فیصل آباد میں فائرنگ، پولیو ورکر جاں بحق

فیصل آباد میں فائرنگ، پولیو ورکر جاں بحق
09 دسمبر 2014 (11:22)
فیصل آباد
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزکالونی میں فائرنگ سے پولیو ورکرجاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق انسدادپولیو مہم کے سلسلے میں پولیو ورکرز پیپلزکالونی میں گھر گھر بچوں کو قطرے پلارہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کی زدمیں آکر پولیو ورکرسرفرازموقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سرفراز رحمانیہ سکول میں ٹیچر تھا۔ فائرنگ اور ہلاکت کے بعد فیصل آبا دمیں انسدادپولیو مہم ملتوی کردی گئی ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیو رضا کا رپر حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جنداللہ نے قبول کرلی ۔

http://dailypakistan.com.pk/faisalabad/09-Dec-2014/171187
شدت پسند گروپ جنداللہ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کر لی۔
گروپ کے ترجمان ہونے کے دعوے دار احمد مروت نے بتایا کہ پورے ملک میں پولیو ورکرز ان کا ہدف ہیں اور مستقبل میں بھی ایسے حملے ہوتے رہیں گے۔
مروت کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر میں ان کے کارکن موجود ہیں جو آئندہ بھی ایسی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1013472/
 
آخری تدوین:
اسلام نے انسانی جان بچانے کے لئیے ہر طریقہ اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔جند اللہ و طالبان کا پاکستانی بچوں کو پو لیو کے قطرے نہ پلانے دینا ایک بہت بڑی مجرمانہ اور دہشت گردانہ کاروائی ہے اور یہ پاکستانی بچوں کے ساتھ ظلم ہے اور پاکستان کی آیندہ نسلوں کی صحت کے ساتھ کھیلنے والی مجرمانہ کاروائی ، پاکستان کی ترقی کے ساتھ دشمنی ہے، پاکستانی عوام جند اللہ و طالبان کو اس مجرمانہ حرکات پر انہیں کبھی معاف نہ کریں گے.
انسداد پولیو ٹیموں کے غیرمحفوظ ہونے سے ہمارے معاشرے کا پتھر کے زمانے والا تصور ہی اجاگر ہو گا۔جہالت کے اندھیروں سے روشن مستقبل کی جانب قدم بڑھا کر ہی ہم اقوام عالم میں اپنا تشخص پیدا کر سکتے ہیں.
پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام نے بھی پولیو کے حفاظتی قطروں کو شرعی طور پر جائز اور عین سنت نبوی قرار دیا ہے۔
سنی اتحاد کونسل کے 30 مفتیان نے پولیو مہم کی حمایت میں فتویٰ جاری کیا ہے،فتوے کے مطابق پولیو مہم شریعت کے ہرگز متصادم نہیں ،اس مہم کو روکنا اور ہیلتھ ورکرز کا قتل، فساد فی الارض اور اسلام اور پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے،سنی اتحاد کونسل کی جانب سے جاری اجتماعی فتویٰ کے مطابق پولیو مہم شرعی نکتہ نظر سے بالکل درست اور صحیح ہے ، پولیو قطرے پلانے سے بچوں کو مستقبل میں معذوری سے بچایا جا سکتا ہے،طبی ماہرین پولیو کے قطروں کو ہر لحاظ سے مفید قرار دے چکے ہیں ،یہ طبی معاملہ ہے،اس مہم کی مخالفت کرنے والے گمراہ ہیں، فتوے میں کہا گیا ہے کہ علاج معالجہ حضور نبی کریمﷺ کی سنت سے ثابت ہے ،علماء اور مشائخ جہالت پرمبنی گمراہ کن تعبیر اسلام کی علمی اور فکری مزاحمت کریں اور پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے درست رہنمائی کریں۔
عورتوں ، بچوں ، بے گناہ، نہتے اور معصوم لوگوں کو قتل کرنا اسلام کی رو سے بالکل ناجائز اور حرام ہے۔انسان کی جان اور اس کا خون محترم ہے.اسلام نے ایک ایک انسانی جان کو بڑی اہمیت دی ہے۔ اس کے نزدیک کسی ایک شخص کا بھی ناحق قتل گویا کہ پوری انسانیت کا قتل ہے۔ اسلامی تعلیم ہے کہ انسانی جان کی حفاظت کی جائے اور کسی کو قتل نہ کیا جائے۔ ارشاد باری ہے ‘‘ انسانی جان کو ہلاک نہ کرو، جسے خدا نے حرام قرار دیا ہے’’۔ (بنی اسرائیل :33(
 
Top