قرآني منظوم تراجم

بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کچھ مدت گزری محترم المقام اعجاز اختر صاحب نے کسی دھاگے میں منظوم ترجمہ سے چند شعر غالبا سورۃ الناس کے پیش کئے تھے۔ ساتھ انہوں نے اس بات کی خواہش ظاہر کی تھی کہ اسکا ناظم بھی معلوم ہوجائے تو کیا ہی اچھی بات ہو، میرے ذہن میں اس وقت ایک منظوم ترجمہ تھا جو میں نے اپنی تعلیم گاہ مدرسہ دار العلوم العربیہ الاسلامیہ۔ بری (انگلینڈ۔مانچسٹر) میں دیکھا تھا۔ لیکن مؤلف کا نام ذہن نشین نہ تھا۔ پھر میرا لائبریری کے ناظر سے رابطہ بھی نہ ہوسکا۔خیر مطالعہ کے دوران قرآن کمپلیکس سے شائع شدہ ایک تحقیق گزری جسکے محقق ڈاکٹر احمد خان ہیں، انہوں نے اس تحقیق میں جو (تاریخ تطور ترجمۃ معانی القرآن الکریم الی اللغۃ الٲردیہ مع ببلیوغرافیۃ الترجمات الکاملۃ والمنشورۃ لمعاني القرآن الکریم) سے موسوم ہے جس میں انہوں نے قرآن کریم کے اردو تراجم کی تاریخ پر مفصل گفتگو کی۔ اور ساتھ منشور تراجم کی فہرست بھی مرتب کی ہے۔ اس میں سے مجھے پانچ منظوم تراجم ملے ہیں، عبارت عربی میں ہے اس لئے میں سرسری ترجمہ کرکے پیش کر رہا ہوں:

۱۔محمد عبد السلام عباسی بدیوانی کا منظوم ترجمہ موسوم بہ (زاد الاخرۃ)، لکھنؤ: منشی نولکشور۔ بتاریخ 1285 ہجری، 1868 عیسوی۔ ۴ اجزاء۔
1244 ہجری کو مکمل ہوا۔ قرآن کے ساتھ طبع کیا گیا۔
اس ترجمہ کا کچھ حصہ مکتبہ مجمع البحوث الاسلامیہ پاکستان اسلام آباد میں 23114 نمبر کے تحت موجود ہے۔

۲۔ قرآن کریم کے معانی کا منظوم ترجمہ۔ مصنف: محمد شمس الدین شائق ایزدی۔ مطبعہ اتحادیہ لاہور سے 1342 ہجری، 1923 عیسوی طو شائع ہزا۔ چھوٹے صفحات۔ صفحات کی تعداد 2966۔ قرآن کریم کے ساتھ بین السطور طبع ہوا۔ اس میں 25679 شعر ہیں۔ اس ترجمہ کا نسخہ مکتبہ مجمع البحوث الاسلامیہ پاکستان اسلام آباد میں 15259 نمبر کے تحت موجود ہے۔

۳۔ابراہیم بیگ مرزا چغتائی (وفات: 1940 عیسوی) کا منظوم اردو ترجمہ۔ آگرہ: 1934 عیسوی قرآن کے ساتھ طبع ہوا۔

۴۔ اطہر زبیر لکھنوی کا منظوم ترجمہ موسوم بہ (سحر البیان) کراچی میں فیروز والا 1370 ہجری ، 1951 عیسوی میں طبع ہوا۔ 1498 صفحات پر مشتمل ہے۔ قرآن کے ساتھ طبع ہوا۔ قومی میوزیم (پاکستان۔ کراچی) میں 2770 نمبر کے تحت نسخہ موجود ہے۔

۵۔ عبد العزیز خالد کا اردو منظوم ترجمہ موسوم بہ (فرقان جاوید) قرآن کریم کے ساتھ لاہور ۔ مقبول اکیڈمی 1988 عیسوی میں شائع ہوا۔ 1072 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس ترجمہ کا نسخہ مکتبہ مجمع البحوث الاسلامیہ پاکستان اسلام آباد میں 48411 نمبر کے تحت موجود ہے۔


والسلام
 
عبدالرحمٰن نے کہا:
اپنا قیمتی وقت صرف کرکے ہمیں‌اتنی اچھی معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔

کوئی پڑھ کر مستفید ہو اس سے محنت وصول ہو جاتی ہے

علم پہنچانا ہم سب پر واجب فرض ہے۔ شکریہ نہ کہا کریں۔
آپ نے وقت نکال کر پڑھا۔۔ جزاک اللہ خیر شکریہ
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

راسخ بھائی، اچھی کاوش ہے اللہ جزا دے (آمین ثم آمین)


والسلام
جاویداقبال
 

الف عین

لائبریرین
کاش یہ تراجم دیکھنے کو مل جائیں کم از کم کہیں سے۔عبد العزیز خالد کا میں نے کہیں دیکھا تھا کسی لائبریری میں۔
 
"علامہ کبیر کوثر" کے منظوم تراجم بھی دیکھے ہیں میں نے۔ مگر مکمل کتابی شکل میں نہیں۔ بلکہ "پاکیزہ آنچل" نام کے ایک فیملی ماہنامے میں کبھی کبھی کبھار ایک صفحہ آتا ہے اس کا۔ واضح رہے کہ ماہنامہ ہندوستان میں شائع ہوتا ہے۔ غالباً پاکستان میں "پاکیزہ" اور "آنچل" دو مختلف میگزین ہیں۔
 

یوسف-2

محفلین
"علامہ کبیر کوثر" کے منظوم تراجم بھی دیکھے ہیں میں نے۔ مگر مکمل کتابی شکل میں نہیں۔ بلکہ "پاکیزہ آنچل" نام کے ایک فیملی ماہنامے میں کبھی کبھی کبھار ایک صفحہ آتا ہے اس کا۔ واضح رہے کہ ماہنامہ ہندوستان میں شائع ہوتا ہے۔ غالباً پاکستان میں "پاکیزہ" اور "آنچل" دو مختلف میگزین ہیں۔

جی ہاں! پاکستان کے شہر کراچی سے شائع ہونے والے پاکیزہ اور آنچل نام کے خواتین کے دو مشہور ڈائجسٹ ہیں، مگر یہ اوسط درجے کی "زنانہ کہانیوں" پر مشتمل ہوتی ہیں، جیسے اسٹار پلس کے ڈرامے ہوتے ہیں۔
 
Top