قابل رحم کراچی

محمد امین

لائبریرین
بعض لوگوں نے اپنے ملنے والوں کے گھروں کی نشانی بھی تو رکھی ہوتی ہے ناں جیسے جہاں الطاف بھائی کی تصویر کے ساتھ جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے، لکھا ہوا ہے، وہ اپنے کاشفی بھائی کا گھر ہے۔

ہر جگہ لکھا ہوتا تھا یہ۔۔۔اب نہیں ہوتا۔۔۔ :)
 

عسکری

معطل
؎ہاہاہاہاہہاہاہاہا ملیر کینٹ ہے یہ یار۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔یہاں کون قبضہ کرے گا :D

ویسے آپ یہاں آئے اور ملے نہیں بہت افسوس ہو ا:(
آپ لوگوں نے بندر والا بھیج دیا خود ملنے نہیں آئے ہم تو ویٹ کرتے رہے ۔ اب نا کہنا وہاں پر فوجی پہرہ تھا :p
 

Ukashah

محفلین
کراچی کے مضافات میں سبزہ مجھے بہت اچھا لگا
581267_422568077831818_1821266427_n.jpg


551336_422568321165127_69095486_n.jpg
یہ سبزہ ہمیں بھی جہاز سے اچھا لگتا ہے ، کھبی اتر کر دیکھنے کی کوشش نہ کیجئے گا ۔ ` : )) واہ ملیر ندی ۔ کراچی کراچی ہے ۔
 
یہ راستہ نیشنل ہائی وے سے پورٹ قاسم کی طرف جاتا ہے۔ یہ جو دو لائینیں روڈ کی طرف سے سمندر کی طرف جا رہی ہیں ان میں سے آگے والی لائین پارکو، پیپکو کو جانے والی سڑک ہے جو سمندر کے بیچ سے پلانٹ تک جاتی ہے۔ اور دوسری لائین فوٹکو کو جانے والی پائپ لائین ہے۔ سامنے دور پورٹ قاسم بھی نظر آ رہا ہے۔

اس تصویر میں جو نیچے سے پہلے اور بالکل سامنے مرکزی ایریا کور ہو رہا ہے بہت سی چمنیوں میناروں والا وہ اسٹیل ملز آف پاکستان ہے اور اوپر دیکھیں تو ایک نہر آ رہی ہے سمندر سے اسٹیل مل کی طرف جو اس کے پراسس کے دوران استعمال ہونے والے پانی کی کمی پوری کرتی ہے اس نہر کے اوپر ایک پل بھی ہے جو آئی سی آئی برِج کہلاتا ہے اس پل کے دائیں طرف تھوڑا سا ایریا مشہورِ زمانہ "کے ای اس سی" کا پلانٹ، اس سے تھوڑی نیچے "الطوارقی اسٹیل ملز" اور پل کے بائیں طرف گنجان سا "اینگرو" کیمکلز کا پی وی سی پلانٹ اور اس سے اوپر جو سمندر کے قریب خالی میدان سا بنایا گیا ہے یہاں "ٹرانز ایشیاء آئل ریفائنری" بن رہی ہے۔ باقی بائیں طرف ہی کافی دھندلا سا ایف ایف سی کا پلانٹ بھی نظر آ رہا ہے۔ اس پل کے نیچے ایک بار فشنگ بھی کی تھی ما بدولت نے۔ :)

چھوڑ آئے ہم ۔۔۔ وہ گلیاں۔۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
بعض لوگوں نے اپنے ملنے والوں کے گھروں کی نشانی بھی تو رکھی ہوتی ہے ناں جیسے جہاں الطاف بھائی کی تصویر کے ساتھ جو قائد کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے، لکھا ہوا ہے، وہ اپنے [COLOR=#ff0000]کاشفی[/COLOR] بھائی کا گھر ہے۔
اب یہ کیا ہے۔۔یہ کسی کو نظر نہیں آرہا ہے۔؟
کہ اس لڑی میں بھی کچھ لکھنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔۔۔واٹ از دز۔؟ ہمیشہ کی بورڈ پکڑ کر گھسنا صحیح نہیں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب یہ کیا ہے۔۔یہ کسی کو نظر نہیں آرہا ہے۔؟
کہ اس لڑی میں بھی کچھ لکھنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔۔۔ واٹ از دز۔؟ ہمیشہ کی بورڈ پکڑ کر گھسنا صحیح نہیں۔۔۔
کاشفی بھائی ناراض نہ ہوں۔ آپ سے دل لگی کی ہے اور کچھ نہیں۔
 

کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی ناراض نہ ہوں۔ آپ سے دل لگی کی ہے اور کچھ نہیں۔
نہیں ایسی دل لگی مجھے پسند نہیں۔۔
یہاں انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔۔یہ ناانصافی ہے۔۔اگر میں آپ کی بات کے جواب میں پخ پخ کردیتا تو انتظامیہ حرکت میں آجاتی۔۔۔ اور مجھے قصور وار ٹھہرا دیتی۔۔۔
انصاف کرنے میں بھائی دوستی وغیرہ دیکھنا درست نہیں۔۔انصاف کے تقاضے کو پورا کیا جانا چاہیئے۔۔۔
 

عسکری

معطل
نہیں ایسی دل لگی مجھے پسند نہیں۔۔
یہاں انتظامیہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔۔یہ ناانصافی ہے۔۔اگر میں آپ کی بات کے جواب میں پخ پخ کردیتا تو انتظامیہ حرکت میں آجاتی۔۔۔ اور مجھے قصور وار ٹھہرا دیتی۔۔۔
انصاف کرنے میں بھائی دوستی وغیرہ دیکھنا درست نہیں۔۔انصاف کے تقاضے کو پورا کیا جانا چاہیئے۔۔۔
کاشفی بھائی چلیں اپنے سے بڑا سمجھ کر ہی جانیں دیں ۔ :(
 

کاشفی

محفلین
کاشفی بھائی چلیں اپنے سے بڑا سمجھ کر ہی جانیں دیں ۔ :(
میں نے کب پکڑا ہوا ہے بھائی۔۔۔جانے تو دے رہا ہوں۔۔شمشاد بھائی بڑے بھائی ہیں تب ہی تو بھائی بھی کہہ رہا ہوں۔۔۔
لیکن انصاف میں باپ بھائی کزن چچا ماموں خالو پھُپھڑ اِنکل تایا سانڈو ہم زلف سالا ہم زبان ہم وطن ہم بوٹ ہم شہر ہم مذہب ہم فقہ وغیرہ وغیرہ کا خیال رکھنا انصاف کے تقاضے کو پورا نہیں ہونے دیتا۔۔اور یہ اسلامی روح کے عین خلاف ہے۔۔
میں نے بھی بہت ساری جگہوں پر غلطیاں کی ہیں۔۔اس کے لیئے انتظامیہ مجھ سےہی صرف بازپرس کرتی ہے۔۔۔اور میں خود بھی بازپرس کرتا ہوں سونے سے پہلے۔۔لیکن پھر وہی اگلے دن غلطیاں کرنے لگ جاتا ہوں لوگوں کے رویوں اور کمنٹس کو دیکھتے ہوئے۔۔
اور ایسی ہی غلطی آج بھی ہوجاتی۔۔لیکن بال بال بچ گیا شکر الحمد اللہ۔۔۔۔ورنہ تو میری ہی کُٹاس لگتی۔۔یہ نہیں دیکھا جاتا کہ غلطی کیوں ہوئی ہے۔۔:idontknow:
 

شمشاد

لائبریرین
کاشفی بھائی عمران نے جو دیواروں پر اشتہار بازی کی بات کی تھی، تو اس پر مجھے ایک مضمون یاد آیا تھا جو لاہور کے متعلق ہے اور اس میں یہی اشتہار بازی کے متعلق تھا جو کہ دیواروں پر کی جاتی ہے۔ کہ فلاں کے گھر کے باہر فلاں اشتہار لکھا ہوا ہے اور فلاں کے گھر کے باہر فلاں اشتہار ہے۔ دلچسپ مضمون ہے۔ اگر ملا تو آپ سے شیئر کروں گا۔

ناراض نہ ہوا کریں۔
 
Top