قافیہ ایکسپرٹ (اینڈرائیڈ) - ریلیز

شکیب

محفلین
Qaafiyah%2BExpert%2Bbanner%2B1024x500.png

روابط:

ایپ انسٹال کریں
ایپ کے متعلق انگریزی میں پڑھیں
ایپ کے متعلق اردو میں پڑھیں
مدد کی پی ڈی ایف فائل ڈاؤنلوڈ کریں

پرانے لوگوں کے لیے
یہ ایپ آنے میں اتنی دیر کیوں لگی؟
ہمیشہ کی طرح کئی وجوہات (بہانے؟) بتاؤں گا۔
۱) اللہ کی مرضی۔ جو ہوا سو ہوا!
۲) اینڈرائیڈ ایپ ڈیولپمنٹ سیکھنے میں وقت لگتا ہے۔
۳) بیسک ڈھانچہ میں ستمبر 2019 میں ختم کرچکا تھا جو اپنے موبائل پر انسٹال بھی کر رکھی تھی، لیکن دل مطمئن نہیں تھا۔ ونڈوز ایپ کے وقت تو پروگرامنگ کی دنیا میں نووارد تھا، مگر اب جو ٹوٹا پھوٹا سیکھا ہے ، تو سوچا جو چیزیں میری ذاتی ضرورت ہیں وہ بھی شامل کرتا چلوں۔ چنانچہ ایپ ریلیز ہونے سے پہلے ہی اس پر کچھ ادوار گزر چکے ہیں۔
photo6255993709623618090.jpg

Basic Version​

اب وہ لوگ جو ای میل پر اور سوشل میڈیا پر بڑی مستقل مزاجی سے اور بڑے مان سے مابدولت کا سر کھایا کرتے تھے کہ بیسک ورژن ہی فراہم کردو، شاید گالیاں ضرور دیں، لیکن چونکہ ہمارے اندر کا کیڑا کچھ اسی قسم کا واقع ہوا ہےکہ جب تک کام پریزنٹیبل نہ ہو، پیش نہ کیا جائے۔ یہ اور بات ہے کہ حالیہ دنوں کسی گیانی کے آرٹیکل پر یہ پڑھنے کو ملا ہے کہ اس کیڑے کو شانت کرنے کی ضرورت ہے۔

دوسری اہم وجہ اس تاخیر کی یہ بھی ہے کہ دم بہ دم ایپ اپڈیٹ کرنا کسی کو پسند نہیں آتا، چنانچہ چھوٹے چھوٹے بدلاؤ کر کے ایپ اپڈیٹ کروانا کوئی اچھی بات نہ ہوتی۔ اور گوگل پلے اسٹور تو پھر ہے ہی ماشاء اللہ سگھڑ آپا! ہر ریلیز پر اتنے نخرے کرتا ہے کہ اللہ کی پناہ۔

گزارشات
یہ ایپ اب بھی ڈیولپمنٹ ہی میں ہے اور کئی فیچرز کے آئیڈیاز ذہن میں ہیں۔ اگر ایپ کا رسپانس اچھا آیا تو ان شاء اللہ جلد از جلد رول آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

آئندہ ورژنز میں آنے والی چند فیچرز
  • ایپ لینگویج سوئچ، ان لوگوں کے لیے جو اردو رسم الخط نہیں جانتے۔(مکمل انٹرنیشنلائزیشن)
  • لفظ کے کلک پر الفاظ و معنی
  • تقطیع
  • مشقِ سخن
آپ لوگوں سے دو درخواستیں ہیں، پہلی یہ کہ اگر آپ کو اس ایپ میں کوئی بَگ/خامی نظر آتی ہے یا اوپر ذکر کی گئی ۴ فیچرز کے علاوہ کسی خاص چیز کا اضافہ چاہتے ہیں تو پلے اسٹور کے ریٹنگ پیج پر بتائیں۔ دوسرے، اگر آپ کے ذہن میں کسی ایپ کا آئیڈیا ہے تو اسی ایپ کے"آن لائن" ٹیب میں "ایک ایپ ایسی بھی!" والے پیج پر جائیں اور اپنا آئیڈیا لکھیں۔

