قابلِ اعتماد ویب ہوسٹنگ کونسی ہے؟

محترم احباب!

میری ویب سائٹس گلفام ڈاٹ او آر جی، پاک مجلس اور مشن نیوز اس وقت سرویج ڈاٹ نیٹ کے ویب سرورز پر ہوسٹڈ ہیں۔ اس کمپنی کا ڈاؤن ٹائم پچھلے کچھ عرصے سے بہت زیادہ ہوگیا ہے۔ کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ پاک مجلس کا ڈیٹا بیس سرور دس دن تک ڈاؤن رہا ہے؟

ابھی اس واقعہ کو پندرہ دن بھی نہیں گزرے اور آج ساری کی ساری ویب سائٹس ڈاؤن ہیں۔ کمپنی کے مطابق سٹوریج ڈیوائس میں مسئلہ ہے اور وہ اسے صحیح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔۔لیکن کب تک؟

میں اپنی ویب سائٹس کو کسی اچھی ویب ہوسٹنگ کمپنی پر منتقل کرنا چاہ رہا ہوں۔

کیا آپ دوست اپنے تجربات کی روشنی میں مناسب مشورہ دینا پسند کریں گے؟؟
 

فاتح

لائبریرین
مجھے تو کاشف مجید صاحب نے بلو ہوسٹ کا اسیر کر ڈالا ہے لیکن آج تک جتنی بھی ویب ہوسٹنگ میں نے استعمال کی ہیں میری رائے میں یہ ان سب میں بہترین ہے۔
 

MyOwn

محفلین
سلام مکرم نبیل!
بھائی بلیو ہوسٹ بھی ایک بیکار ہوسٹنگ ہے۔ ان کا سب سے بڑا مسلہ سی پی یو کا استعمال ہے- اپ کے لیے dedicated server سب سے زیادہ مناسب رہے گا۔ میں‌ پاک۔نیٹ‌کو بھی اسی طرح چلا رہا ہوں‌بہت پہلے ایک سائٹ ڈریم ہوسٹ پر بنائی تھی اور اس پر بہت محنت بھی کی تھی (کیونکہ یہ میرے پروفیشنل پر تھی) انہوں نے اس کو بھی ضبط کر لیا تھا اور پھر دوبارہ کبھی بھی شروع نہیں کر پایا تھا۔
جو سبق سیکھا تھا وہ ہی تھا کہ کنٹرول اپکے پاس ہونا چاہیے۔۔۔۔ اور وہ بھی براہ راست سیلنگ کمپنی سے ناکہ ری سیلرز کے توسط سے۔ ایک انڈین ری سیلر سے ڈاٹا حاصل کرنے کے لیے ہمں قانونی چارہ جوئی کرنی پڑی تھی :(
ایک مخلصانہ مشورہ ہے ۔۔۔۔

والسلام
 

فاتح

لائبریرین
فاتح، بلیو ہوسٹ ڈریم ہوسٹ کے مقابلے میں کیسا ہے؟

نبیل میرے خیال میں بلو ہوسٹ کی شہرت ڈریم ہوسٹ کے مقابلے میں‌نیک تر ہے۔ میں‌زیادہ تواتر سے استعمال نہیں کر رہا بلکہ تمام فیچرز بھی استعمال نہیں‌کر رہا۔ ہاں‌ محمد کاشف مجید اردو شیئر کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ وہ زیادہ بہتر رائے دے سکتے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
سلام مکرم نبیل!
بھائی بلیو ہوسٹ بھی ایک بیکار ہوسٹنگ ہے۔ ان کا سب سے بڑا مسلہ سی پی یو کا استعمال ہے- اپ کے لیے Dedicated Server سب سے زیادہ مناسب رہے گا۔ میں‌ پاک۔نیٹ‌کو بھی اسی طرح چلا رہا ہوں‌بہت پہلے ایک سائٹ ڈریم ہوسٹ پر بنائی تھی اور اس پر بہت محنت بھی کی تھی (کیونکہ یہ میرے پروفیشنل پر تھی) انہوں نے اس کو بھی ضبط کر لیا تھا اور پھر دوبارہ کبھی بھی شروع نہیں کر پایا تھا۔
جو سبق سیکھا تھا وہ ہی تھا کہ کنٹرول اپکے پاس ہونا چاہیے۔۔۔۔ اور وہ بھی براہ راست سیلنگ کمپنی سے ناکہ ری سیلرز کے توسط سے۔ ایک انڈین ری سیلر سے ڈاٹا حاصل کرنے کے لیے ہمں قانونی چارہ جوئی کرنی پڑی تھی :(
ایک مخلصانہ مشورہ ہے ۔۔۔۔

والسلام

ہاہاہا، اسی ڈریم ہوسٹ نے ہمارے بلاگرز کو خوب نیچا دکھایا۔ ہاہاہا!
 

