قائد اعظم بمقابلہ گاندھی جی

طالوت

محفلین
جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں سب کرتے ہوئے ۔۔ اور بنیادیں بھی انھوں نے سب فراہم کیں ۔۔ اور ایسی صلاحیت کس کام کی اگر اپنے ملک میں بہتری نہیں لا سکتے ۔۔ اور یوں بھی بنیادی طور پر بڑے منصوبے جن سے انسانیت کی بھلائی کی توقع ہو سکے اس پر سوچنے کے لئے نہ ہمارے پاس دماغ ہیں اور نہ کوئی لائحہ عمل ۔۔۔۔ یہاں سعودی عرب میں دیکھ رہا ہوں بڑے بڑے عالی دماغوں کو جنھوں نے یہاں زندگیاں گزار دیں اور اب جی نہیں کرتا چھوڑنے کو مگر ایک عرب کے سامنے ان کی حیثیت چیونٹی کی سی ہے جوں جوں عرب پڑھ رہے ہیں ان کا کام تمام ہوتا جا رہا ہے ، وہاں بھی جب افراد کی ضرورت نہیں رہے گی تو لات مار کر باہر نکال دیں گے ۔۔
وسلام
 
قائدِ اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ نے ایک ایسا ملک بنایا ۔۔۔۔۔پاکستان۔۔۔جس کا ایک حصہ یعنی موجودہ پاکستان ۔۔۔ایک ایسی مظلوم و معصوم ۔۔معطر و پاکیزہ ۔۔بے یارومدگار ماں کی طرح ہے ۔۔۔جو آہ و زاری کر رہی ہے ۔۔جس کا آنچل اور دوپٹہ پھٹا ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چِلاّ رہی ہے۔۔۔اپنے بچوں کو آوازیں دے رہی۔۔اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا واسطہ دے رہی ہے۔۔۔۔مل جُل کر رہنے کی تلقین دے رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن اس کے 17 کڑوڑ بچے ۔۔نمک حرام۔۔۔۔۔خائن و دغا باز ۔۔۔۔بے ایمان ۔۔تعصبی۔۔۔حسدی ۔۔۔بداخلاق ۔۔جھوٹے ۔۔دنیا کی تمام برائیوں کا پلندہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنی ماں‌کی آواز سننے سے قاصر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور آپس میں لڑ جھگڑ رہے ہیں۔۔ایک دوسرے کو مار رہے ہیں۔قتل کر رہے ہیں اور خود بھی قتل ہو رہے ہیں۔۔۔۔اور مارتے مارتے خود ہی ختم ہورہے ہیں۔۔اور اتنے بے غیرت ہو گئے ہیں کہ اپنی ماں‌ - پاکستان (جس کا ایک ہاتھ کٹا ہوا ہے) کو فرنگیوں کے ہاتھوں میں نچانے کی کھلی دعوت اور ان کے سپرد کر رہے ہیں۔۔استغفراللہ۔۔


گاندھی صاحب نے ایک ایسا ملک بنایا ۔۔۔۔۔۔۔انڈیا۔۔۔۔جس کے بچے اپنی ماں سے محبت کرتے ہیں۔۔۔

پہلی مرتبہ کوئی پوسٹ پڑھی ہے جسے پڑھ کو بند کرنے کا دل نہیں چاہتا اور بار بار آنکھوں سے آنسو چھلک چھلک پڑتے ہیں۔ یہ پوسٹ کسی بھی تبصرے کی محتاج نہیں ہے اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے
 

طالوت

محفلین
جی تبصرے کی محتاج ہے کہ ایک تو موضوع سے میل نہیں کھاتی دوسرا رہنے دیں کہ معاملہ پھر موضوع سے نکل جائے گا ۔۔
وسلام
 

کاشفی

محفلین
جی فیصل صاحب السلام علیکم۔۔۔ ۔۔۔طالوت صاحب بالکل بجا فرما رہے ہیں۔۔۔تحریر تبصرے کی محتاج ہے۔۔۔۔اور تحریر موضوع سے الگ بھی ہے ۔۔۔ کیونکہ موضوع کا عنوان ہے قائد اعظم بمقابلہ گاندھی صاحب۔۔۔۔۔۔۔۔ اور میری تحریر پاکستان اور انڈیا کے درمیان موازنہ سے متعلق ہے۔۔۔۔۔۔۔ اسے لیئے تحریر موضوع سے الگ ہوگئی۔۔اس کے لئے معزرت۔۔۔۔ لیکن جو بھی باتیں لکھیں ہیں اس کے لیئے کسی بھی قسم کی ندامت اور پیشمانی نہیں‌ ہے۔۔۔بالکل صحیح حقائق پر مبنی باتیں لکھیں ‌ہوئی ہیں۔۔۔۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
گاندھی جی نے کوئی ملک نہیں بنایا بلکہ پاکستان اور ہندوستان دونوں ہی قائد کی وجہ سے وجود میں ئے گاندھی جی نے سر توڑ کوشش کی ہندوستان دولخت نہ ہوسکے مگررررر قائد اعظم کی فطانت کے آگے ان کی ایک نہ چل سکی ۔ ۔ ۔
 

arifkarim

معطل
گاندھی جی نے کوئی ملک نہیں بنایا بلکہ پاکستان اور ہندوستان دونوں ہی قائد کی وجہ سے وجود میں ئے گاندھی جی نے سر توڑ کوشش کی ہندوستان دولخت نہ ہوسکے مگررررر قائد اعظم کی فطانت کے آگے ان کی ایک نہ چل سکی ۔ ۔ ۔

درست۔ یہی تو میں‌نے اوپر لکھا ہے کہ گاندھی جی نے پورے ہندوستان کے ہوندوستانیوں کی آزادی کیلئے کوشش کی جبکہ قائد نے صرف برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کیلئے جدوجہد کی۔ یہ فیصلے کس قدر صحیح تھے، اسکے لئے کالمز و تحاریر پڑھنے کی بجائے موجودہ حالات پر نظر دوڑا لیں:)
 

آبی ٹوکول

محفلین
درست۔ یہی تو میں‌نے اوپر لکھا ہے کہ گاندھی جی نے پورے ہندوستان کے ہوندوستانیوں کی آزادی کیلئے کوشش کی جبکہ قائد نے صرف برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ وطن کیلئے جدوجہد کی۔ یہ فیصلے کس قدر صحیح تھے، اسکے لئے کالمز و تحاریر پڑھنے کی بجائے موجودہ حالات پر نظر دوڑا لیں:)

موجودہ حالات میں ہماری نالائقیاں ہمیں کس موڑ پر لے آئی ہیں اس میں قائد کا کوئی قصور نہیں بات گاندھی جی اور قائد کے درمیان ایز اے کامیاب لیڈر کے پیرائے میں ہورہی تھی جس میں قائد کامیاب رہے اور گاندھی جی ناکام ۔ ۔ ۔
 

کاشفی

محفلین
Quaid01-1.jpg

Quaid02-1.jpg

Quaid03-1.jpg
 
Top