قرآنی آیت کا انتخاب

سیفی

محفلین
وَلِلّہِ مِيرَاثُ السَّمَاوَاتِ وَالاَرْضِ وَاللّہُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ۔ (٣ :١٨٠)

''اور اللہ ہی کی میراث (ملک) ہیں یہ آسمان اور زمین اور اللہ تمھارے اعمال سے باخبر ہے۔''
 
نبیل

تکنیکی معاون
سیفی:
ایک مرتبہ پھر پوسٹ کا شکریہ اور ساتھ ہی ایک اور گزارش: بہتر ہوگا اگر آپ منتخب آیات کے عربی متن اور لفظی ترجمہ کے ساتھ اس آیت کی تفسیر بھی فراہم کردیں اور ساتھ ہی اس تفسیر کا ریفرینس بھی دے دیں جہاں سے اسے اخذ کیا گیا۔
 
سیفی

محفلین
نبیل نے کہا:

سلام!

نبیل بھائی۔۔ آپ کی تجویز سر آنکھوں پر۔ میں کوشش کروں گا ۔ مسئلہ یہ ہے کہ ابھی تک صرف قرآن مجید کی عربی آیات ہی یونیکوڈ میں دستیاب ہیں۔ (جو عرب اور ایران میں لکھی گئی ہیں)۔ اردو ترجمہ کی ٹائپنگ میری اپنی کاوش ہے۔
تاہم میری کوشش ہو گی کہ میں تفسیر اور اس کے حوالہ جات بھی دے سکوں۔
 
محمد فہد

محفلین
اللہ تمھارے اعمال سے باخبر ہے۔''

یااللہ ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرما اور نیکی، و ہدایت دروستگی عطاء فرماآمین یارب ۔ اللہ سوہنا، ہمیں اپنے محبوب بندوں میں شامل فرمالے جو راتوں کو اُٹھ کر عبادت کرتے ہیں اور دن کو روزے رکھتے ہیں آمین یارب ۔۔
 
Top