قرآنی آیتوں کا حوالہ کس طرح دیا جائے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

الف عین

لائبریرین
اس وقت دو دینی کتابیں ہاتھ میں ہیں۔ طاہر القادری کی اسلام اور جدید سائنس۔ اور مہجورالقرآن، جو کتاب گھر میں بھی ہے اردو تحریر میں ہی۔ اسلام اور سائنس وہاں تصویری اور پ ڈ ف میں ہے۔ افسوس کہ وہاں بھی مہجور القرآن بغیر درستگی کے پوسٹ کر دی گئ ہے۔ ان پیج سے تبدیلی میں آیتوں کے حوالے بدل گئے ہیں، آیت ۴۵۔ ۵۴ بن جاتی ہے۔
مجھے بھی قرآن کی آیات میں بڑی مشکل ہو رہی ہے۔ اسلام اور سائنس میں بھی اور کتاب گھر کی مہجور القرآن میں بھی۔ ذرا مشورہ دیں کہ آیات کا حوالہ کس طرح ہو:
سورۃ 2 کی آیۃ 25 کو یوں لکھیں
2:25
یا ۲:۲۵
یا ۲۵:۲
یا 25:2
ان پیج میں لکھا ہوگا الٹا لیکن اس وقت پڑھنے میں دائیں جانب دو کا عدد ہے اور بائیں جانب 25 کا۔
مزید مشکل اس وقت ہے جب ایک سے زائد آیات کا حوالہ دیا جائے:
2: 25، 26
یا
۲:۲۵،۲۶
اس صورت میں انگریزی میں عجیب لگتا ہے لیکن اردو میں درست۔
 

زیک

مسافر
میرے خیال سے اگر اعداد ہی استعمال کرنے ہیں تو 2:25 یعنی سورہ نمبر 2 کی پچیسویں آیت والا بہتر ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اور زیادہ آیتوں کی صورت میں؟
2:25، 26
درست نہیں‌لگتا نا۔ مطلب اس کے درمیان میں یا تو انگرزی کاما دیا جائے، یا پھر اسے ڈیش سے دیا جائے
2: 25-26
یہ اردو کا وقفہ ہے
اور یوں انگرزیی کا ہائفن:
2:25-26
 

دوست

محفلین
سورہ کا نام اور آیت نمبر۔ سادہ سا طریقہ ہے۔ بائبل کا طریقہ یہاں نہ ہی لا گو کیا جائے تو اچھا ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
شاکر بھائ نے میرے دل کی بات لکھ دی۔

بجائے نمبر کے یہ لکھنا ٹھیک ہوگا مثلا سورۃ الناس آیہ 3
 

دوست

محفلین
االناس لکھ دینے سے بھی کچھ نہیں ہوگا۔ اہل قرآن سورتوں کے ناموں سے زیادہ آشنا ہیں ناکہ نمبروں سے۔ یہ تو آج کل فیشن سا چل نکلا ہے نمبر دینے کا مجھے تو یہ نمبر بالکل اندھیرے میں کر دیتے ہیں کم از کم سورہ کے نام سے میں کچھ نہ کچھ موضوع تک تو پہنچ جاتا ہوں۔ اب نمبر کون ڈھونڈتا پھرے قرآن کھول کر۔ سورت کا تو اکثر یہ بھی پتہ ہے کہ کونسے پارہ میں ہے۔ بہت ضروری ہی ہے تو ساتھ سورت کا نمبر بھی لگا دیں تبرک کے طور پر لیکن نام ضرور لکھیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دوست بھائی، میں نے نمبر کی بات اس لیے کہی، کہ مجھے جب کچھ ڈھونڈنا ہوتا ہے تو میں‌ فہرست سے صرف نمبر دیکھ کر مطلوبہ سورۃ تک پہنچ جاتا ہوں، نام کی وجہ سے مجھے پوری فہرست کو دیکھنا ہوتا ہے۔ بعض اوقات فہرست کے آخر میں جا کر مطلوبہ سورۃ‌ملتی ہے
 

الف عین

لائبریرین
میں آسان ترکیب سوچ رہا تھا کہ ایک ساتھ فائنڈ رپلیس کر سکوں۔ اب ایک ایک جگہ کرنا پڑے گا۔
 

باذوق

محفلین
میں اس موضوع پر ایک اور جگہ اپنا خیال ظاہر کر چکا ہوں۔
سورہ النساء کی آیت 104 کو یوں لکھا جانا بہتر ہے
4:104

بات بائبل کے طریقہ کار کی تقلید کی نہیں‌ہے بلکہ آسانی اور سہولت کے لیے ہے۔ فائینڈ‌اور ریپلیس کے لیے یہ طریقہ بہت مناسب لگتا ہے۔
میں‌نے محمد جونا گڑھی کے ترجمہء قرآن کے لیے ہر آیت کا نمبر اسی طریقے کے مطابق استعمال کیا ہے۔

