فیصل آباد لیپ ٹاپ کی تقسیم ۔ چند تصاویر

ناعمہ عزیز

لائبریرین
74761_390008521037760_272107646161182_1039000_1943553454_n.jpg
 
قیصرانی

لائبریرین
حکومت کے اخراجات پر نواز شریف کی اپنی سیاست۔ پنجاب کے وزیر اعلٰی نے سرکاری فنڈز سے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے تھے، نواز شریف کس حیثیت سے خطاب کرنے پہنچ گئے؟
نواز شریف کی بات اس لئے کہ وہ پچھلے جلسے پر تھے۔ اس جلسے پر نہیں "تشریف" لائے۔ تاہم یہ لیپ ٹاپ بطور وظیفہ دیئے جا رہے ہیں تو اس پر ایک پورا جلسہء عام منعقد کرنے کی کیا تک ہے؟ جتنے اخراجات اس جلسے پر ہوئے ہیں، اس سے کتنے ہی لیپ ٹاپ مزید آ جاتے؟
 
فہیم

کون کیسا ہے کیا ہے۔
سب کو سائیڈ پر رکھنا زیادہ بہتر ہے :)

کیونکہ یہ کوئی سیاسی دھاگہ نہیں ہے۔
تو بہتر ہے کہ اسے سیاست کی ہواؤں اور باتوں سے دور ہی رکھا جائے :)
 
میر انیس

لائبریرین
کون کیسا ہے کیا ہے۔
سب کو سائیڈ پر رکھنا زیادہ بہتر ہے :)

کیونکہ یہ کوئی سیاسی دھاگہ نہیں ہے۔
تو بہتر ہے کہ اسے سیاست کی ہواؤں اور باتوں سے دور ہی رکھا جائے :)
میرے بھائی اگر تصاویر سیاسی ہوں گی تو ان پر تبصرہ سیاسی کیوں نہ ہوگا ۔ مثال کے طور پر کل میں کوئی ایسی تصویر لگادوں جس میں کسی انسان کو غیر اللہ کے سامنے سجدہ کرتے دکھایا جائے تو لازمی اس پر ایک مذہبی تبصروں کا طوفان کھڑا ہوگایا ایسی تصویر لگائوں جس میں الطاف حسین کو تقریر کرتے پھر کچھ بانٹتے دکھایا جائے تو لوگ اس پر کوئی نہ کوئی سیاسی بات ضرور کریں گے۔
 
میر انیس

لائبریرین
ایک بات واضع کردوں کے میری ناعمہ بہن نے یہ تصاویر شریک محفل کرکے کوئی غلطی نہیں کی میری نظر میں کہ کہیں بلاوجہ مجھ سے ناراض ہوجائیں ۔ نا ہی کسی سیاسی جماعت کی طرفداری کی ۔ لیکن یہ فطری بات ہے کہ جس لوگوں کی نظر میں یہ ہے کہ شہباز شریف کا اسطرح لیب ٹاپ بانٹ کر اپنی سیاسی دکان چمکانا اور قومی خزانے کا ضیاع کرنے کے مترادف ہے وہ تو اپنے خیال کا اظہار تو کریں گے۔تو فہیم صاحب آپ ان کو روک تو نہیں سکتے نا
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
حکومتی اور سیاسی مقاصد کو برطرف رکھ کر میں نے یہ تصاویر صرف اس لئے شئیر کیں تھیں کہ طالب علموں کی حوصلہ افزائی ہوئی، یہ بات ٹھیک ہے کہ یہی لیپ ٹاپ کالجز اور یونیورسٹیوں میں بھی دئیے جاسکتے تھے لیکن ان کا مورال اتنا بلند نہیں ہوتا جتنا اب ہوا، مجھے اس بات کو ماننے میں کوئی عار نہیں ہے کہ یہ جلسہ سیاسی مقاصد کے لئے بھی تھا ، ووٹ کے لئے تھا ، لیکن خیر ووٹ ہر بندے نے اپنی مرضی سے ہی دینا ہے ، کسی پر کوئی دباؤ نہیں ، اور شہباز شریف سے لیپ ٹاپ لے کر بھی اسے ووٹ نہیں ملنا۔ آئی نو۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
نواز شریف کی بات اس لئے کہ وہ پچھلے جلسے پر تھے۔ اس جلسے پر نہیں "تشریف" لائے۔ تاہم یہ لیپ ٹاپ بطور وظیفہ دیئے جا رہے ہیں تو اس پر ایک پورا جلسہء عام منعقد کرنے کی کیا تک ہے؟ جتنے اخراجات اس جلسے پر ہوئے ہیں، اس سے کتنے ہی لیپ ٹاپ مزید آ جاتے؟

آپ کی بات ٹھیک ہے لالہ میں اس سے متفق ہوں لیکن ، میں نے پہلے بھی کہا اس لیول پر طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرنے کا مقصد بھی اسی مقصد میں شامل تھا۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہمارے یہاں سیاسی جماعتوں کے ایسے اقدامات کافی حد تک سیاسی مقاصد کے لئے اٹھائے جاتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ سیاست، گھپلوں اور خردبرد کے باوجود ایسے اقدامات بہت سے لوگوں کی حوصلہ افزائی اور آسانی کا باعث بن جاتے ہیں۔ لیپ ٹاپ سکیم جس طرح بھی چلائی گئی، طلباء کے ساتھ بہت سے اپنوں کو بھی نوازا گیا، اپنا ووٹ بنک بنانے کی بھی کوشش کی گئی لیکن اس کے باوجود محنتی طلباء کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ ان میں مزید اچھا کرنے کا جذبہ پیدا ہوا اور وہ بچے جو کچھ پیچھے رہ گئے ان کو بھی تحریک ملی کہ وہ محنت کریں۔ اور یہ بہت بڑی بات ہے اس ملک میں ، جہاں پڑھائی اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی عموماً بچوں اور ان کے والدین کا معاملہ ہوتا ہے۔ بڑے پیمانے پر تقریب کا ایک مثبت پوائنٹ یہ ہے کہ یہ بچوں کے اندر ایک نیا جذبہ جگاتا ہے۔ اور ان کے اور ان کے والدین کے لئے فخر کا باعث بنتا ہے۔
میرا تو خیال ہے کہ ہر ایسی بات کی حمایت کرنی چاہئیے جو عوام کو کسی نہ کسی صورت ریلیف دیتی ہے۔ جیسے موجودہ حکومت کو ہم کتنا ہی برا بھلا کہہ لیں۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں انہوں نے ٹھیک ٹھاک اضافہ کیا ہے اور اب آخری بجٹ میں بھی یہ ایسا ہی کریں گے۔ ظاہر ہے مقصد اگلے الیکشن میں ووٹ لینا ہی ہے لیکن اچھی بات یہ ہو گی کہ عام تنخواہ دار بندے کی زندگی میں کچھ آسانی پیدا ہو جائے گی۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
لیپ ٹاپ چلانے کیلئے بجلی کب بانٹیں گے؟

لالہ میں نے عائشہ سے کہا تھا کہ کارڈ لے لیتی شہباز شریف صاحب سے ، اگر وہ لے لیتی تو میں نے ایک کال کر کے پوچھ ہی لینا تھا ، اور اگر میں پوچھ لیتی تو آپ کو ضرور بتاتی :tongue:
 
Top