اجی ہم اس وقت گھر پر ہی ہیں ۔۔ اور آج اللہ کا کرنا کیا ہواکہ:
بیگم کا موڈ خاصا خوش گوار۔۔۔ منی تو خیر ہے ہی معصوم ۔۔۔
یعنی آپ کی بات غلط ثابت ہوئی۔۔
وجہ بتادوں کیوں ؟؟
آج تنخواہ جو ملی ہے ۔۔۔
یہاں مجھے مذہبی حلقوں کی اصطلاح سے اختلاف ہے۔ مذہب تو ہمارے روز مرہ میں داخل ہونا چاہئے۔ اگر مذہبی حلقے عوام سے الگ کوئی چیز ہیں تو یہی ان کی ناکامی کا ثبوت ہے کہ پاکستان مسلمانوں کے لئے بنا تھا مذہبی حلقوں کے لئے نہیں۔ جہاں تک مذہبی سیاستدانوں کا تعلق ہے تو وہ مذہب کے نام پراسی طرح سیاست کر رہے ہیں جیسے زرداری بھٹو کے نام پر سو انہیں مذہبی قوتیں قرار دینا کافی غیر منصفانہ عمل ہوگا۔
بھیا فوج اور مذہبی قوتوں کے ٹکراؤ کی جو بات آپ نے کہی ہے مجھے اس سےاختلاف ہے۔ میرے خیال میں تو فوج بحیثیت ادارہ مذہبی تنظیموں اور گروہوں کی س
ب
آپ نے دیا گیا لنک نہیں پڑھا وہ فوج اورمزبھی قوتوں کی لڑائی کی کہانی پر مشتمل ہے یہ درست ہے فوج اور مژبھی قوتوں کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے مگر یہ دامن دونوں جانب سے تار تار ہو گیا ہے اب ان میں نفرت پیدا ہوگئی فوج پر خودکش حملوں کا کہیں نہ کہیں اس دشمنی سے تعلق ضرو پے
اگر آپ انسانی پٹاخوں کو مذہبی قرار دیتے ہیں تو میں آپ سے اختلاف کروں گا کہ اس سب کی جڑ مذہب میں نہیں فتنہ میں پیوست ہے بعینہ جیسے خوارج کی جڑ فتنہ میں تھی اگرچہ نام بظاہر وہ بھی مذہب کا لگاتے تھے۔ جیسے پہلے عرض کیا کہ صحیح اہل مذہب کبھی بھی پاکستان یا فوج کے خلاف نہیں ہوئے ہاں جو مذہبی ٹھیکیدار ہیں وہ جہاں دیہاڑی زیادہ لگے اس جانب لُڑھک لیتے ہیں اور ان کا اثر معاشرہ پر بحیثیت مجموعی اتنا ہی ہے کہ چند لطائف سُننے کو مل جاتے ہیں۔
علامہ صاحب بہت خوب۔ آپ نے زبردست تجزیہ کیا ہے حالاتِِ حاضرہ کا۔ دیکھین اب ان کیمرہ اجلاس میں کیا فیصلہ ہوتا ہے۔ امریکہ نے مخبروں کو اپنے ہاتھ میں رکھنے کی جو پالیسی اپنائی ہے اس کا کیا توڑ نکالتی ہے پارلیمنٹ۔ آپ کا کلم بہر حال خوب ہے۔
علامہ صاحب بہت خوب۔ آپ نے زبردست تجزیہ کیا ہے حالاتِِ حاضرہ کا۔ دیکھین اب ان کیمرہ اجلاس میں کیا فیصلہ ہوتا ہے۔ امریکہ نے مخبروں کو اپنے ہاتھ میں رکھنے کی جو پالیسی اپنائی ہے اس کا کیا توڑ نکالتی ہے پارلیمنٹ۔ آپ کا کلم بہر حال خوب ہے۔
ان کا مجھے سے بھی کافی مناطرہ ہوچکا ہےمہوش بہن ۔۔۔ آپ کی یہ معلومات غلط ہیں کہ حزب اللہ کو مغربی حلقوں میں لیگل تصور کیا جاتا ہے ۔۔۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بیانات پڑھ لیں ۔۔۔ اور مغرب تو ویسے بھی امریکہ کی تقلید کرتا ہے ۔۔۔ آپ کی ایران سے غیر ضروری ہمدردیاں تعصب کا احساس پیدا کرتیں ہیں ۔۔ ہمارے یہاں بلاشبہ تفرقہ ہی اصل میں خرابی ہے جو کہ ایران میں بہت معمولی سا ہے ۔۔۔ حالات و واقعات کا صحیح تجزیہ ملکوں کے اندرونی حالات کے تقابل کے بغیر نہیں کیا جا سکتا ۔۔۔
اگرچہ آپ سیاسی بحث سے لا تعلقی کا اعلان کر چکی ہیں ۔۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ آپ اپنا فیصلہ واپس لے لیں گی ۔۔۔ کہ تصویر کے دونوں رخ جاننے کے لیئے ہمیں آپ کی اشد ضرورت ہے ۔۔۔ اور اختلاف تو ہوتا ہی رہتا ہے اسے آپ بنیاد بنا کر ہم پر یہ ظلم نہیں کر سکتی تاہم کسی کے غیر مہذبانہ تبصروں پر یہ فیصلہ ہے تو میں ذاتی طور پر معزرت کر چکا ہوں اور باقی احباب کی طرف سے بھی معذرت چاہوں گا ۔۔۔
میں امید رکھتا ہوں کہ میری بہن میری گزارشات پر ضرور غور کریں گی
وسلام