فی میل بایک ڈرائیور

شمشاد

لائبریرین
ناعمہ جی رنگ كالا ہو جاتا ہے اور بال اڑ جاتے ہيں بائک چلانے والوں کے۔ ميرے بھائىوں كا رنگ اتنا كالا ہو گیا تھا کہ یقین نہیں آتا تھا ۔

بالوں کے لیے تو ہیلمٹ نہیں تو کم از کم ٹوپی ضرور پہن لیا کریں اور جہاں تک رنگ کا تعلق ہے تو انہیں کہیں کہ پھٹیچر قسم کی بسوں اور ویگنوں کا پیچھا نہ کیا کریں۔ کالے دھوئیں سے بچیں گے تو رنگ بھی نکھر آئے گا۔ :)
 

طالوت

محفلین
خواتین کے موٹر سائیکل چلانے پر اعتراض کیسا ؟ چلیں یہاں تو یہ کہہ دیا وہ کہہ دیا مگر ان خاتون کا کیا قصور جو لمبے قد کے باعث لوگوں کی باتوں سے تنگ آ کر برطانیہ چلی گئیں ؟ وہ تو بہتر کہ چلی گئیں ورنہ شاید گھٹنوں سے ٹانگیں کٹوانا پڑتیں۔ تنگ نظری کی بھی کوئی حد ہوتی ہے ۔
 
بالوں کے لیے تو ہیلمٹ نہیں تو کم از کم ٹوپی ضرور پہن لیا کریں اور جہاں تک رنگ کا تعلق ہے تو انہیں کہیں کہ پھٹیچر قسم کی بسوں اور ویگنوں کا پیچھا نہ کیا کریں۔ کالے دھوئیں سے بچیں گے تو رنگ بھی نکھر آئے گا۔ :)
يہ بات درست ہے۔ ہیلمٹ سے فرق پڑتا ہے ليكن ايڈونچر كا شوق اپنی جگہ۔اب تو سوائے چھوٹے کے ،ان كى اپنی گاڑياں ہيں ، مسئلہ ختم۔
ميں نے اپنے شہر ميں دھواں ديتى گاڑياں كم ہی ديكھی ہيں۔
 
جب ہم دہلی میں تھے اور انجنئیرنگ کر رہے تھے اس وقت کی بات ہے۔ ہماری ایک کلاس فیلو تھیں جو کہ مکہ بازی کی گولڈ میڈلسٹ بھی تھیں۔ وہ ایک بڑی موٹر بائک پر آتی تھیں۔

لوگ ان کو چھیڑنے کے لئے کہتے تھے کہ یہ مردانہ بائک ہے، آپ اسکوٹی کیوں نہیں لے لیتیں۔

اس پر ان کا جواب ہوتا تھا کہ اب تو وہ اینفیلڈ (جو کہ بہت ہی وذنی اور رائل قسم کی بائک ہے) خریدنے کے فراق میں۔

سپورٹس وومن تو رف اينڈ ٹف ہو جاتى ہيں ہیوی بائک كيرى كر سكتى ہوں گی، ليكن خواتين والا روايتى وقار اور نزاكت ختم ہو جائیں گے اگر واقعى لڑکیوں نے یہ كام شروع كر ديا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہیوی بائک خریدنا اور رکھنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔ ہنڈا 70 یا اس کے آس پاس کی بات کریں۔
 

شہزاد وحید

محفلین
کیا یہ واقعی اصلی تصویر ہے؟

اس میں نہ تو خاتون کے بال اُڑ رہے ہیں، نہ ہی دوپٹہ اڑتا نظر آ رہا ہے، یہ کس رفتار سے جا رہی تھی؟

اگر واقعی یہ اصلی تصویر ہے تو خواتین کے بہت سے مسائل ہو جائیں گے۔
واہ کیا تجزیہ نگار آنکھیں ہیں۔ :) ڈوپٹہ تو انہوں نے گلے سے باندھا ہے اور رفتار کم ہوگی اسی لیے بال نہیں اڑ رہے ویسے بھی امی قسم کی لوگ تیز بائیک چلانے کب دیتی ہیں۔ :)
بیچاری ، شوقیا بیٹھ گئیں تو کسی نے فوٹو کھینچ لی
بائک کے رِم کی تیلیاں گنی جا سکتی ہیں
یہ کیمرے کا کمال ہے کہ تیلیاں گنی جا سکتی ہیں، جدید کیمرے یہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ میرے اپنے کیمرے سے اگر تیز رفتار پنکھے کی بھی تصویر کھینچی جائے تو وہ بلکل اسٹل نظر آتا ہے تصویر میں یعنی ایسے جیسے بند ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے اسی لیے آگے لکھا تھا کہ یہ کس رفتار سے جا رہی تھی؟ ممکن ہے بہت آہستہ چلا رہی ہو۔
 
Top