قابلِ رشک تربیت

بسم اللہ الرحمن الرحيم
كون صاحب اولاد ايسے جگر گوشوں كى تمنا نہ كرے گا ؟
.
.
.
.
آئیے اپنے والدين كى ايسى قابلِ رشك اولاد بن جائيے !
cute muqtadee.jpgcute imam.jpg
 
حماد

محفلین
غالباً ابن انشاء نے کچھ یوں کہا تھا " بچے بہت پیارے ہوتے ہیں لیکن ان میں ایک خرابی ہوتی ہے کہ بہت جلد بڑے ہو جاتے ہیں" اور میں اس میں یہ اضافہ کرنا چاہوں گا کہ "بڑے ہو کر کافی خراب بھی ہو جاتے ہیں"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
بچے غیر سیاسی اور غیر مذہبی ہوتے ہیں۔ جب تک انمیں سیاسی اور مذہبی شعور عمر کے لحاظ سے پیدا نہ ہو، انہیں کسی بھی سیاسی یا مذہبی ایکٹیویٹی میں شامل کرنا انکے ذہن اور شعور پر تا حیات منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے! جیسے ہم بچوں کو بعض بڑوں کی باتیں اسلئے نہیں بتاتے کہ انکا ننا شعور انکو سمجھنے سے قاصر ہے۔ لیکن انہی بچوں کو مذہبی باتیں رٹائی جا رہی ہوتی ہیں جنکو ابھی ٹھیک سے بولنا بھی نہیں آتا۔ وہ مذہبی باتوں کی گہرائی کو کیسے سمجھیں گے؟
 
شاید آپ کے ہا|ں ہوتا ہو۔ میری بھانجی سے مل لیں وہ ابھی 4 سال کی ہے۔ ایسی بات کرے گی کہ آپ 40 سال کی عمر میں بھی وہ بات نا کہہ سکیں۔ جو 10 سال کی عمر میں کمپیوٹر ریکارڈ بناتے ہیں کیا وہ ایک سال میں سیکھ جاتے ہیں؟
 
مغزل

محفلین
ام نور العین بہن سلامت رہیں ، ماشا اللہ بہت مفید اور خوبصورت پیرایہ اظہار ہے ۔
اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں دینوی دنیاوی اور اخروی فلاح سے ہمکنار فرمائے ۔ آمین ثم آمین
ہم مغزل اللہ کے فضل کے طالب ہیں اور اپنی سی پوری کاوش کرتے ہیں۔ جزاک اللہ
 
وایاک ۔

فانی کب تک سلامت رہ سکتے ہیں بھائی ۔ اللہ ہم سب کا ایمان سلامت رکھے ۔

اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں دینوی دنیاوی اور اخروی فلاح سے ہمکنار فرمائے ۔ آمین ثم آمین
آمین ۔
ہم مغزل اللہ کے فضل کے طالب ہیں اور اپنی سی پوری کاوش کرتے ہیں۔
اللہ تعالی ہمیں سیدھی راہ کی پہچان اور اس پر استقامت دے ۔
 
نایاب

لائبریرین
اللہ تعالی ایسی اولاد سب کا نصیب فرمائے ۔ آمین
بلاشک اک روشن شراکت
"بچے من کے سچے " اور بچوں کی معصومیت سے یہ سچ ابھرتا ہے کہ
خالق اپنی مخلوق سے اپنی تمام نعمتوں کے عوض کیا چاہتا ہے ۔
 
arifkarim

معطل
شاید آپ کے ہا|ں ہوتا ہو۔ میری بھانجی سے مل لیں وہ ابھی 4 سال کی ہے۔ ایسی بات کرے گی کہ آپ 40 سال کی عمر میں بھی وہ بات نا کہہ سکیں۔ جو 10 سال کی عمر میں کمپیوٹر ریکارڈ بناتے ہیں کیا وہ ایک سال میں سیکھ جاتے ہیں؟
بچوں کو دینی اور دنیاوی علم دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن جو ان علوم کے پیچھے شعور والی باتیں ہوتی ہیں وہ عمر بڑھنے کیساتھ تجربہ کے بعد ہی آتی ہیں۔ آپ کسی بندر کو سائیکل چلانا سکھا بھی دیں تب بھی وہ ساری عمر انسانوں کی طرح سائیکل خود تو نہیں بنا سکتا نا! سائیکل چلانے اور خود بنانے میں زمین آسمان کا فرق ہے!
 
