تعارف فیصل عظیم صاحب

١۔ آپکا پورا نام؟
میرا نام فیصل عظیم ہے
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
کیونکہ ہم خاندان قریش سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے مجھے فیصل قریشی بھی کہا جاتا ہے
٣۔ عمر کتنی ہے؟
آئندہ فروری میں پورے انتیس سال کا ہو جائوں گا انشاءاللہ
٤۔جائے پیدائیش ؟
بھوگیوال کا علاقہ جو کہ باغبانپورہ کے قریب ہے میں پیدا ہوا المختصر لاہور شہر شالامار باغ کے پچھواڑے
٥- حاضر مقام؟
آج کل دوبئی میں ہوں
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
ایک کمپیوٹر کمپنی میں بطور محاسب (اکاؤنٹنٹ) کے کام کر رہا ہوں
٧۔تعلیمی قابلیت؟
اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور سے ١٩٩٥ میں فارغ ہوا تھا بارہ پڑھ کے
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
شطرنج ۔ کتاب بینی ۔ شاعری ۔ پراسرار علوم
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
عربی ۔ انگریزی ۔ پنجابی ۔ اردو ۔ (فرانسیسی ۔ چینی اور ترکی ابھی معمولی سی آتی ہیں)
١٠۔ اور بڑے ہوکر کیا بننے کا ارادہ ہے؟
انسان
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیصل عظیم صاحب ایک باغ و بہار شخصیت کے مالک ہیں اور اپنے متعلق کسر نفسی سے کام لیتے ہیں۔ آپ لوگ چاہیں تو ان سے ان کے متعلق مزید سوالات پوچھ سکتے ہیں۔
 
بہت خوب

بہت خوب جناب تو آپ سب سے “فاست“ نکلے کہ خود ہی شروع ہوگئیے ہیں انتظار تو کیا ہوتا کہ ہم آپ کو درخواست کرتے کچھ ترلے منتیں ہوتیں، پہائی جی آپ تو بہت سستے داموں گئے ورنہ یہاں پر وہ شخصیات بھی ہیں کہ آج چوتھا دن ہے اور انہوں نے ہماری درخواست کو درخوّ اعتنا ہی ناہیں سمجھا۔۔۔۔۔جانے کیوں؟ ۔ آپ کے بارے میں جانکر بہت اچھا لگا اور آپکا ہلکا پھلکا طرزِ تحریرمجھے بہت پسند آیا ہے۔
جو آجکے برقیاتی(الیکٹرونک) دور میں عنقا ہے جس طرح خالص گھی اور چہروں سے مسکراہٹ۔
 
واہ جی واہ میں بھی صاحب ہو گیا

ویسے فاسٹ تو میں ہوں ہی (میری امی کہا کرتی تھیں) ۔ میں چھوٹا ہوا کرتا تھا تو ان دنوں میں ایک فلم ٹی وی پر لگا کرتی تھی جسکا نام تھا “دی فلیش“ اس میں ایک شخص بجلی کی سی تیزی سے حرکت کیا کرتا تھا۔ اب وہ والا فاسٹ تو میں ہوں نہیں البتہ اگر خود کا تعارف خود کروانے کو تیزی کہتے ہیں تو میرا ذاتی خیال ہے کہ اپنے گھروں میں تعارف کروانے میں دیر نہیں کرنی چاہیئے کیونکہ گفتگو کا لطف تب ہی آتا ہے کہ آپ مدمقابل کو اور مد مقابل کو آپ سے تعارف ہو۔ ویسے میں اتنا نستعلیق بھی نہیں ہوں ۔ کہ مجھے “گارڈن و اسپرنگ“ کا خطاب دیا جائے ۔ ہاں میں خود کو چھپاتا نہیں ہوں اور میری اصل وہ دیہاتی شخص جسے اپنے گھر کی مٹی سے بنے ہوئے صحن کی خوشبو ۔ وہ اپنے گھر کا ساگ ۔ وہ نہر میں ٹھنڈا کیا ہوا تربوز ۔ راکھ میں اپنی ہی بھاپ سے ابلی ہوئی چھلّی ۔ کانجی اور اس میں کہیں کہیں تیرتی ہوئی گاجریں ۔ قتلمہ اور ہر وہ شے جس سے بھی اپنے وطن کی خوشبو آئے اپنے سحر میں گرفتار رکھے ہوئے ہے ۔ باوجود اس کے کہ پچھلے پانچ برس سے میں پاکستان نہیں گیا مجھے کبھی وطن سے دوری محسوس ہی نہیں ہوئی کیونکہ میرا وطن تو میرے دل میں ہے ۔

