علی خان
محفلین
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے قیادت سے رضاکارانہ طورپرسبکدوشی اورپارٹی کے تمام اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپردکرنے کااعلان کردیا۔ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے جیونیوزسے ٹیلی فون پرگفتگو میں بتایاکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ اورمیٹروپولیٹن پولیس نے ان کے لندن والے گھرپرچھاپا مارا اور کئی چیزیں اْٹھا کرلے گئے۔کسی ایسے شخص کے گھر پر چھاپا مارا جائے جوکروڑوں شہریوں کا قائد بھی ہو تو یہ بات تقاضا کرتی ہے کہ وہ پارٹی قیادت اورسربراہی سے الگ ہوجائے۔ان کاکہناتھا کہ اخلاقی اور قانونی تقاضا بھی یہی ہے کہ وہ ایم کیوایم کی قیادت سے سبکدوش ہوجائیں۔الطاف حسین نے کہا کہ اگرڈاکٹرعمران فاروق قتل کامقدمہ عدالت عالیہ میں پیش کیاگیا توکسی وکیل،بیرسٹریاسولسٹرکواپنی ترجمانی کے لیے پیش نہیں کریں گے بلکہ مقدمہ خود لڑیں گیاورعدالت حق میں فیصلے کرے یاخلاف اسے من وعن قبول کرلیں گے۔انہوں نے پارٹی کارکنوں اورعوام سے کہا کہ وہ اپنااعتمادبرقراررکھیں اورحق پرستانہ جدوجہدجاری رکھیں۔الطاف حسین نے تمام اختیارات رابطہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا بھی اعلان کیا۔
خبر ماخذ