محترم بہن صاحبہ بات میں نے شروع نہیں کی ہے آپ نے کی ہے۔ آپ جنات سے علم غیب، بزرگ اور شریعت کی طرف جا رہی ہیں۔ یہ مذہب کا معاملہ ہے کوئی معمولی معاملہ نہیں ہے کہ کوئی بھی بات کر دی جائے اور ثبوت قرآن اور حدیث سے فراہم نہ کئے جائیں۔ آپ نے جب ذکر چھیڑا ہے تو میں نے صرف آپ کی اور قارئین کی معلومات میں اضافہ کی غرض سے لنک فراہم کیا ہے۔ اس سے زیادہ میرا کوئی بات کرنے کا ارادہ نہیں تھا اور نہ ہی ہے۔ اگر ہوتا تو ابھی قرآنی آیات اور احادیث علم غیب کے حوالے سے یہاں شریک کر دیتا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ میں خود کسی دھاگے کا رخ دوسری جانب موڑنے کے حق میں نہیں ہوں۔
بہتر یہی ہے کہ آپ جنات اور علم نفسیات کی طرف ہی موضوع کا رخ رکھیں۔ میں بھی یہی چاہوں گا۔ آپ خود انتظامیہ کا حصہ ہیں۔ مجھ سے بہتر جانتی ہیں۔ براہ مہربانی علم غیب کا بغیر سوچے سمجھے ذکر نہ ہی کریں تو بہتر ہوگا۔