ویسے ایک بات بتاتا چلوں میں سستے داموں نہیں بلکہ بے مول ہی آیا ہوں کیونکہ محبت انمول ہوتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
کیوں ڈاکٹر صاحب، کیا غلط کہہ رہا تھا میں جناب فیصل عظیم کے متعلق، ہیں نا باغ و بہار شخصیت؟ واہ یار فیصل تم تو کمال کے لکھاری نکلے، زمانہ تمہاری قدر کرے نہ کرے ہم ضرور کریں گے۔ فلیش میرا بھی پسندیدہ پروگرام تھا۔ چند دنوں پہلے ہی میں اس وہ قسط یاد کر رہا تھا جس میں ایک مجرم کو کمرہ عدالت میں چھڑانے کے لیے ایک لڑکی نائٹرس آکسائیڈ گیس کا سلنڈر کھول دیتی ہے۔ اس پر سب لوگ بشمول جج صاحب کا قہقہے لگا لگا کر برا حال ہو جاتا ہے اور یوں مجرم فرار ہو جاتا ہے۔ ویسے پانچ سال کچھ زیادہ نہیں ہیں وطن سے دوری کے؟ خیر، یہاں آتے رہا کرو، اپنوں سے ملاقات رہے گی۔
 
گھر والوں

جی بھائی یہ آپ کن چیزوں کی یاد دلا رہے ہیں، مجھے تو یہ پورے کا پورا “ ناسٹالجیا“ کا کیس لگتا ہے ہر بات میں یادِ وطن۔ خیر ہم تو اس دن کے انتظار میں ہیں جب ہمیں کہاجائے گا کہ بھئی سب صحیح ہے اور اب ملک کو تمھاری ضرورت ہےبس بھاگ جائیں گے۔ :evil: مگر کب؟
 
جی بھائی یہ آپ کن چیزوں کی یاد دلا رہے ہیں، مجھے تو یہ پورے کا پورا “ ناسٹالجیا“ کا کیس لگتا ہے ہر بات میں یادِ وطن۔ خیر ہم تو اس دن کے انتظار میں ہیں جب ہمیں کہاجائے گا کہ بھئی سب صحیح ہے اور اب ملک کو تمھاری ضرورت ہےبس بھاگ جائیں گے۔ مگر کب؟

اوہ ۔۔۔تو یہاں ڈاکٹر صاحب سے شرف گفتگو حاصل ہے ۔ ویسے ناسٹالجیا کے متعلق بہت سے علماء ہائے طب نفسیات میں اختلاف پایا جاتا ہے ۔ اس موضوع پر انشاء اللہ بات ضرور ہوگی نہ صرف اس پر بلکہ شاید کچھ دیگر طبی موضوعات پر بھی کوشش کروں گا کہ سیر حاصل گفتگو چلتی رہے ۔
ناسٹالجیک کہ کے تو آپ نے مجھے “ساڑ کے سوا“ کر دیا ہے۔ خیر “ملے گا ظلم دا بدلہ“
ویسے ایک حد تک ہم سب ناسٹالجیک ہوتے ہیں بس کوئی اعتراف کرتا ہے کوئی نہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
ویسے فیصل یہ تم نے پراسراریت کی بات خوب کی۔۔کچھ اس پر روشنی ڈالنا پسند کرو گے کہ کس درجہ کمال تک ان پراسرار علوم پر ملکہ حاصل ہے؟ کہیں یہ اس طرح کے علوم تو نہیں ہیں جیسے کہ اشتہارات شائع ہوتے کہ محبوب آپ کے قدموں پر وغیرہ وغیرہ۔۔ :p
 
