نبیل
تکنیکی معاون
حوالہ: اکثریت عزت کے نام پر قتل کی حامی
اس بات کا مجھے علم نہیں ہے کہ یہ سروے کتنا قابل اعتبار ہے اور یہ کہ اس غیر سرکاری تنظیم کے کیا عزائم ہیں، لیکن اگر اس کی رپورٹ کچھ فیصد بھی درست ہے تو یہ ہم سب کے لیے فکر کا مقام ہے۔
ایک غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں کیئے جانے والے حالیہ دنوں میں اپنی نوعیت کے پہلے سروے میں صرف پچاس فیصد قبائلی سیاسی جماعتوں کو ان کے علاقے میں کام کرنے کی اجازت دینے کے خواہاں ہیں۔
کمیونٹی اپریزل اینڈ موٹیویشن پروگرام یا کیمپ نامی ایک غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے کرائے جانے والے اس سروے میں قبائلی علاقوں کی سات ایجنسیوں میں سے ایک ہزار سے زائد لوگوں سے مختلف موضوعات پر ان کی رائے جاننے کی کوشش کی گئی۔
ہر ایجنسی سے ڈیڑھ سو افراد جن میں پچاس خواتین شامل تھیں کی رائے حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔
اس بات کا مجھے علم نہیں ہے کہ یہ سروے کتنا قابل اعتبار ہے اور یہ کہ اس غیر سرکاری تنظیم کے کیا عزائم ہیں، لیکن اگر اس کی رپورٹ کچھ فیصد بھی درست ہے تو یہ ہم سب کے لیے فکر کا مقام ہے۔