فیصل واوڈا ٹی وی پروگرام میں ’بوٹ‘ ساتھ لے آئے

جاسم محمد

محفلین
یہ روایت پختہ ہو گئی تو کل کلاں کیا بعید کہ مخالفین تحریک انصاف کے خلاف کوئی ایسا مواد ہاتھ میں پکڑ کر لے آئیں جو انہیں ناگوار گزرے۔ اس لیے، ایسی حرکت کی مذمت ہی کی جانی چاہیے، اور وہ بھی بھرپور انداز میں۔
فرقان بھائی ۔آپ کی بات سے بالکل انکار نہیں ۔ یہ ایک انتہائی مذموم حرکت ہے ۔
لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ہماری اخلاقی حالت اس واقعے سے کہیں زیادہ مخدوش اور کھوکھلی ہے ۔
ماضی میں ایم کیو ایم کے ایک سیاست دان لائیو شو میں عمران خان کی بیٹی کی تصویر ساتھ لے آئے تھے۔ اور اس وقت عمران خان وہیں موجود تھے۔
میرے خیال میں تحریک انصاف کے وزرا کیلئے دوہرا معیار اب بند ہونا چاہئے۔ یہ کوئی فرشتے نہیں ہیں۔ پاکستانی قوم کاہی عکس ہیں۔
 
فرقان احمد

یہ ناقابل برداشت رویے ہیں۔ سستی شہرت کے ایسے متلاشی افراد کا ٹی وی چینل پر داخلہ بند کر دینا چاہیے جب تک وہ اس فعل پر قوم سے معافی نہ مانگ لیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
یہ ناقابل برداشت رویے ہیں۔ سستی شہرت کے ایسے متلاشی افراد کا ٹی وی چینل پر داخلہ بند کر دینا چاہیے جب تک وہ اس فعل پر قوم سے معافی نہ مانگ لیں۔
ٹی وی چینل کو خود کو ہی ایسی اشیاء کی اجازت نہیں دینی چاہیئے ۔
وہ بابر غوری تھا
 
جاسم محمد

محفلین
یہ ناقابل برداشت رویے ہیں۔ سستی شہرت کے ایسے متلاشی افراد کا ٹی وی چینل پر داخلہ بند کر دینا چاہیے جب تک وہ اس فعل پر قوم سے معافی نہ مانگ لیں۔
سستی شہرت کے متلاشی افراد کو حسب روایت کچھ نہیں کہا گیا۔ ہاں پورا شو ہی آج پیم را نے دو ماہ کیلئے بند کر دیا ہے :) :) :)
EOWTbMbWAAAbOLv.jpg

EOWTbvuWsAAMKzg.jpg
 
جاسم محمد

محفلین
ایک پنجابی کہاوت یاد آ گئی
ڈگا کھوتے توں تے غصہ کمہیار تے

وزیراعظم نے فیصل واوڈا کے ٹاک شوز میں شرکت پر پابندی لگادی
ویب ڈیسک 36 منٹ پہلے
1954942-imranfaisal-1579180600-487-640x480.jpg

وزیراعظم نے فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت بھی طلب کر لی ہے۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کر لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ان کے رویے پر وضاحت طلب کر لی ہے جب کہ وزیراعظم نے فیصل واوڈا کی کسی بھی ٹاک شو پر آئندہ دو ہفتوں کیلئے شرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے ایک نجی چینل کے ٹی وی شو میں فوجی بوٹ کے ساتھ شرکت کی تھی جس پر انہیں مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
Top