بچوں کو دینی اور دنیاوی علم دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن جو ان علوم کے پیچھے شعور والی باتیں ہوتی ہیں وہ عمر بڑھنے کیساتھ تجربہ کے بعد ہی آتی ہیں۔ آپ کسی بندر کو سائیکل چلانا سکھا بھی دیں تب بھی وہ ساری عمر انسانوں کی طرح سائیکل خود تو نہیںبنا سکتا نا! سائیکل چلانے اور خود بنانے میں زمین آسمان کا فرق ہے!

یار آپ مثال تو اچھی دے دیں۔
 
مغزل

محفلین
وایاک ۔
فانی کب تک سلامت رہ سکتے ہیں بھائی ۔ اللہ ہم سب کا ایمان سلامت رکھے ۔آمین ۔
اللہ تعالی ہمیں سیدھی راہ کی پہچان اور اس پر استقامت دے ۔
جزاک اللہ بہن سلامت رہیں اللہ دینوی دنیاوی اور اخروی فلاح سے ہمکنار فرمائے آمین
 
بچے غیر سیاسی اور غیر مذہبی ہوتے ہیں۔ جب تک انمیں سیاسی اور مذہبی شعور عمر کے لحاظ سے پیدا نہ ہو، انہیں کسی بھی سیاسی یا مذہبی ایکٹیویٹی میں شامل کرنا انکے ذہن اور شعور پر تا حیات منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے! جیسے ہم بچوں کو بعض بڑوں کی باتیں اسلئے نہیں بتاتے کہ انکا ننا شعور انکو سمجھنے سے قاصر ہے۔ لیکن انہی بچوں کو مذہبی باتیں رٹائی جا رہی ہوتی ہیں جنکو ابھی ٹھیک سے بولنا بھی نہیں آتا۔ وہ مذہبی باتوں کی گہرائی کو کیسے سمجھیں گے؟
ابتدا میں بسم اللہ دیکھ سکتے ہیں ۔ یہ دھاگا مسلمانوں کے لیے شروع کیا گیا تھا ۔ آپ اپنی ذریت کے ساتھ جو کرنا چاہیں کریں ۔
 
arifkarim

معطل
ابتدا میں بسم اللہ دیکھ سکتے ہیں ۔ یہ دھاگا مسلمانوں کے لیے شروع کیا گیا تھا ۔ آپ اپنی ذریت کے ساتھ جو کرنا چاہیں کریں ۔
ان کی زنبیل سے کچھ اچھا مشکل سے برآمد ہو سکتا ہے خصوصا جب دھاگا اسلام کے متعلق ہو ۔
یہاں بات بچوں کی ہو رہی ہے۔ میری ذات کی نہیں۔ موضوع کے اندر رہ کر بات کریں۔ ہر دھاگے میں ذاتیات پر اترنا درست نہیں۔ اگلی دفعہ آپکی ذاتیات پر مبنی پوسٹس کو فوراً رپورٹ کر دیا جائے گا!
اگر آپکو میری کسی پوسٹ سے اختلاف ہے تو اس پوسٹ کا جواب دیں۔ وگرنہ خاموش رہیں۔
 
میرے محترم بھائی پڑھا سنا تو کچھ ایسا ہے کہ
ہر بچہ دین فطرت (اسلام )پر پیدا ہوتا ہے تو اسکے والدین اسے یہودی یا نصرانی یا مجوسی بنادیتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر اسلامی معاشرہ میں رہتے یہ بھی مشاہدہ ہوا ہے کہ " دین اسلام " پر پیدا ہونے والے بچوں کو والدین شیعہ سنی وہابی دیوبندی اور جانے کیا کیا بنا دیتے ہیں ۔ بچے تو بچے ہوتے ہیں ۔ اپنے والدین سے جو سیکھتے ہیں وہی گھر سے باہر معاشرے کو لوٹا دیتے ہیں ۔
 
Top