قرآنی فونٹ کی ٹیسٹنگ کا طریقہ کار

الف نظامی

لائبریرین
1- قرآن کمپلیکس سے قرآن پاک کا معیاری متن حاصل کیا جائے
2- اس متن سے مفرد الفاظ اور ان کی تصویری شکل (قرآ ن کمپلیکس مصحف عثمانی رسم الخط سے اخذ کردہ تصاویر)کی فہرست تیار کی جائے
3- فونٹ کو تمام مفرد الفاظ پر اپلائی کر کے چیک کیا جائے اور اغلاط کو درست کر لیا جائے
4- قرآنِ مجید کے پورے متن پر فونٹ کو اپلائی کیا جائے اور ہر آیت کو قرآن کمپلیکش کے شائع شدہ مصحف سے تقابل کر کے چیک کیا جائے اور غلطی ملنے پر درست کر لیا جائے

امید ہے کہ ان چار اصولوں پر ترتیب وار عمل کرنے سے غلطی سے پاک قرآنی فونٹ تخلیق کیا جا سکے گا۔
 
لطيف شيخ

محفلین
قرآن کمپلیکس کا متن پوری طرح یونیکوڈ سے مطابقت نہیں رکھتا۔ میں نے قرآن کمپلیکس کے پاکستانی اور عثمانی مصاحف لے کے ان کو مکمل یونیکوڈ پر ترتیب دیا ہے۔ لیکن یہ متن ورڈ پر صحیح نہیں چلتا کیونکہ ورڈ نئے یونیکوڈ کے کوڈز کو نہیں دکھاتا۔ یہ متن ویب براؤزر پر صحیح چلتا ہے (کروم، فائر فاکس، سفاری اور ایج)
دونوں مصاحف www.karachvi.com
GitHub - lateef-shaikh/pakistani-mushaf: Quran text in Pakistani style in HTML5. it is hosted at https://www.karachvi.com
GitHub - lateef-shaikh/uthmani-mushaf: Quran text in Uthmani/Madani style in HTML5. It is hosted at https://www.karachvi.com

پر موجود ہیں
اور فونٹ PakType - Pakistani Typography | Sourceforge.net پر موجود ہے۔ کراچوی پر موجود باقی مصاحف بھی یونیکوڈ ٹیکسٹ میں بنانے ہیں اگر کوئی رضاکار مل جائے تو کام تیز ہو سکتا ہے۔
 
آخری تدوین:

کیا یہ مصاحف انڈیزائن میں ٹھیک کھلتے ہیں؟
 
Top