قاری سعد نعمانی کی قرا ت کی تلاش!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
قاری سعد نعمانی پاکستان سے تعلق رکھنے والے قاری ہیں۔ قاری سعد نعمانی دنیا کے مشہور قرا کی قرات کی ہو بہو نقل کر سکتے ہیں لیکن ان کا اپنا قرات کا بھی منفرد انداز ہے۔ مجھے ان کی آواز میں مکمل صرف سورۃ مریم یوٹیوب پر ملی ہے۔ کیا کسی دوست کو معلوم ہے کہ ان کی آواز میں مکمل قران کہاں سے مل سکتا ہے؟ پاکستان میں رہنے والے دوست شاید اس بارے میں کوئی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس یوٹیوب چل رہی ہے تو ذیل کے ربط پر سورۃ مریم سن سکتے ہیں۔

سید عاطف علی

لائبریرین

یہ تو سعد الغامدی کی خوبصورت آواز و انداز میں پڑھی گئی ہے۔۔۔بہت خوب
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ تو سعد الغامدی کی خوبصورت آواز و انداز میں پڑھی گئی ہے۔۔۔ بہت خوب

شکریہ۔ سعدالغامدی کا انداز الگ ہے۔ شروع میں مجھے بھی ایسا ہی معلوم ہوا تھا لیکن کچھ دیر تک سننے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ انداز میں فرق ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون

شکریہ منصور۔ یہ ویڈیو ز زیادہ وہی ہیں جن میں سعد نعمانی دوسرے قراء کی طرز کی تقلید کر رہے ہیں۔ مجھے سعد نعمانی کی اوریجنل آواز میں مکمل قران کی تلاش ہے جیسے کہ اس ربط پر مختلف قرا کی آواز میں قران کی مکمل آڈیو موجود ہے۔ ہو سکتا ہے کہ یہ نیٹ پر دستیاب نہ بھی ہو۔ لیکن کہیں نہ کہیں سعد نعمانی کی آواز میں قران کی مکمل ریکارڈنگ موجود ہوگی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ۔ سورۃ مریم کی تلاوت تو میں نے کافی دن پہلے ڈاؤنلوڈ کر لی ہے۔ تلاش باقی سورتوں کی تلاوت کی ہے۔
 
ہمیں قاری سعد نعمانی صاحب سےایک نشست میں بنفسِ نفیس جامعہ فاروقیہ میں مختلف قرا ء حضرات کے انداز میں قرآن سننے کا شرف حاصل ہوا، بعد میں انھوں نے عشاء کی نماز پڑائی تو اپنے انداز میں تلاوت کی ۔پھر پچھلے رمضان میں کئی ٹی وی چینلز نے انہیں مدعو کیا۔ بہت خوبصورت انداز ہے۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ کہیں سے ان کی اپنی آواز و انداز میں تلاوت و قرأت کی ریکارڈنگ مل جائے۔
 
Top