قائداعظم سیکولر پاکستان چاہتے تھے.......ایک قومی جھوٹ

x803078_11992196.jpg.pagespeed.ic.ZFVFR9fBCj.jpg

http://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2013-12-30&edition=LHR&id=803078_11992196
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ بڑی پرانی بحث ہے اور ہزاروں مباحثے اس موضوع پر انٹرنیٹ کی دنیا میں ہو چکے ہیں، تاہم مسئلہ پاکستان کا نہیں بلکہ ان مکاتبِ فکر کا ہے جس سے اراکینِ بحث وابستہ ہوتے ہیں۔

اس بحث سے اور کچھ ہو نہ ہو لیکن اس بات کا اندازہ ضرور ہوتا ہے کہ ہمارے لوگ پاکستان سے بہت محبت کرتے ہیں اور اِسے اپنے رنگ میں رنگنا چاہتے ہیں۔ دونوں ہی فریقین اس معاملے میں ہر طرح کے سچ جھوٹ کا سہار لینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

اللہ اس محبت کو اور بڑھاوا دے اور سب پاکستانی خود کو پاکستان کے رنگ میں رنگنے پرراضی ہو جائیں۔
 

زیک

مسافر
محمد علی جناح کیا چاہتے تھے یہ معلوم کرنا ممکن نہیں کہ ان کی وفات کو عرصہ ہوا۔ ہاں ان کے مختلف بیانات وغیرہ کو آپ جس طرح چاہیں اپنے نظریہ کے مطابق پیش کر دیں۔
 

ساجد

محفلین
قائداعظم کم از کم ایسا پاکستان تو ہرگز نہیں چاہتے ہوں گے جو آج ہم نے بنا دیا ہے اور ابھی مزید خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں :(
 

متلاشی

محفلین
نام نہاد روشن خیالوں (بزعمِ خود در حقیقت تاریک خیالوں) اور اسیکولرز کے نزدیک قائداعظم ایک اسیکولر پاکستان چاہتے تھے۔۔۔!
ترا اے نئی روشنی منہ ہو کالا
دلوں میں اندھیرا ہے باہر اجالا
 

دوست

محفلین
ان سب کا منہ کالا ہو جو پاکستان کو تاریک کر کے اپنی دوکانداری چمکانا چاہتے ہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
قائد اعظم کے سیکولر پاکستان کی سب سے روشن دلیل " جوگندر ناتھ منڈل " کا بحیثیت سپیکر انتخاب ہے ۔۔۔
اور جسٹس منیر پر الزام تراشی کی بنیاد میں 1953کے فرقہ وارانہ فسادات کے بعد کی جسٹس منیر کمیشن رپورٹ سر تانے کھڑی ہے ۔ اس رپورٹ میں یہ لکھا تھا کہ جتنے بھی مکاتبِ فکر کے علما کمیشن کے سامنے شہادت کے لیے پیش ہوئے ان میں سے کوئی بھی اسلامی نظام کی جامع اور متفقہ تشریح نہ دے پایا۔جس پر عمل درآمد ہوتا تو آج پاکستان میں مذہبی شدت پسندی کا رویہ شاید تا حدِ نگاہ نظر نہ آتا۔
ہم مسلمان تو احادیث پاک کو نہیں بخشتے بلکہ اپنی مرضی و منشاء کے مطابق استعمال کر جاتے ہیں تو قائد کی تقاریر کیا چیز ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
 

دوست

محفلین
اسلام کو دین کہہ کر جس کا جو دل کیا اس نے اسلام مییں گھسیڑ دیا. موقع آئے تو زکوٰۃ کی شرح پر اتفاق نہیں.
 

دوست

محفلین
اور یہ سوچ انتہا پسندی تخلیق کرتی ہے جب مجھے جو سمجھ آیا وہ اسلام اور باقی کفر بن جاتا ہے.
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے جو لوگ سمجھتے ہیں کہ قائدِ اعظم نے ایک سیکولر ریاست کی بنیاد رکھی ۔ اُنہیں کم از کم یہ تو سوچنا ہی چاہیے کہ سیکولر ملک ہی بنانا تھا تو پاکستان کی ایسی مار ہی کیا پڑی تھی۔ اور بطورِ سیکولر ریاست ہندوستان میں کیا بُرائی تھی؟
 
Top