فیس بک کے متعلق مدد درکار ہے

ابو یاسر

محفلین
بھائیوں اور بہنوں!
اس کام کے لیے میں نیا تھریڈ نہیں کھولنا چاہتا، کیونکہ میں ابھی بھی فیس بک کو پسند نہیں کرتا۔
مگر میرے ساتھ اکثر ایسا ہی ہوتا ہے کہ جس سے میں جان چھڑاناچاہتا ہوں وہی کام کرنا پڑ جاتا ہے۔:rolleyes:
المہم ، ہمارے اسکول نے ایک فیس بک اکاونٹ بنایا ہے اب وہ چاہتے ہیں کہ
  • "وال" کے میسج ڈیفالٹ یعنی جیسے ہی کوئی اوپن کرے سامنے اسے "وال میسج " نظر آئے۔ ایسا کس طرح ممکن ہے؟
  • کیا اسکول کی عمارت کی بڑی سی تصویر ہوم پیج پر لگائی جا سکتی ہے؟ جہاں فی الحال "نیوز فیڈس" آ رہا ہے؟
  • میں نے پروفائل پیج کی تصویر 180x 230 کردی ہے جس سے پرفائل صفحہ کی بائیں طرف اوپر والی تصویر بڑی آرہی ہے ،
    کیا ایسا ہوم پیج اور دیگر پیجز کے لیے کیا جا سکتا ہے؟ کیسے؟؟
  • انوائٹ کرنے پر دوست اگر ہمارا صفحہ کھولے تو اسے کیا یہی بڑی والی تصویر نظر آتی ہے؟
  • ہوم پیج کیا صرف "اونر" ہی دیکھتا ہے اور دیگر لوگ مع جنہیں انوائٹ کیا گیا ہے وہ "پروفائل پیج" دیکھتے ہیں؟
آپ کے جواب کا پیشگی شکریہ
 

mfdarvesh

محفلین
پتہ نہیں کوئی فیس بک کا ماہر ہی بتائے گا، میری بھی مدد ہو جائے گی، فیس بک اپنے لیے تو انہونی چیز ہی ہے
 

ابو یاسر

محفلین
بھائی ابھی تک میں وال کو ڈیفالٹ تو کرچکا ہوں مگر اب نئی مصیبت سامنے آ رہی ہے۔
دراصل میں فیس والوں کے فورم پر پوچھا تھا تو جواب میں انہوں نے بتایا کہ صفحہ اور پروفائل دو الگ الگ چیزیں ہیں۔
پھر اس کو پیج والے لنک سے بنایا اور ہاں! ایسا میں نے پہلے بھی کیا تھا (انگریزی میں الرایہ اسکول) مگر نہیں ہوا تھا کیونکہ مجھے پیج کو پبلش کرنا نہیں آیا تھا۔ اس بار جب دوبارہ پیج بنایا تو پرانا پیج (انگلش ) اور نیا پیج (عربی ) دونوں ملے اور جس میں سے میں نے پہلے کو یعنی عربی کو پبلش کر دیا اور اب مجھے میرا پیج "وال" کے ساتھ سامنے مل رہا تھا۔
لنک
اب مجھے اسے اپنا ڈیفالٹ صفحہ بنانا ہے۔ کیسے؟
اور فی الحال مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ کوئی اگر میرے وال پر لکھے تو کیسے لکھے؟
کیا وال پر لکھا لکھنے والے کے پروفائل پر بھی نظر آتا ہے؟
ابھی جو بھی مدرسے کے وال پر لکھتا ہے تو وہ سارا کچھ اس صفحہ پر جارہا ہے جبکہ مجھے اوپر والے لنک پر ساری پوسٹنگ چاہیے، اس کا کوئی حل؟؟
بڑی امیدوں سے لکھ رہا ہوں، کاش کوئی جواب دے دے۔
پیشگی شکریہ کے ساتھ
 

ابو یاسر

محفلین
پرسنلی تو میں بھی اسے پسند نہیں کرتا مگر باس کے کہنے پر اکاونٹ بنایا ہے وہ بھی اسکول کے لیے۔
 

میم نون

محفلین
میں نے تو دو دن پہلے استعمال کرنا شروع کیا ہے، وہ بھی ایک دوست کا مسئلہ حل کرنے کے لئیے، اسے بھی فیس بک پر ایک مسئلہ ہے تو اسے سمجھنے کے لئیے اسے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔
 
میرا بھی ایک مسئلہ!

فیس بک پر ایک اور مسئلہ درپیش ہو گیا ہے! شاید کوئی رہنما کر سکے
میں نے اپنے ادارے میں ایک کمپیوٹر پر فیس بک میں کمپیوٹر کو ریکگنائزڈ ڈیویئسز میں ایڈ کیا اور اپنا موبائل نمبر بھی شامل کیا۔
کچھ روز تک تو اس کمپیوٹر سے لاگ ان ہوتا رہا اور میرا موبائل نمبر بھی صحیح کام کرتا رہا (مطلب ویریفکیشن کوڈ اس نمبر پر آتا رہا)
ایک دن اسی لیب کے ایک اور کمپیوٹر پر لاگ اِن ہونے کی کوشش کی۔ پیغام دیا گیا کہ اپنی ریکگنائزڈ کمپیوتر سے لاگ ان ہوں۔
وہاں سے لاگ ان ہوا تو پھر وہی میسیج۔
someon had tried to login....... please login from recognize computer اب نہ موبائل نمبر پر ویریفکیشن کوڈ آتا ہے اور نہ ہی وہ لاگ ان آگے جانے دیتا ہے۔
کیا کوئی رہنما کر سکتا ہے حالانکہ فیس بک پر contact us میں جا کر بھی ٹرائی کی ہے آٹومیٹک رپلائی سے کہا جاتا ہے کہ ہم ڈائریکٹ آپ کے مسئلہ پر غور نہں کر سکتے۔ یہ یہ کر کے دیکھ لو مگر
جوں کا توں!!!!!!!!!!
 
Top