فیض لاہوری نستعلیق یونیکوڈ کے اسنیپس۔

انٹرنیٹ اسکپلورر8 پر:
sample1-1.gif

فائرفاکس 3،5 پر:
sample2-1.gif

جلد آرہا ہے۔ انتظار کیجئے گا۔ صرف اور صرف محفل پر۔۔۔۔انشاءاللہ​
 
aladdin

محفلین
زبردست !

یقین نہیں ہو رہا ہے کہ ہم فیض لاہوری نستعلیق کے snaps دیکھ رہے ہیں ۔

میری طرف سے جمیل نستعلیق ٹیم کو بہت بہت شکریہ !!! :)
 
رابطہ

محفلین
اللہ کرے زورِ اہلِ جہانِ قلم زیادہ:praying::praying::praying:
جمیل صاحب اس جمیل خط کی خوش خبری دینے کا بہت شکریہ :applause::applause:امید ہے کہ ہم جلد از جلد فیض لاہوری نستعلیق سے فیض یاب ہوں گے۔:star::star::star::star::star:
 
دوست

محفلین
فیض لاہوری کا جو سنیپ شاٹ میں نے دیکھا تھا اس میں تطویل بھی تھی شاید؟ بہت پیارا لگا تھا یہ تو پہلی نظر میں علوی لاہوری نستعلیق ہی لگا ہے۔
 
فیض لاہوری کا جو سنیپ شاٹ میں نے دیکھا تھا اس میں تطویل بھی تھی شاید؟ بہت پیارا لگا تھا یہ تو پہلی نظر میں علوی لاہوری نستعلیق ہی لگا ہے۔

اسکے بعض لگیچرز میں تطویل موجود ہے، جیسے:
سس، سسٹم وغیرہ۔ البتہ مکمل تطویل / کشیدہ والا فانٹ کچھ عرصہ بعد الگ سے ریلیز کریں گے۔
علوی نستعلیق میں تو بہت سارے نوری نستعلیق کے لگیچرز بھی شامل ہیں۔ اسمیں آپکو صرف فیض لاہوری کے ہی لگیچرز ملیں گے۔
 
الف عین

لائبریرین
خطاطی کے سٹائل کے مطابق تو جمیل ہی زیادہ قریب لگتا ہے۔ لیکن عام کتابت اور استعمال کے حساب سے نوری نستعلیق ہی زیادہ خوبصورت لگتا ہے۔یہ میرا ذاتی خیال ہے، خطاطی کا تجربہ تو نہیں ہے، لائف ٹائم کہو یا جمعہ جمعہ آٹھ دن کا۔
 
arifkarim

معطل

شاید الفاظ مکس ہو گئے ہیں:confused: جمیل نستعلیق بھی تو نوری نستعلیق ہی ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
ایک اور چھکا !!!!!!!!!!
جس سفر کا آغاز علوی نستعلیق سے ہوا اس کا ایک اور اہم سنگ میل عبور ہونے جا رہا ہے۔
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم
ماشاء اللہ
اردو دنیا کا کمپیوٹر سے رابطہ مضبوط ہوتا جائے گا۔ جمیل صاحب اللہ رب العزت آپ کی صلاحیتوں میں برکت دے۔
 
الف عین

لائبریرین
میرا مطلب تھا ان پیج کا نوری نستعلیق، یعنی دہلوی نستعلیق۔ یہ اس لئے بھی اچھا لگتا ہے کہ ہندوستان کا ہوں نا!!
 
arifkarim

معطل
میرا مطلب تھا ان پیج کا نوری نستعلیق، یعنی دہلوی نستعلیق۔ یہ اس لئے بھی اچھا لگتا ہے کہ ہندوستان کا ہوں نا!!

نوری نستعلیق خاص طور پر پبلشنگ انڈسٹری کیلئے تخلیق دیا گیا تھا۔شاید اسی وجہ سے یہ خط ابھی تک حُکمرانی کر رہا ہے۔ باقی ہاتھ کی خطاطی والی irregularity مجھے فیض لاہوری نستعلیق میں نظر آئی ہے۔
 
اس فونٹ میں نفیس نستعلیق سے بھی مماثلت ہے، لیکن اس کو بھی بطور پبلشنگ فونٹ تو استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
میری اپنی رائے یہ ہے کہ اردو طباعت و اشاعت کی کہانی نوری نستعلیق(چاہے کوئی سابھی ہوعلوی یا جمیل)پر ختم ہوجاتی ہے۔
 
بجا فرمایا آپ نے:applause::applause::applause:
 
Top