محمود احمد غزنوی
محفلین
مولا لفظ کے کئی معنی ہیں۔ دوست، حمایتی، مدد گار۔ایک بات بتائیں کہ حضرت علی کرم اللہ وجہ کو مولا علی کیوں کہتے ہیں؟
اسکے علاوہ صحیح حدیث شریف میں بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا کہ" جسکا میں مولا ہوں اسکا یہ علی بھی مولا ہے"۔ واضح ہو کہ یہ روایت اھلِ تشیع ہی کی نہیں بلکہ اہلسنت کی بھی مسّلمہ کتبِ حدیث میں موجود ہے۔ ۔ ۔آخر میں اقبال کی ایک رباعی بھی یاد آگئی کہ:
کبھی تنہائیِ کو و دمن عشق۔ ۔
کبھی سوزو سرورِ انجمن عشق
کبھی میداں میں آتا ہے زرہ پوش
کبھی مولا علی خیبر شکن عشق
کبھی سوزو سرورِ انجمن عشق
کبھی میداں میں آتا ہے زرہ پوش
کبھی مولا علی خیبر شکن عشق