دیگر کچھ ذاتی دلچسپی کے بھی ایپ آئڈیاز ہیں، انہیں بھی تکمیل تک پہنچانا ہے۔ اپنی دعاؤں میں مجھے بھی یاد کر لیں گے تو آپ کا کیا بگڑ جائے گا؟

شکیبؔ
16 فروری، 2020​
 
آخری تدوین:

یاسر حسنین

محفلین
اس کاوش کو ابتدائی طور لیا جائے تو اچھی کاوش ہے۔ چیزوں میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آتی رہتی ہے اگر کام کرنے والا ہمت نہ ہارے۔
ایک ضمنی سا سوال ہے کہ میں نے اس ”بر“ لکھا تو درج ذیل نتائج ملے
MfRPOQx.png

کیا ”زبَر“ اور ”قبر“ اس میں نہیں آئیں گے؟ یا ان کو بطور قافیہ استعمال نہیں کیا جاتا؟ یا پھر اس کے لیے ہمیں ہندی کی طرف جانا پڑے گا؟ میں چونکہ شاعر نہیں ہوں اس لیے ایسے ہی سوال پوچھوں گا۔
 
قافیوں میں حرکات/اعراب کا خیال رکھنا ہوتا ہے ورنہ دو الفاظ ہم قافیہ نہیں ہوتے۔

زَبَر میں ب پر زبر ہے۔ چنانچہ بَر پر ختم ہونے والے قوافی کے لیے "ب+زبر+ر" لکھیں گے۔ ( بحیثیت شاعر آپ کو اس کی ضرورت نہیں پڑے گی۔) ہاں، "اَر" کی آواز پر ختم ہونے والے قوافی چاہئیں تو آپ فقط "زبر+ر" نتیجتاً "زبر، نظر، بسر، قمر" وغیرہ قوافی ملیں گے۔

قبر میں ب ساکن ہے اور اس سے قبل زبر کی حرکت۔ چنانچہ تلاش میں "زبر+ب+جزم+ر" ڈالیں گے، نتیجتاً "ابر، صبر، قبر، جبر" وغیرہ قافیے ملیں گے۔
 
شکیب

محفلین
شکیب

جناب، کیا یہ ایپ آئی فون کے لیے بھی میسّر ہے؟
شکریہ
اپنے بھائی کی فرمائش پر آئی فون و دیگر ڈیوائسز کے لیے اسی ایپ کو بطور "پروگریسیو ویب ایپ" لانچ کر چکا ہوں۔ ہرچند کہ اس ورژن میں فیچرز قدرے کم ہیں، البتہ قافیہ والا کام تو چل ہی جائے گا۔
ویب ایپ کا ربط: Qaafiyah Expert
پروگریسیو ویب ایپ کی کیا خاصیت ہوتی ہے، وہ اس لانچ پوسٹ میں ذکر کی ہے۔
ایپ کے بارے میں ساری تفصیلات اس جگہ مل جائیں گی۔(یہ سائٹ ابھی نئی ہے، اس لیے فی الحال مکمل تفصیلات شامل نہیں)
 
