قابل رحم کراچی

عسکری

معطل
2 سال بعد جب اچانک ہی مجھے کراچی طلب کیا گیا تو کچھ عجیب حالت تھی پر میں پر جوش تھا کہ چلو کم از کم اس ڈیلی روٹین سے تو باہر نکلیں ۔ کراچی جانے سے پہلے میں نے اپنے فورم کے دوستوں کو اس بارے میں بتایا تھا جنہوں نے انفو لیک کر دی :grin: بہرحال 36 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے ہم
18264_422556174499675_1471063346_n.jpg


8 فروری کی شام کراچی پہنچ گئے ۔سب سے پہلے جس چیز سے ملے وہ ہڑتال تھی :grin: اور پھر ہم پر سکون انداز میں اپنے عارضی مسکن پہنچا دیے گئے جو کہ ملینئیم مال کے سامنے میرے نام سے بنا ہے عسکری IV میں ۔ یہ راشد منہاس روڈ پر گلستان جوہر میں ہے شاید ۔ پر ہمارا کیا ہم تو آرام کرنے کو ترسے تھے جب جا کر دیکھا تو یہ حالت تھی یہ میری رہنے کی جگہ تھی ۔

581315_422555021166457_1417604468_n.jpg


ہم دراز ہوئے تو ایسے کہ دوسرے دن دن چڑھے اٹھے کیونکہ اب وہ جلدی اٹھنے کا جھنجھٹ ختم ہوا تھا۔ ہم تین دوست باہر نکلے تو مجھے سب سے پہلے یہ گاڑی ملی جس پر لکھی سنہری حروف میں میٹ یو اگین نے مجھے فوٹو بنانے پر مجبور کیا :grin: یہ وہ جگہ ہے جہاں پر بہت سارے ریسٹورینٹ ہیں اور رات کو پبلک روڈ سائیڈ پر ایسے رش مچاتی ہے جیسے فری کھانا مل رہا ہے ہم نے ایک بار ٹرائی کیا تھا یہاں پر کھانا ۔
551284_422557294499563_103563705_n.jpg


یہ پہلا فری دن تھا سو ہم نے سڑکیں ناپ کر کراچی کا جائزہ لیا جو کہ اچھا نہیں تھا مجھے لگا کہ کراچی آگے جانے کی بجائے پیچھے گیا ہے 2 سالوں میں اور اب سسٹم صفائی اور ترقی کے لحاظ سے کراچی نے ریورس گئیر لگایا ہے نا جانے کیوں ۔ اور پھر اس سے ملاقات ہوئی تو موڈ ٹھیک ہوا ۔ اس نے ہمیں کرتب دکھائے ہم نے اسے خشک میووں کا گفٹ دیا اور اس کے مالک کو کچھ پیسے ۔ بہت ہی پیارا بندر تھا۔
21822_422558621166097_526480040_n.jpg


اس کے بعد ہم اپنے کام میں بزی ہو گئے جس کی وجہ سے وہاں تھے تب تک کہ جب تک وہ سب کچھ مکمل نہیں ہوا ہماری روٹین وہی رہی جو یہاں تھی۔
کراچی میں گزارے کچھ وقت سے میرا کراچی کے بارے میں تاثر اب پہلے کی طرح منفی نہیں رہا تھا ۔ کراچی میں مجھے پہلے رہنا جانا اچھا نہیں لگتا تھا اور لوگوں کے سخت رویے کی شکایت ہوتی تھی اس بار مجھے لوگوں کی حالت اور ان سے بات کر کے رحم آ رہا تھا کہ اس خوش آشام شہر میں اب عوام سہمی ہوئی رہتی ہے۔ جس سے بھی ملے حالات کا رونا روتا نظر ایا ۔ سوائے وردی والوں کے۔ بہرحال کراچی ہاتھ سے باہر نہیں نکلا ہوا اور یہ سب ٹھیک کیا جا سکتا ہے جب اوپر والا چاہے گا اوپر سے مراد زیادہ اوپر نہیں پنڈی تک :grin:۔ کراچی کی عوام کو اب خود بھی امن کی طرف بڑھنا چاہیے سڑکوں سے ساری نعرے بازی بینر جھنڈے ہٹانے سے شروعات کر کے ۔ اور بھی بہت کچھ ہے پھر شئیر کروں گا ;)
 

یوسف-2

محفلین
ویلکم ٹو کراچی ۔ لگتا ہے فرصت مل گئی ہے کراچی آنے کی :p یا پھر کراچی سے ”وارنٹ“ جاری ہوگیا کہ فوراً حاضری دو ورنہ :) اللہ آپ کی کراچی یاترا کو خوشگوار بنائے۔ آمین
 

عسکری

معطل
ویلکم ٹو کراچی ۔ لگتا ہے فرصت مل گئی ہے کراچی آنے کی :p یا پھر کراچی سے ”وارنٹ“ جاری ہوگیا کہ فوراً حاضری دو ورنہ :) اللہ آپ کی کراچی یاترا کو خوشگوار بنائے۔ آمین
ہم آ بھی چکے اور جا بھی چکے واپس آپ نے پوری اشٹوری پڑھی نہیں ابھی اس لیے ;)
 

عسکری

معطل
میں نے وہاں غور سے دیکھا تھا ہر گلی ہر پل ہر نکڑ ہر خالی جگہ پر کوئی نا کوئی سیاسی لسانی نعرہ درج تھا ایسا کیوں کیا آپ لوگوں کو دیواریں پسند نہیں ؟:cautious:
 

عسکری

معطل
یہ تو ہونا ہی ہے۔ الیکشن جو ہونے والے ہیں۔
سالوں پرانی بھی ملی تھیں مشرف کی پیر پگارے کی قادری کی بھی تھیں ایم کیو ایم تو سیکٹر بائے سیکٹر ساتھ لکھا جاتا اسی طرح پشتون اے این پی سندھی پنجابی بلوچی بھی تھیں میرا بہت دل کیا ان کے فوٹو بناؤں پھر سوچا دفع کرو:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
بعض لوگوں نے اپنے ملنے والوں کے گھروں کی نشانی بھی تو رکھی ہوتی ہے ناں جیسے جہاں الطاف بھائی کی تصویر کے ساتھ جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے، لکھا ہوا ہے، وہ اپنے کاشفی بھائی کا گھر ہے۔
 

عسکری

معطل
بعض لوگوں نے اپنے ملنے والوں کے گھروں کی نشانی بھی تو رکھی ہوتی ہے ناں جیسے جہاں الطاف بھائی کی تصویر کے ساتھ جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے، لکھا ہوا ہے، وہ اپنے کاشفی بھائی کا گھر ہے۔
جی اور ہر سوسائٹی کے باہر قد آدم بورڈ جھنڈے اور ایک عدد سیکیورٹی بیرک سیکیورٹی گارڈ رپیٹر سے مسلح ہو کر عجب حالت ہے میرے قائد کے شہر کی :(
 
Top