فیڈورا میں سوفٹویر انسٹالیشن کا مسئلہ!

سعادت

تکنیکی معاون
نبیل بھائی، پراکسی سرور کا پورٹ نمبر تو وہی ہونا چاہیے جو آپ فائر فوکس میں دے رہے ہیں۔ اور جیسا دوست نے کہا، اکثر یہ پورٹ نمبر 8080 ہوتا ہے۔

ایک کام اور کر کے دیکھ لیں، اور وہ یہ کہ پورے سسٹم کی نیٹ ورک سیٹنگز میں بھی پراکسی سرور کو کنفیگر کریں اور پھر کوشش کریں۔ ویسے فیڈورا میں yum کی پراکسی سیٹنگز کا معاملہ ٹیڑھا ہی ہے۔ میں نے کچھ عرصہ پہلے فیڈورا 12 کا ایک تبصرہ سرسری طور پر پڑھا تھا۔ ابھی دوبارہ اسے دیکھا تو یہ لکھا ہے:

Unlike CentOS, which kicked into life once the proxy support was added into yum.conf configuration file, Fedora 12 refused to work with proxies, rendering any use of the package manager behind a proxy nil. This is really disappointing, as you would expect something as trivial as proxy support to work without any hitches.​
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے فونٹ فورج کی آر پی ایم ڈاؤنلوڈ کرکے اسے براہ راست انسٹال کر لیا ہے۔ باقی چیزیں بھی اسی طرح انسٹال کر لوں گا۔ اگر فیڈورا کی نئے ورژزنز میں پیکج منیجمنٹ مسئلہ دے رہی ہے تو اسے عام کمپیوٹر پر استعمال کرنا بھی شاید پرابلم دے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اب فونٹ فورج چل کے نہیں دے رہا ہے۔ :( ایرر میسج بھی کوئی واضح نہیں ہیں۔ لگتا ہے کہ کوئی درجن بھر dependencies مسنگ ہیں۔ اففففف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :mad:
 

دوست

محفلین
پاء جی تسیں اوبنٹو ہارڈی کرلو۔۔یا نواں ورژن الفا والا کر لو۔ امید اے کہ ایدے نالوں گھٹ تنگ کرے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہمم۔۔
فی الحال تو میں ونڈوز پر ہی cygwin انسٹال کر رہا ہوں۔ دیکھتا ہوں کہ اس پر فونٹ فورج درست کام کرتا ہے یا نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں‌ نے فیڈورا کی ورچوئل مشین کو اوبنٹو کارمک کوالا سے رپلیس کر دیا ہے۔ ابھی اسی مجازی کمپیوٹر میں‌سے یہ پوسٹ‌ کر رہا ہوں۔ یہ انسٹال کرنے اور استعمال مین تو آسان ہے لیکن سوفٹویر انسٹالیشن میں‌ وہی کہانی لگ رہی ہے۔ بہرحال اب میں‌گھر والا کمپیوٹر بھی استعمال کر سکتا ہوں۔ آج ہی نیا کمپیوٹر مانیٹر آیا ہے۔ اب اپنے ذاتی کمپیوٹر پر تجربات کرکے دیکھوں‌ گا۔

اوبنٹو میں‌ واقعی نوری نستعلیق فونٹس کا حلیہ خراب ہو رہا ہے، اگرچہ رینڈرنگ اچھی ہو رہی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بالآخر گھر والے کمپیوٹر پر اوبنٹو ‌کی ورچوئل مشین انسٹال ہو گئی ہے اور ضروری سوفٹویر بھی سنیپٹک کے ذریعے انسٹال ہو گئے ہیں۔ لینکس اتنا بھی برا نہیں ہے۔ :)
 

ابوشامل

محفلین
بالآخر گھر والے کمپیوٹر پر اوبنٹو ‌کی ورچوئل مشین انسٹال ہو گئی ہے اور ضروری سوفٹویر بھی سنیپٹک کے ذریعے انسٹال ہو گئے ہیں۔ لینکس اتنا بھی برا نہیں ہے۔ :)
جو کچھ آپ کرنا چاہیں وہ سب کچھ آرام سے ہوتا چلا جائے تو بہت ہی شاندار ہے لیکن جہاں آپ پھنس گئے وہاں ۔۔۔۔۔۔۔ ! :)
 
Top