دنیا میں بے شمار کتابیں ہیں اور ہر کتاب کے کئی فائدے ہیں لیکن قرآن مجید کائنات کی سب سے بہترین کتاب ہے۔ قرآن پاک تمام کتابوں پر اسی طرح فضلیت رکھتا ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کی فضلیت تمام مخلوقات پر ہے۔ قرآن حکیم پڑھنا بہت ضروری ہے لیکن اس سے بھی زیادہ ضروری ہے اسے سمجھنا اور اس پر عمل کرنا۔
ہم لوگ زندگی میں مختلف کتابیں پڑھتے ہیں۔ ہم ہر جملہ بڑی توجہ کے ساتھ پڑھتے ہیں اور اگر کسی بات کی سمجھ نہ آئے تو دوبارہ پڑھتے ہیں تاکہ جان سکیں کے مصنف کیا کہنا چاہ رہا ہے۔ دوبارہ پڑھنے پر بھی تسلی نہ ہو تو ٹیچر یا عالم سے رابطہ کرتے ہیں تاکہ بات مکمل طور پر دل و دماغ میں اتر جائے۔ لیکن جب قرآن کریم پڑھنے کی باری آتی ہے تو جلدی جلدی صحیح یا غلط پڑھ کر جان چھڑوا لیتے ہیں۔ کبھی اس بات پر غور کیا کہ اللہ تعالیٰ ہم سے کیا کہنا چاہ رہے ہیں؟ اللہ پاک کی قسم! اگر لوگ قرآن سمجھ کر عمل کرنا شروع کر دیں تو دنیا میں حقیقی امن و سکون حاصل ہو جائے۔
ہم لوگ روزانہ قرآن کریم سنتے اور پڑھتےہیں۔ سال میں کم از کم ایک دفعہ تو مکمل قرآن پاک پڑھتے ہیں لیکن کوئی خوش قسمت ہی قرآن حکیم سے کوئی نصیحت لے کر اٹھتا ہو گا۔ ہم نے قرآن کریم پڑھتے ساری عمر گزار دی لیکن آج تک یہ نہیں جان سکے کہ اللہ تعالیٰ ہم سے کیا کہہ رہا ہے۔ کسی چوہدری، تھانیدار یا وڈیڑے کی بات سمجھ نہ آئے تو بار بار پوچھتے ہو کہ صاحب جی نے کیا کہا تھا۔ لیکن اللہ پاک کی بات سمجھنے کی کبھی کوشش ہی نہیں کی جو بادشاہوں کا بادشاہ اور ہمارا خالق و مالک ہے۔
اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم میں فرمایا ہے کہ میں نے یہ کتاب اس لیے نازل فرمائی ہے تاکہ تم لوگ غورو فکر کرو اور سمجھ سکو۔ میں ایک مثال دے کر بات کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ایک طالب علم روزانہ سکول جائےاور انگلش کی کتاب کے لیکچرز سنےاور کتاب کا مطالعہ بھی کرےلیکن اسے سمجھنے کی کوشش نہ کرے۔ اس نے سارا سال باقائدگی سے لیکچرز سنے ہوں اور کتاب پڑھی ہو لیکن ایک بھی جملہ نہ سمجھا ہو، کیا وہ امتحانات میں کامیابی حاصل کر سکے گا؟ ہر عقل مند شخص کا جواب نفی میں ہوگا ٹھیک اسی طرح دنیا و آخرت میں کامیابی کے لیے ہمیں قرآن پاک کو سمجھنا ہو گا کہ اللہ تعالیٰ ہم سے کیا کہہ رہے ہیں۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک کے ذریعے کئی قوموں کو عروج عطا فرما دیتے ہیں اور کچھ اس کے مخالف لوگوں کو ذلیل کر دیتے ہیں۔ قرآن پاک کی آیتوں کو نہ سمجھنا مسلمانوں کی پوری دنیا میں ذلت و رسوائی کی سب سے بڑی وجہ ہےلہذا دنیا و آخرت میں عروج اور کامیابی کے لیے قرآن پاک سمجھنا بہت ہی ضروری ہے۔
 
