لو جی۔۔۔ ناظم صاحب نے ہمارے ذمے کچھ اور سوال اور ڈال دیے ہیں۔۔۔ سرتابی کی مجال نہیں۔۔۔۔
مندرجہ ذیل سوالات کے جوابات تحریر کجیے۔ تمام سوالوں کے نمبر یکساں ہیں۔
اردو محفل امتحانی بورڈ:
1) غالب کا مجموعہ کلام ساس بھی کبھی بہو تھی پہلی بار کس شہر میں کس سن میں طبع ہوا؟
2) ارسطو نے پولیس کی نوکری کیوں چھوڑی؟
3) کالے چاول کس ملک میں پیدا ہوتے ہیں؟
4) فیصل اور فصیل میں کیا فرق ہے؟
5) محفل پر کیا لینے آئے ہیں؟
6) کیا دے کے جائیں گے؟
7) لوگ جالیس چالیس ہزار پوسٹس کیسے کر لیتے ہیں؟ اندھیرے میں روشنی ڈالیے۔(شمشاد بھائی سے چھپ کے)
ایک پوسٹ ایک ریال کی ہوتی تو سب سے امیر کون ہوتا؟
9) شمشاد بھائی نے نواز شریف کو کیوں چھوڑ دیا؟ وہیں کیوں نہ رکھ لیا؟
0) لاہوریا دبئی میں ہواور دبئی والا بہاولپور میں تو چیچہ وطنی میں کون ہوگا؟
1) مملکت خداداد اردو محفل کا سرغنہ کون ہے؟
2) آج کل امن ایمان کیوں نہیں نظر آرہیں؟ (نئے بندے کو کیا پتہ؟ ہی ہی اب پھنسے جال میں!)
3) چیزیں نیچے گرتی ہیں اوپر کیوں نہیں؟ اوپر گرانی ہوں تو کیا کیا جائے؟
شمشاد بھیا کافی نہیں ہو گئے؟ درجن سے اوپر؟ چند کی تعریف سے اوپر ہوگئے ہیں میرا خیال سے۔۔۔
ویسے میں اردو محفل کے نام سے انٹرنیٹ پر ملک بنانے کا سوچ رہا ہوں! سیکنڈ لائف سے ملتا جلتا خیال ہے۔۔۔ نبیل بھائی کرتے ہیں اس خیال پر بات جلد۔۔۔