جاسم محمد
محفلین
فیصلہ کن قوتوں کو نواز شریف اور زرداری قبول نہیں،شاہ محمود قریشی
اسٹاف رپورٹر
JANUARY 27, 2019
اسلام آباد، ملتان (نمائندہ جنگ، نیوز ایجنسیاں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فیصلہ کن قوتوں کو نواز شریف اور زرداری قبول نہیں، سعودی عرب کا وفد اگلے ماہ پاکستان آرہا ہے، سعودی حکمران دورے کے دوران 14 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرینگے، وزیراعظم پاکستان کا قطر کا دورہ کامیاب رہا ہے، قطر آئندہ بھارت کی بجائے پاکستان سے اجناس خریدے گا، فسادی جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر لڑانا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 156کی مختلف یونین کونسلوں میں اپنے اعزاز میں استقبالیہ تقاریب خطاب، وفود سے ملاقات میں گفتگو اور مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عرب امارات سے 3ارب ڈالر لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت دوست ممالک نے ہمیں امداد اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے اور مختلف منصوبے شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے جس سے ملکی معیشت مضبوط ہوگی۔ تحریک انصاف کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد مختلف ممالک کیساتھ تعلقات بتدریج بہتر ہو رہے ہیں ۔ پاکستان کا مفاد اور خطے میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