arifkarim
معطل
بے شک ہر بچہ قدرتی طور پر صاف اسلیٹ یعنی فطرت انسانی پر پیدا ہوتا ہے۔ بعد میں اسکا ماحول، معاشرہ، خاندان وغیرہ اسکو نیک یا بد بناتا ہے۔یہ تاثر درست نہیں ہے کہ غیر اسلامی بچے نیک نہیں ہوتے یا اپنے ماں باپ کے مذہب اور علاقائی معاشرے کی وجہ سے بدکاری کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ہر علاقے میں نیک اور بد لوگ ہوتے ہیں۔ بے شک ہر بچے کی پرورش بہترین اسلامی ماحول ہی میں کیوں نہ ہوئی ہو، وہاں بھی ہر طرح کے انسان پائے جائیں گے۔ اپنے اسلامی ممالک کو ہی دیکھ لیں۔میرے محترم بھائی پڑھا سنا تو کچھ ایسا ہے کہ
ہر بچہ دین فطرت (اسلام )پر پیدا ہوتا ہے تو اسکے والدین اسے یہودی یا نصرانی یا مجوسی بنادیتے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
مگر اسلامی معاشرہ میں رہتے یہ بھی مشاہدہ ہوا ہے کہ " دین اسلام " پر پیدا ہونے والے بچوں کو والدین شیعہ سنی وہابی دیوبندی اور جانے کیا کیا بنا دیتے ہیں ۔ بچے تو بچے ہوتے ہیں ۔ اپنے والدین سے جو سیکھتے ہیں وہی گھر سے باہر معاشرے کو لوٹا دیتے ہیں ۔
دوسرا محض ماں باپ کی پرورش ہی کافی نہیں ہے یہ اندازہ لگانے کیلئے کہ بچہ بڑا ہوکر کیا گُل کھلائے گا۔ بعض اوقات گھر سے باہر کا ماحول انتہائی پیار و محبت سے پلنے والے بچے کو بھی جوانی میں جیل پہنچا سکتا ہے۔