پاکستان کے لئے ہندوستان کے مسلمانوں نے جد وجہد کی تھی،
پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا اللہ۔ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا اور یہاں اسللامی نافذ ہونا چاہئے۔ پاکستان میں کفر فتوٰی قادیانیوں پر لگایا گیا جو کہ مسلمان نہیں ہیں، اس لئے آپ کا یہ کہنا غلط ہے کہ یہاں مسلمان مسلمان کو کافر کہتے ہیں، تمام فرقے ایک دوسرے کو مسلمان مانتے ہیں۔
جبکہ سعودی حکومت ایک شخصی حکومت ہے اور وہ امریکہ کے تابع فرمان ہے اور وہاں کا بادشاہ ٹمپ کے حکم پر غیر اسلامی اقدام کررہا ہے۔
یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا اور یہاں اسلامی نظام نافذ ہونا چاہیئے،آپ کا کہنا بالکل درست ہے۔
رہی بات مسلمان کو کافر کہنے والی ، تو میرے عزیز قادیانیوں کی بات چھوڑیں وہ تو آئینی طور پر غیر مسلم ہیں۔
لیکن کیا فقہ جعفریہ کو ماننے والے اور خود کو شیعہ کہلانے والے مسلمان ہیں؟ اگر ہیں تو کافر کافر۔۔۔۔ کافر کے نعرے کیوں لگائے جاتے ہیں۔
رد عمل کے طور پر یہ لوگ کافر کہنے والوں کے بارے کیا کچھ کہتے ہیں؟ آپ کی نظر سے پوشیدہ تو نہیں ہوگا۔
سواد اعظم اہلسنت والجماعت بریلوی مکتبہ فکر کو مشرک کیوں کہا جاتا ہے؟
سنی مسلمان اہلحدیث کو وہابی نجدی اور گستاخ کا طعنہ دیتے ہیں۔اور ان کے مسلمان ہونے پر شک کرتے ہیں۔
ایک دوسرے کے پیچھے نماز تک نہیں پڑھتے یہاں تک کہ کچھ تو اپنی نمازوں اور ایمان کی حفاظت کے لئے بیت اللہ شریف جا کر بھی اپنی علیحدہ نماز پڑھتے ہیں۔
آنکھیں بند کر لینے سے حقیقت بدل نہیں جاتی۔ ہمیں تسلیم کرنا ہوگا کہ نا اتفاقی،چھوٹے چھوٹے فروعی اختلافات نے امت کو منتشر کر رکھا ہے۔ ہم خانوں میں بٹے ہوئے ہیں۔ ہماری اجتماعی قوت پارہ پارہ ہو چکی ہے۔
اور تلخ حقیقت تو یہ بھی ہے کہ اسلام کےوطن عزیز میں نافذ نہ ہونے کی بڑی وجہ بھی یہی انتشار ہے۔ مخالفین طنزیہ انداز میں پوچھتے ہیں کہ کونسا اسلام؟سعودیہ والا؟ ایران والا؟دیوبند والا یابریلی والا؟
حالانکہ اسلام تو محمد عربیﷺ والا ہے جو سعودیہ ایران بریلی اور دیوبند ہی نہیں بلکہ ساری دنیا کے لئے راہ ہدایت ہے۔ فلاح کا پیغام ہے۔مسائل کا حل ہے۔ صرف اس دنیا ہی میں نہیں بلکہ مرنے کے بعد کی زندگی کے لئے بھی۔
ہمارا ایمان ہے کہ"محمدﷺ کی محبت دین حق کی شرط اول ہے" اور اسی محبت کا تقاضا ہے کہ اپنے ہادی و رہنما کی تعلیمات پرعمل پیرا ہونے کے ساتھ آپ کے اسوہ حسنہ کی پیروی کرتے ہوئےپیار و محبت سےشائستہ انداز میں مخالفین کے دلوں میں گھر بنائیں کہ" میٹھے بول میں جادو ہے"۔