سما نیوز
فٹبال ورلڈکپ میں آج چار میچز کھیلے جائیں گے۔ سعودی عرب اور مصر، روس اور یوراگوئے میں مقابلہ ہوگا۔ پرتگال کی ٹیم ایران اور اسپین مراکش سے ٹکرائے گی۔
پرتگال کی ٹیم گروپ کا آخری اور اہم میچ آج ایران کیخلاف کھیلے گی۔ پرتگال کو فتح یا کم از کم میچ ڈرا کرنا ہوگا۔ کرسٹیانو رونالڈو پربھاری ذمہ داری ہے۔
ایران کی ٹیم جیتی تو کوالیفائی کرجائے گی۔ پرتگال کا دارومدار اسپین اور مراکش کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے رزلٹ پر ہوگا۔
دو ہزار دس کی چیمپیئن اسپین اور مراکش میں بھی آج جوڑ پڑے گا۔ اسپین کے اسٹار فٹبالر سرگیو راموس اور جیرارڈ پک مرکز نگاہ ہونگے۔
روس اور یوراگوئے گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن کیلئے ٹکرائیں گے۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہیں۔ لوئیس سواریز یوراگوئے کے اہم ہتھیار ہیں۔
سعودی عرب اورمصر کا میچ محض رسمی کارروائی ہوگا۔ دونوں ٹیمیں پہلے ہی ایونٹ سے باہرہوچکی ہیں