ارے ارے نبیل صاحب اپ نے تو پر اسرار کو اس طرح کھینچا ہے کہ واقعی یہ بات پراسرار بن گئی ہے ۔ لیکن میری دلچسپی ان علوم سے واقفیت کی حد تک ہی ہے باقی جہاں تک بات “محبوب آپ کے قدموں میں “ والی تو میں ذاتی طور پر ان لوگوں کو شعبدہ باز سمجھتا ہوں جو معصوم لوگوں کو ڈرا دھمکا کر یا جذباتی استحصال کرکے لوٹتے ہیں ۔
باقی خیال خوانی ۔ ہپناٹزم ۔ مسمریزم ۔پرانی تحریروں (تصویری) کا مطالعہ ۔ قدیم ثقافتوں کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی سعی کرتا رہتا ہوں ۔ اور جہاں تک مہارت کی بات ہے تو آج تک مجھے اتنی مہارت حاصل نہیں ہوسکی کہ تنخواہ کا علم بیوی سے کیسے چھپاتے ہیں تو ان علوم پر دسترس تو دور کی بات ہے ۔ :lol:
 
پر اسرار علوم

فیصل صاحب آپ کی یہ بالا نفسیاتی علوم پر دسترس اور دلچسپی نہایت ہی حیرت انگیز لگی۔ میں سمجھ رہا تھا کہ پاکستان میں کم ہی بندے ہونگے جو ان علوم میں مہارت رکھتے ہوں مگر آپ کی چوپال میں آپ کے ٹیٹوریل پڑھنے کے بعد مجھے آپنے خیال شریف کا تبادلہ کرنا پڑا۔ گزشتہ دنوں مجھے اٹلی کے شہر “ باری“ سے ایک کانفرنس کی دعوت ملی تھی جو Parapsycological studies سے متعلقہ تھا مگر بوجہ عدیم الفرصتی نہ جا سکا البتہ آخیر میں انہوں نے یہ مہر بانی کردی کہ وہاں دیے جانے والے لیکچرز اور مقالاجات کی کتاب مجلد مجھے بھیج دی۔ اللہ اللہ ایسے ایسے علوم کااور طریقوں کا بیان تھا کہ میں دھنگ رہ گیا۔ اگر اطالوی زبان میں ہوتی تو آپ کو اسکی کاپی ضرور بھجواتا۔
 
اور ہاں میں وہ والا فیصل نہیں ہوں

برادران اردو محفل
معاف کیجئے گا میرا نام فیصل عظیم ضرور ہے مگر میں وہ فیصل عظیم نہیں ہوں جو کراچی سے شبنم رومانی والی سائیٹ چلاتے ہیں ۔ اور ایک اتفاق ہی ہے کہ میرا نام ان سے ملتا جلتا ہے ۔وہ والے فیصل عظیم آج کل امریکہ میں رہتے اور انکا پتہ یہ ہے
FAISAL AZEEM

332 ELLMAR OAKS LOOP
SAN JOSE, CA 95136
USA

انکا ای میل ایڈریس یہ ہے
editor@shabnamromani.com
امید ہے کہ کام آئے گا اور ہاں وہ بہت اچھے شاعر ہیں مجھے علم ہے مگر میرا مقارنہ ان سے کرنا ان کے ساتھ نا انصافی ہوگا۔

دوسری بات پر اسرار علوم پر دسترس کی تو اس کا ذکر میں اوپر کر چکا ہوں
تو آج تک مجھے اتنی مہارت حاصل نہیں ہوسکی کہ تنخواہ کا علم بیوی سے کیسے چھپاتے ہیں تو ان علوم پر دسترس تو دور کی بات ہے ۔
والسلام
آپکا فیصل
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
12-اور کب تک؟
13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟
14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟
14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟
15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟
16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟
17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟
18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟
19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟
20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا
 
