہ حال ہے کہ کچھ عرصہ تک فیس بک نے سجیسٹڈ لِسٹ میں صرف خواتین کی پروفائلز دکھائیں. کہ بھائی کچھ خواتین بھی ایڈ کر لو.

مجھے 20، 22 کی فہرست میں ایک یا دو خواتین کے پروفائل دکھائے جاتے ہیں۔
سوچا کہ اپنی suggested friends کی فہرست بھی دیکھوں۔ خواتین اور مرد تقریبا برابر تعداد میں ہیں۔
 

زیک

مسافر
آہاں۔
فیس بک ان سجیشنز کے لیے کیا طریقہ کار استعمال کرتی ہو گی ؟
فیسبک ہیلپ
"We show you people based on mutual friends, work and education information, networks you’re part of, contacts you’ve imported and many other factors."

ادر فیکٹرز میں بہت کچھ آ جاتا ہے۔ سنا تھا کہ کچھ عرصے کے لئے آپ کے سمارٹ فون کی لوکیشن بھی استعمال کی جاتی تھی۔ سوشل نیٹورک لنک پریڈکشن بھی اہم ذریعہ ہے۔
 
Top