قدرت اللہ شہاب کے شاہکار افسانہ پر تبصرے

قیصرانی

لائبریرین
واہ حجاب صاحبہ آپ نے آتے ساتھ ہی نہ صرف لائبریری میں شمولیت اختیار کی ہے بلکہ ایک ہی دن میں‌ (سننے میں تو یہی آیا ہے) ماں‌ جی جیسے لازوال افسانے کو برقایا ہے۔ ابھی ہم صنفٍ کرخت خوش تھے کہ ہماری رفتار جناتی اور طوفانی اور پتہ نہیں‌کیا کیا ہے، لیکن آپ نے تو صنفٍ نازک کا نام روشن کر دیا کہ پری رفتار(جنات اگر صنفٍ کرخت ہیں تو پری صنفٍ نازک :wink: ) ممبر ان کے گروپ میں شامل ہو گئی ہیں
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
بہت خوب۔ کسی کو خبر بھی نہ ہوئی اور ۔۔ایک اور افسانے کا ہماری لائبریری میں اضافہ ہو گیا۔ حجاب کا ہماری ٹیم میں واقعی اچھا اضافہ ہو گا۔ :khoobsurat:
 
حجاب نے شاید اس افسانے پر حجاب ڈال رکھا تھا جو اب کھلا اور کیا خوب شے نکلی۔ اپنی آمد کے ساتھ ہی ایسا عمدہ تحفہ یقینا محفل کے لیے ایک نہایت مسرت کی خبر ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ اب لائبریری کو چار چاند لگنے والے ہیں کہ جناتی رفتار والے تو تھے ہی اب سبک رفتار بھی آگئے ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب

آپ کو لائبریری میں دیکھنے کی خوشی کے ساتھ مزید خوشی ہوئی یہ دیکھ کر کہ آپ ایک ایسا تحفہ بھی ساتھ لائی ہیں جس نے یہاں شیلف کی خالی جگہ میں کمی بھی کردی ہے اور کیا شاندار کمی کی ہے ،
بہت دن بعد یہ افسانہ پڑھنے کو ملا اور ہر بار کی طرح نیا لگا۔ کچھ افسانے اور تحریریں ایسی ہیں جن کے بارے میں انتظار اور جستجو سی رہتی ہے کہ کون سا ایسا نام ہوگا جو ان کو یہاں شامل کرے گا۔ ماں جی بھی انھی تخلیقات میں سے ایک ہے جسے آپ نے یہاں شامل کیا ہے !
 

رضوان

محفلین
حجاب ماں جی کو ساتھ لانے کا بہت بہت شکریہ۔ آپ نے محفل کی عزت افزائی کی ہے۔ ماں جی کے آنے سے محفل میں ایک شفقت آمیز نور پھیل گیا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
نہ جانے کب پڑھا تھا یہ افسانہ۔ اب دوبارہ پڑھنے کا موقعہ ملا ہے، لیکن اس وقت فرصت نہیں۔ ڈاؤن لوڈ کیا ہے فرصت سے پڑھنے کے لئے اور سمت کے اگلے شمارے کے “گاہے گاہے باز خواں“ والے سکشن کے لئے۔ تب پروف ریڈنگ بھی ہو جائے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
حجاب کیا ماں جی ان پیج سے کنورٹ کیا ہے؟
اس میں پورا افسانہ ایک ہی پیرا گراف میں ہے۔ پیراگراف لائن بریک سے علیٰحدہ کئے گئے ہیں۔
 

حجاب

محفلین
آپ سب نے میری ایک چھوٹی سی کوشش کی اس قدر پذیرائی کی ہے کہ شکریہ کا لفظ کچھ چھوٹا لگ رہا ہے ۔لیکن پھر بھی آپ سب کا بے حد شکریہ ،کوشش کرتی رہوں گی کہ لائبریری کی خوبصورتی میں اور اضافہ کر سکوں ۔
 
Top