قادری، نیازی، زرداری دھرنا اپڈیٹس!

لاہور میں عوامی تحریک کا احتجاجی مظاہرہ: ’قادری، زرداری اور عمران ایک ہی صف میں‘
mubarak-ho.jpg

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حزبِ اختلاف کی جماعتوں کو لاہور کی مال روڈ پر رات بارہ بجے تک احتجاجی جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ہائی کورٹ کے فل بینچ نے یہ فیصلہ مال روڈ کا دھرنا روکنے کے لیے دائر درخواستوں پر سنایا۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج کا حق شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے ساتھ مشروط ہے۔

عدالت نے رات بارہ بجے کے بعد میڈیا کو اس جلسے کی کوری۔ج کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

عدالت نے حکومت پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی سی لاہور کو عمل درآمد کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت اکتیس جنوری تک ملتوی کر دی۔ عدالت نےدھرنوں کے خلاف قانونی نکات کی وضاحت کے لئے فریقین کے وکلا کو آئندہ سماعت پر طلب بھی کیا ہے۔

کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد جمیل اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل تین رکنی فل بینچ نے کی۔ عدالتی حکم کے باوجود ہوم سیکریٹری کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ مال روڈ پر دھرنے میں سکیورٹی خدشات ہیں، اس حوالے سے دھرنے کے منتظمین کو آگاہ کیا گیا ہے اور عدالتی حکم کے تحت مال روڈ پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت نے دھرنے روکنے کے حوالے سے نوٹیفیکیشن کس قانون کے تحت جاری کیا ہے؟

عدالت کا کہنا تھا کہ ’تاجروں سے زیادہ حقوق ان بچوں اور مریضوں کے ہیں جو سکول اور یسپتال نہیں پہنچ سکتے۔ حکومت نے پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا مگر قانون سازی نہیں کی، لگتا ہے حکومت خود پابندی کے معاملے میں سنجیدہ نہیں کیونکہ اس نے بھی یہ سب کرنا ہوتا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔‘

عدالت نے عوامی تحریک کے وکیل سے استفسار کیا کہ عوامی تحریک کا کیا منصوبہ ہے؟ عوامی تحریک دھرنا دے گی یا جلسے کے بعد مال سے چلے جائیں گے؟ اس پر عوامی تحریک کے وکیل اظہر صدیق نے آگاہ کیا کہ ’رات گئے تک جلسہ ختم کیا جا سکتا ہے تاہم اگر حکومت نے تشدد کا رستہ اختیار کیا تو پھر دھرنا ختم کرنے کا کوئی وقت نہیں دے سکتے۔
’لاہور کی مال روڈ پر رات بارہ بجے تک احتجاج کی اجازت‘

عمران اور زرداری اسمبلیاں تحلیل کرنے پر تیار، تہلکہ خیز انکشاف
By: Samaa Web Desk
January 17, 2018
لاہور : عوامی تحریک کے رہنماء نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اور آصف علی زرداری خیبرپختونخوا اور سندھ اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے تیار ہیں، آج کے جلسے میں دونوں رہنماء اعلان کریں گے۔

mubashir-gandapur-assmebly-sot-UPD-17-01.jpg

سماء کے اینکر مبشر لقمان سے خصوصی گفتگ کرتے ہوئے پی اے ٹی کے رہنماء خرم نواز گنڈا پور نے تہلکہ خیز انکشاف کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کریں گے، دونوں رہنماء اس اہم اعلان کیلئے تیار ہیں۔ سماء
Imran and Zardari Ready to Dissolve Assemblies - SAMAA TV
 
اعلان ہوا تو نہیں
 
Top