شکیب

محفلین
تازہ ترین ورژن (1.2.0) میں کئی خوشگوار تبدیلیاں کی ہیں۔

چنندہ فیچرز

چند فیچرز ذاتی ضروریات کے مطابق اور زیادہ تر صارفین کی درخواست پر شامل کی گئی ہیں۔
  • ریگولر ایکسپریشن کے ذریعے تلاش
  • منفرد لفظ کے وزن کی تلاش (مثلاً "طرح" کا وزن سرچ کرنے پر -= اور =- دونوں اوزان دکھائے گا)
  • کسی ایک وزن پر منطبق ہونے والے تمام الفاظ کی تلاش (مثلاً فعولن (-==) تلاش کرنے پر 12248 الفاظ آتے ہیں)
  • منتخبہ قافیوں کو غیر منتخب کرنا، اور ان کی تعداد کی سہولت
  • تلاش کے نتیجے میں معیاری اردو اوزان کی "چِپ" کو نمایاں کرنا
  • معیاری اوزان کے افاعیل دکھانا
  • لانگ-پریس پر ڈکشنری میں لفظ کا دکھانا
  • یوزر انٹرفیس کی بہتری
 
مقبول

محفلین
اپنے بھائی کی فرمائش پر آئی فون و دیگر ڈیوائسز کے لیے اسی ایپ کو بطور "پروگریسیو ویب ایپ" لانچ کر چکا ہوں۔ ہرچند کہ اس ورژن میں فیچرز قدرے کم ہیں، البتہ قافیہ والا کام تو چل ہی جائے گا۔
ویب ایپ کا ربط: Qaafiyah Expert
پروگریسیو ویب ایپ کی کیا خاصیت ہوتی ہے، وہ اس لانچ پوسٹ میں ذکر کی ہے۔
ایپ کے بارے میں ساری تفصیلات اس جگہ مل جائیں گی۔(یہ سائٹ ابھی نئی ہے، اس لیے فی الحال مکمل تفصیلات شامل نہیں)
محترم شکیب صاحب
بہت مہربانی، بہت شکریہ
آپ کی محنت پر داد اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ نے مجھ جیسوں کے لیے قافیوں کی تلاش کا کام انتہائی آسان کر دیا ہے۔ ڈیزائن والا فیچر بھی ماشاالّلہ بہت اچھا ہے جزاک الّلہ

میں نے ویب ایپ لانچ کیا تو مجھے (ایڈ ٹو ہوم سکرین ) کا آپشن کہیں نظر نہیں آیا اور کوئی آئیکان میرے فون پر انسٹال نہیں ہوا۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
 
شکیب

محفلین
آپ کی محنت پر داد اور مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ نے مجھ جیسوں کے لیے قافیوں کی تلاش کا کام انتہائی آسان کر دیا ہے۔ ڈیزائن والا فیچر بھی ماشاالّلہ بہت اچھا ہے جزاک الّلہ
جزاکم اللہ برادرم! ڈیزائن والی فیچر اینڈرائیڈ ایپ میں استعمال کرتے تو کچھ اور بہتر ی کی گئی ہے۔

میں نے ویب ایپ لانچ کیا تو مجھے (ایڈ ٹو ہوم سکرین ) کا آپشن کہیں نظر نہیں آیا اور کوئی آئیکان میرے فون پر انسٹال نہیں ہوا۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
لانچ کے بعد میں نے ڈیسکٹاپ (میرے پاس ونڈوز ہے)، آئی فون، اینڈرائیڈ تینوں پر ٹیسٹ کیا تھا اور یہ درست کام کر رہی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک دیکھا نہیں۔ آپ نے کس آپریٹنگ سسٹم پر دیکھا ہے بتائیں تو شاید کچھ سراغ لگے۔
 
مقبول

محفلین
جزاکم اللہ برادرم! ڈیزائن والی فیچر اینڈرائیڈ ایپ میں استعمال کرتے تو کچھ اور بہتر ی کی گئی ہے۔

لانچ کے بعد میں نے ڈیسکٹاپ (میرے پاس ونڈوز ہے)، آئی فون، اینڈرائیڈ تینوں پر ٹیسٹ کیا تھا اور یہ درست کام کر رہی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک دیکھا نہیں۔ آپ نے کس آپریٹنگ سسٹم پر دیکھا ہے بتائیں تو شاید کچھ سراغ لگے۔
میں آئی فون پر کوشش کر رہا تھا
 
Top