چاچو! آپ اتنا سب کچھ کرنے اور لکھنے کے بجائے ایک عدد یوز کیس لکھ دیتے کہ اس کا کیا ممکنہ استعمال ہو سکتا ہے تو زیادہ بہتر تھا۔ ہمیں بھی اس کا کوئی استعمال سمجھ میں نہیں آیا لہٰذا وہی سوال جو عارف بھائی نے کیا اس کو دہرانے کے بجائے اس کی تائید کر دی۔ نیز یہ کہ "ابن سعید" منتظم تب ہوتے ہیں جب کوئی انتظامی فیصلہ لیں یا ایسا کوئی قدم اٹھائیں جو عام رکن کے بس کی بات نہ ہو۔ ورنہ عام محفلین کی طرح ان کو بھی سوالات کرنے اور عام باتوں میں حصہ لینے کا حق حاصل ہونا چاہئیے۔ آپ ایسے انداز گفتگو سے اللہ جانے کیا ظاہر کرنے پر اتر آتے ہیں۔
ویسے کیا ہی اچھا ہوتا کہ آپ پی ڈی ایف کے ساتھ ساتھ ایک عدد سادہ ٹیکسٹ فائل اور/یا ڈاک فائل بھی منسلک کر دیتے۔ جو پروگرامرس اور دوسرے اراکین کے لئے بھی زیادہ قابل استعمال ہوتا۔ پی ڈی ایف تو ایک طرح کا پرنٹنگ فارمیٹ ہے چاچو جو نہ درست کاپی ہوتا ہے نہ ٹھیک سے قابل تلاش ہوتا ہے۔ ہاں محض پڑھنا ہو تو بات اور ہے۔