فخرنوید

محفلین
جناب من آپ کو کتنی ویب سپیس چاہیے اور اس مین کیا خوبیاں چاہیں۔ اس کے مطابق میں آپ کو سب سے بہتر مشورہ دوں گا۔ میں جو ہوسٹنگ استعمال کر رہا ہوں۔ ایک سال مین دو بار بس ڈاون ٹائم ہے وہ بھی بس زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے کا۔
 
جناب من آپ کو کتنی ویب سپیس چاہیے اور اس مین کیا خوبیاں چاہیں۔ اس کے مطابق میں آپ کو سب سے بہتر مشورہ دوں گا۔ میں جو ہوسٹنگ استعمال کر رہا ہوں۔ ایک سال مین دو بار بس ڈاون ٹائم ہے وہ بھی بس زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے کا۔

کم از کم کسی پاکستانی کمپنی سے تو نہیں چاہئے۔ باہر کی کوئی بھی اچھی سے کمپنی بتا دیں جو کم از کم پچاس گیگا بائٹس سپیس تو دیتی ہو۔
 

فخرنوید

محفلین
50 گیگا بائیٹس
50 ہزار جی بی بینڈ وڈتھ
ان لمیتیڈ ڈومین ہوسٹنگ
تمہارا اپنا ڈی این ایس کنٹرول سسٹم
تمہارا اپنا اکاونٹ مینجمنٹ سسٹم
سرور لوکیشن کینیڈا


باقی ذاتی پیغام میں بتا سکتا ہوں۔

قیمت صرف **** ڈالر ایک سال کے
 
50 گیگا بائیٹس
50 ہزار جی بی بینڈ وڈتھ
ان لمیتیڈ ڈومین ہوسٹنگ
تمہارا اپنا ڈی این ایس کنٹرول سسٹم
تمہارا اپنا اکاونٹ مینجمنٹ سسٹم
سرور لوکیشن کینیڈا


باقی ذاتی پیغام میں بتا سکتا ہوں۔

قیمت صرف **** ڈالر ایک سال کے

حضورِ والا! ساتھ میں ذاتی پیغام بھی کر دیتے۔
 

بلال

محفلین
پیاسا کنوئیں کے پاس آتا ہے ۔ کنواں نہیں

جی پیاسا کنوئیں کے پاس آ گیا ہے اب کیا مجھے ذاتی پیغام میں پانی ملے گا؟؟؟
ویسے میرا بلاگ اور ایک دو سائیٹ ذاتی ڈومین پر ہے۔ اللہ کا فضل ہے آج تک کوئی ڈاؤن ٹائم نہیں آیا۔ شائد میری ڈومین پر لوڈ کم ہے اس لئے۔۔۔ باقی ہے بڑی سستی۔۔۔ ایک عام انسان بھی آسانی سے خرید سکتا ہے۔۔۔ ہو سکتا ہے میری ہوسٹنگ کمپنی میں کئی ایک نقصانات ہوں لیکن فی الحال مجھے جتنی ضرورت ہے اتنے میں اچھا کام چل رہا ہے۔۔۔
 

فخرنوید

محفلین
جناب زاتی پیغام کرو گے تو پانی ملے گا نا

ویسے تمہارا ہوسٹنگ پلان کیا ہے اور کمپنی کونسی ہے۔ اور قیمت کیا ہے
 

فاتح

لائبریرین
فخر نوید، کیا ایف بی آئی یا این ایس اے کے سرورز ہیک کر کے ان کے ٹوٹے بیچ رہے ہو؟ کھڑاگ تو ایسا ہی پھیلا رہے ہو۔;)
 
Top