اور زکریا ۔۔۔
یہ جو آپ نے
‎2:25-27
لکھا ہے اور جو LRM کا ذکر کیا ہے ۔۔۔ اس کی کیا تفصیل ہے ؟ کوئی تھریڈ اس ضمن میں ہو تو حوالہ دیجئے گا ، بہت بہت مہربانی ہوگی ۔۔۔
اس کے علاوہ بھی میں‌ایک بات طویل عرصے سے ، آپ سے پوچھنا چاہ رہا تھا کہ ۔۔۔
بعض فورمز جو RTL نہیں‌ہیں ، وہاں‌میں تاہوما فونٹ کے ذریعے اردو لکھتا ہوں تو صحیح ڈسپلے تو ہو جاتا ہے لیکن مشکل تبھی ہوتی ہے جب کوئی انگریزی لفظ یا نشان
مثلاََ ! یا : یا - وغیرہ
جملے کے درمیان میں‌آئے ۔۔۔
ایسے لفظ یا نشان ۔۔۔ جملے کی مناسب جگہ دکھائی دینے کے بجائے جملے کے آخر یا شروع میں دکھائی پڑتے ہیں ۔۔۔
خاص‌کر بلاگ کی تحریروں میں‌بھی ایسا مسئلہ درپیش ہوتا ہے
کوئی حل بتائیے گا ، مہربانی ہوگی ۔
 

الف عین

لائبریرین
طاہر القادری صاحب کی کتابوں میں حوالے اس طرح ہیں، سورۂ بقرہ (2:36)۔ اور یہ درست لگتا ہے۔ لیکن ان پیج سے کنورٹ ہونے پر یہ گڑبڑ ہو جاتا ہے اور خاص طور پر جب دو تین آیتیں ہوں۔ جہاں یوں لکھا جاتا ہے۔
2:35۔37
تو گڑبڑ ہو جاتی ہے۔ ایل آر ایم سے بھی ورڈ میں ٹھیک نہیں آتا اور بغیر ایل آر ایم کے بھی نوٹ پیڈ میں درست آتا ہے۔
میں نے فی الحال تو اس ہائفن کو جو اردو وقفے سے بدلا گیا ہے، انگریزی فل سٹاپ سے بدل دیا ہے۔ یعنی
2:34.37
یہ بھی سوچ رہا ہوں کہ بعد میں اس فل سٹاپ کو تا سے بدل دوں۔
یہ سات سو صفحات کی کتاب (اسلام اور سائنس) نے تقریباً دس دن لے لئے ہیں۔ اب جا کر اسی فی صد ہو سکی ہے۔
 

باذوق

محفلین
حوالہ ؟

السلام علیکم
میں‌چونکہ اس میدانِ تبلیغ میں بہت زیادہ کام کرتا ہوں ، لہذا اپنی سہولت کے لیے میں‌نے ایک جاوا اسکرپٹ پروگرام بنا رکھا ہے ۔ رابطہ یہ ہے ، دیکھ لیں :
http://www.baazauq.com/qsurah.htm
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈراپ ڈاون مینو سے مطلوبہ سورہ منتخب کریں‌ اور ٹکسٹ بکس میں آیت نمبر لکھیں ، پھر "سلیکٹ" کا بٹن دبائیں ۔۔۔۔۔۔
حوالہ نہ صرف آپ کے سامنے آ جائے گا بلکہ خودکار طور پر کلپ بورڈ پر کاپی بھی ہو جائے گا ، جس کو آپ کہیں بھی پیسٹ کر سکیں‌ گے ۔
حوالہ اس طرح‌ ہوتا ہے :
یعنی ، اگر سورہ العنکبوت (69) کی آیت نمبر 26 ہو تو :
( سورة العنکبوت : 29 ، آیت : 26 )
 
السلام علیکم
میں‌چونکہ اس میدانِ تبلیغ میں بہت زیادہ کام کرتا ہوں ، لہذا اپنی سہولت کے لیے میں‌نے ایک جاوا اسکرپٹ پروگرام بنا رکھا ہے ۔ رابطہ یہ ہے ، دیکھ لیں :
http://www.baazauq.com/qsurah.htm
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈراپ ڈاون مینو سے مطلوبہ سورہ منتخب کریں‌ اور ٹکسٹ بکس میں آیت نمبر لکھیں ، پھر "سلیکٹ" کا بٹن دبائیں ۔۔۔۔۔۔
حوالہ نہ صرف آپ کے سامنے آ جائے گا بلکہ خودکار طور پر کلپ بورڈ پر کاپی بھی ہو جائے گا ، جس کو آپ کہیں بھی پیسٹ کر سکیں‌ گے ۔
حوالہ اس طرح‌ ہوتا ہے :
یعنی ، اگر سورہ العنکبوت (69) کی آیت نمبر 26 ہو تو :
( سورة العنکبوت : 29 ، آیت : 26 )
کیا آپ ایسا HTML لنک جینیریٹ کرنے کا آپشن دے سکتے ہیں؟

[ U R L="http://openburhan.pak.net/ob.php?sid=34&vid=32"]
( سورۃ سب۔ا : 34 ، آیت : 32 )[/U R L]

جو ایسا لگے گا۔ اور کلک کیا جا سکے گا۔ تاکہ لوگ آیت اور ترجمہ ایک ساتھ دیکھ سکیں:

( سورۃ سب۔ا : 34 ، آیت : 32 )

شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ فاروق بھائی۔ میری آپ سے اس ضمن میں بات ہو چکی ہے اور میرا اس سلسلے میں ایک بی بی کوڈ شامل کرنے کا ارادہ ہے جسے ذیل کی طرز پر استعمال کیا جا سکے گا:

کوڈ:
[ayah]surahnumber:ayahnumber[/ayah]
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top