میرا خیال میں نقطہء نگاہ یا پھر طرزِ بیاں بات کو شاعرانہ رنگ دے دیتا ہے۔
ایک سادی سی مثال یہ شعر دیکھیے:
کشتیاں کیوں بناتے رہتے ہو ۔۔۔ کون دریا کے پار رہتا ہے۔
اب اس چھوٹی سی بات سے ایک با ت نکال کر شاعر نے کیسے ایک شاعرانہ خیال اخذ کر لیا۔ اور چونکہ محبوب کا دریا کے پار رہنا ایک کنایہ بھی ہے سو بات اور بھی مؤثر ہوگئی۔
اب نثر نگار اس بات پر کیا ردِ عمل دے گا۔
"تم پاگل تو نہیں ہو ؟ یہ کیا ہر وقت کشتیاں بناتے رہتے ہو۔ "
یہ سادی سی مثال سمجھنے کے لئے ہے اور ۔بات کو آگے بڑھانے کے لئے ہے۔ اسے کوئی دعویٰ نہ سمجھا جائے۔
تاہم یہاں نثر نگار کا ردِ عمل عامیانہ سا ہے اور نثر نگار عامیانہ ردِ عمل ظاہر کرنے کا پابند نہیں ہے۔