قافلہ ساتھ ہے اور سفر تنہا

زندگی یوں ہوئی بسر تنہا
قافلہ ساتھ اور سفر تنہا

اپنے سائے سے چونک جاتے ہیں
عمر گزری ہے اس قدر تنہا

رات بھر بولتے رہے سناٹے
رات کاٹے کوئی کدھر تنہا

دن گزرتا نہیں ہے لوگوں میں
رات ہوتی نہیں بسر تنہا

ہم نے دروازے تک تو دیکھا تھا
پھر نہ جانے گئے کدھر تنہا​
نامعلوم
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ یونس صاحب خوبصورت غزل پوسٹ کرنے کیلیئے اور ظفری بھائی آپ کا بھی شکریہ ربط دینے کیلیئے۔
 
بھائی لوگو ! ہبت ساری چیزیں ایسی ہیں جس کی ہمیں تلاش رہتی ہے ۔۔۔ وہ نایاب چیزیں مارکیٹ میں نہیں ملتیں ۔۔ نیٹ پر ہوتی ہیں ۔۔۔ مگر اب ہمیں اپ لوگوں سے سیکھنا پڑے گا کہ یہ ڈیو شیئر کس چڑیا کا نام ہے ۔۔۔۔

بہرحال شکریہ سب کا ایک بار پھیر
 
ارے انکل! کل میں نے بتایا تو تھا آپ کو :(

نالائق انسان تم نے جیسا بتایا ویسا ہم نے کیا ۔۔۔ اور جو پلس مائنس کے بعد حاصل آیا اس کا لنک بھی تم کو دے دیا تھا ۔۔۔ :confused:

یہ سوچ کر ہمیں بتایا کرو کہ ہم آپ جیسے لوگوں کے سامنے طفل مکتب ہیں۔۔۔۔

اور یہ تم کیا باجوڑ سائڈ پر کوچ کر گئے ہو کہ موبائل سگنل نہیں ملتے ہیں۔۔۔ میں نے تم کو کال کیں تو جواب نہیں آیا۔۔۔۔ سنو ! یہیں سن لو میں اوپن سی میں ٹرالنگ کے جا رہا ہوں ۔۔۔ میرا مطلب ہے سرمئ مچلھی کے لئے ٹرالنگ ۔۔۔ بوٹ صحیح ہو گئی ہے میں نے رننگ دے کر دیکھ لیا ہے۔۔۔ چلنا ہو تو مجھے کال کر لینا ٹھیک ہے ۔۔۔ :)
 
اے لو۔۔۔ اتنا آسان آسان کرکے تو بتایا تھا۔۔۔ اچھا، آپ گھر آیئے گا۔۔۔ ٹھیک سے بتاؤں گا دوبارہ۔ ;)
اور ساتھ چلنے کی دعوت دل سے ہے یا رسما؟ یاد رکھئے گا، میں حجاز میں نہیں۔ کراچی میں ہوں۔۔۔ پہنچ بھی جاؤں گا۔۔۔ اور سنیچر کا دن رکھنا تھا نا۔۔۔ کل کو چھٹی نہیں ہے میری۔ :(
 
اور ہاں، مبارک ہو۔۔۔ کشی ٹھیک تو ہوئی آپ کو۔۔۔ تین چار نائٹ شفٹس لگائی تھیں آپ نے تو اس ایک بوٹ کو ٹھیک کرانے کی خاطر
 
ڈاکٹر صاحب ۔۔۔۔ کورنگی روڈ پرجمعہ کو تو بہت ٹریفک جام ہوتا ہے ۔ آپ نے بوٹ کی رننگ کہاں‌کر لی ۔ ؟ :eek: ۔۔۔۔ ;)

لو بھئی ظفری بھی گیا کام سے۔۔۔۔ مجھے پتہ تھا یہ عمار کے ساتھ جس کی ایک بار بات ہو جائے اسکا یہ حال ہو جاتا ہے۔۔۔

نالائق آدمی کورنگی روڈ پر بوٹ نہیں گدھا گاڑیوں کی ریس ہوتی ہے۔۔۔۔ ویسے ہمارا اس روڈ پر گزر بمعہ بوٹ کے نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔ ویسے تم ساتھ چلو گے ؟:)
 
ظفری

لائبریرین
نالائق آدمی کورنگی روڈ پر بوٹ نہیں گدھا گاڑیوں کی ریس ہوتی ہے۔۔۔۔ ویسے ہمارا اس روڈ پر گزر بمعہ بوٹ کے نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔ ویسے تم ساتھ چلو گے ؟:)
اوہ اچھا ۔۔۔۔۔ آپ " ان کو " بوٹ کہہ کر رہے تھے ۔ :rolleyes:
ڈاکٹر صاحب ! میں اگر وہاں ہوتا تو ضرور اس ریس سے لطف اندوز سے ہوتا ۔ بہت دن ہوگئے گدھا گاڑیوں کی ریس نہیں دیکھی ۔ پھر کبھی سہی ۔ ;)
 
اوہ اچھا ۔۔۔۔۔ آپ " ان کو " بوٹ کہہ کر رہے تھے ۔ :rolleyes:
ڈاکٹر صاحب ! میں اگر وہاں ہوتا تو ضرور اس ریس سے لطف اندوز سے ہوتا ۔ بہت دن ہوگئے گدھا گاڑیوں کی ریس نہیں دیکھی ۔ پھر کبھی سہی ۔ ;)

ویسے اڑی اڑی خبر آئی ہے کہ آج کل مرغوں کی لڑائی کا بھی مقابلہ ہوتا ہے ، جب سے بائی پاس تعمیر ہوا ہے، ویسے بڑا شاندار بائی پاس بنایا ہے صاحب
 
Top