اسلامُ علیکم، تعارف کے سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ان سولات کے جوبات دیں، اگر کوئی سوال آپ کے مزاج کے خلاف ہوتو اسکا گول مول جواب دیا جاتا۔
مقصد: ان سوالات کا مقصدآپ کا وقت ضائع کرنا ہے، اگر آپ سے پڑھنے والے کے چہرہ پر ایک مسکراہٹ آجائے تو اسے آپکا مشکور ہونا چاہئے۔ تحریری طور پر۔ :mogambo:

سوالات:
11-آپ کیوں زندہ ہیں؟
میری زندگی کا مقصد تو ہے تجھ سے دل لگانا

12-اور کب تک؟
جب تک میرے مولا کو منظور ہوگا

13-آپ کا خیال میں بھاگتے چور کی لنگوٹی کیا کام آ سکتی ہے؟

ہاتھ صاف کرنے کے ۔۔۔۔:grin:

14-طوطا چشم اور یک چشمِ گُل میں کیا فرق ہے؟
کہیں ایک پھرتی ہے اور کہیں دونوں

13-لاہور اگرپنجاب میں نہ ہوتا تو کہاں ہوتا؟

سرگودھا میں

14 -فال نکالنے کو طوطے کا ہونا کیوں ضروری ہے؟

طوطا ہرا ہوتا ہے اور ہری مرچ خوب کھاتا ہے



15- آپ نے کبھی آبیل میجھے مار پر عمل کیا ہے؟ کیا نتیجہ نکلا؟

کمر درد


16- آخری کتاب کب کونسی پڑھی تھی اور کیوں؟

نئی گاڑی کی یوزر مینوئیل پڑھی تھی ۔ ۔ ۔ فیول ٹینک کھولنے کا بٹن تلاش کرنا تھا


17۔ “لا علمی ہزار نعمت ہے“ 3 وجوہات بیان کرو؟

1۔ ڈر نہیں لگتا
2۔ توقع نہیں ہوتی
3۔ کرنا نہیں پڑتا

18۔ اگر آپ کو ملک کا صدر بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے؟

اسمبلی توڑ کر ایمرجنسی لگاؤں گا


19۔ نا پسندیدہ کتاب کا نام بتائیں اور وجہ بھی بیان کریں؟

ساٹانک ورسز از شیطان رشدی (گستاخ ہے)


20۔ آپ کی 1 کروڑ ڈالر کی لاٹری نکل آئی ہے؟ مجھے کتنے پیسے دیں گے اور کیوں؟

لاٹری نکال دو آدھے لے لو


جوابات پڑھنے والے پر دو مزید سوالات کرنا لازم ہے۔ لگ پتا جائے گا

معذرت خواہ ہوں کہ اس پوسٹ کو اتنی دیر سے دیکھا بہر حال جواب حاضر ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
چونکہ دو سوال کرنا پڑھنے والے پر ڈاکٹر صاحب نے فرض قرار دیئے ہیں تو :

1) کسی سوال کا جواب گول مول کیسے دیا جا سکتا ہے ؟

2) ریل جب شہر کے قریب سے گزرتی ہے تو پھاٹک کیوں بند کر دیتے ہیں؟
 
چونکہ دو سوال کرنا پڑھنے والے پر ڈاکٹر صاحب نے فرض قرار دیئے ہیں تو :

1) کسی سوال کا جواب گول مول کیسے دیا جا سکتا ہے ؟

جب کسی سوال کو زمانے کی ٹھوکریں لگتی ہیں تو وہ گول ہو ہی جاتا ہے

2) ریل جب شہر کے قریب سے گزرتی ہے تو پھاٹک کیوں بند کر دیتے ہیں؟

کہیں ریل شہر میں نہ گھس جائے
 

نبیل

تکنیکی معاون
فیصل، یار تم اقتباس کے اندر ہی لکھنا شروع کر دیتے ہوں، پتا ہی نہیں چلتا کہ کہاں ہے تمہاری تحریر۔۔ :confused:
بہرحال تمہارے جوابات پڑھ کر مزا آیا۔ آتے رہا کرو۔ پرانے دنوں کی یاد تازہ ہو جاتی ہے۔ :)
 
Top