قبائلیوں کی مدد سے شمالی وزیرستان دہشت گردوں سے آزاد کرائیں گے : آرمی چیف

قبائلیوں کی مدد سے شمالی وزیرستان دہشت گردوں سے آزاد کرائیں گے : آرمی چیف

06 ستمبر 2014 (16:00)

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج قبائلیوں کی مدد سے شمالی وزیر ستان کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کروائے گی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیر ستان بنوں میں قائم بکا خیل کیمپ کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی ۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آزاد کروانے میں قبائلیوں کا بہت اہم کردار ہے اور اب بھی قبائلیوں کی مدد سے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کر وائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے کو نیاشمالی وزیر ستان بنائیں گے اور یہاں ہر قسم کی سہولیا ت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے بیشترعلاقے دہشت گروں سے پاک کروا لیے گئے ہیں ۔ آرمی چیف نے کیمپ میں رہا ئش پذیر بچوں کے ساتھ چائے پی اور ان میں تحفے بھی تقسیم کیے ۔

http://dailypakistan.com.pk/rawalpindi/06-Sep-2014/140455
 
Top