ناصر علی مرزا
معطل
تمام خواتین کا تعلق شیخوپورہ سے ہے اور یہ بھکارنوں کے روپ میں لوٹ مار کرتی تھی، پولیس فوٹو؛ایکسپریس نیوز
فیصل آباد: پولیس نے بھکارنوں کا روپ دھار کر لوگوں کو کنگال کرنے والی 7 ڈاکو حسیناؤں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کی دلاور کالونی میں بھکارن ایک گھر میں داخل ہوئی جہاں خاتون خانہ کو اکیلا پاکر بھکارن نے اپنی دیگر 6 ساتھیوں کو بھی بلالیا، خاتون خانہ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شورمچانا شروع کردیا جس پر اہل محلہ جمع ہوگئے اورفوری پر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع واردات پر پہنچ کر تمام ڈاکوحسیناؤں کو حراست میں لیا۔
دوران تفتیش گرفتار خواتین نے انکشاف کیا کہ وہ بھکارنوں کا روپ دھار کر لوٹ مارکرتی ہیں جب کہ ان تمام خواتین کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔
http://www.express.pk/story/245679/