La Alma

لائبریرین
یہ تو طلب ، جستجو ، شوق اور ترجیحات پر منحصر ہے .ثواب کے لیے قرآن تو اکثر لوگ پڑھتے ہیں . سمجھ کر اسی صورت میں پڑھا جائے گا جب حق کی کھوج ہو . اور یہ جستجو تبھی ہوتی ہے جب ذہن میں سوالات جنم لیں . انسان اپنی اور کائنات کی سچائی جاننے کا خواہاں ہو ، کسی ایسے معاشرتی نظام کا متلاشی ہو جہاں انسان دوسرے انسانوں کے ساتھ اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ایک پر امن اور بامقصد زندگی گزار سکے . یاد رہے صرف تجسس کی تشفی ہی کافی نہیں، کافی رازوں سے تو سائنس بھی پردہ اٹھا چکی ہے . قرآن کو سمجھ کر پڑھنا نوعِ ِانسانی کے لیے اسی صورت میں سودمند ثابت ہو گا جب اس کی تعلیمات کو عملی زندگی میں بھی لایا جائے گا . لیکن پہلی منزل خدا سے واقفیت ہی ہے . جب ایک بار انسان، پہچان کے اس راستے پر چل پڑے گا تو عمل زندگی میں خود بخود آنا شروع ہو جائے گا .
 
نور وجدان

یہ تحریر آپ کے غور و فکر کی جھلک ہے جبکہ آپ نے جو پہلے شائع کیا وہ دوسروں کے ! عامل ہونا مشکل کام ہے
 
نور وجدان

لائبریرین
یہ تو طلب ، جستجو ، شوق اور ترجیحات پر منحصر ہے .ثواب کے لیے قرآن تو اکثر لوگ پڑھتے ہیں . سمجھ کر اسی صورت میں پڑھا جائے گا جب حق کی کھوج ہو . اور یہ جستجو تبھی ہوتی ہے جب ذہن میں سوالات جنم لیں . انسان اپنی اور کائنات کی سچائی جاننے کا خواہاں ہو ، کسی ایسے معاشرتی نظام کا متلاشی ہو جہاں انسان دوسرے انسانوں کے ساتھ اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ایک پر امن اور بامقصد زندگی گزار سکے . یاد رہے صرف تجسس کی تشفی ہی کافی نہیں، کافی رازوں سے تو سائنس بھی پردہ اٹھا چکی ہے . قرآن کو سمجھ کر پڑھنا نوعِ ِانسانی کے لیے اسی صورت میں سودمند ثابت ہو گا جب اس کی تعلیمات کو عملی زندگی میں بھی لایا جائے گا . لیکن پہلی منزل خدا سے واقفیت ہی ہے . جب ایک بار انسان، پہچان کے اس راستے پر چل پڑے گا تو عمل زندگی میں خود بخود آنا شروع ہو جائے گا .
کیا انسان اس راستے پر خود چلتا ہے ؟
 
La Alma

لائبریرین
کیا انسان اس راستے پر خود چلتا ہے ؟
کچھ لوگوں کے اندر سے یہ شعور اور بیداری اٹھتی ہے . بعض ذرا سی رہنمائی اور توجہ کے محتاج ہوتے ہیں . کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن تک کلامِ الہی نہیں پہنچا ہوتا . وہ بے خبر اور لا علم ہوتے ہیں . ان تک احسن طریقے سے پیغام پہنچا دینا ہی کافی ہوتا ہے . لیکن لٹھ لے کر کسی کے بھی پیچھے نہیں پڑا جا سکتا . ماننا یا نہ ماننا ہر ایک کی اپنی صوابدید پر ہے .
 
Why must we understand the Quran
There are numerous books in the world, and every book has various benefits, but Quran is the best Book in the world. The excellence of Allah’s words over all other expressions is like the excellence of Allah over His creation. The recitation of Quran is very important, but it is even more important to understand and follow it.
We read various books in our life. We read every sentence carefully and if we do not understand anything we tend to read that again because we want to understand the real message of the writer. Even then if we do not understand the concept, we try again and again, by reading it multiple times. We, sometimes go even a step further by contacting some expert on the subject to comprehend the whole message of the book. On the other hand, when we read the Quran we read quickly and do not ponder. Knowing the message of Allah is not the consideration of a vast majority. If all of us will understand the message of Quraan and follow it, only then we will get the real success in this world and in the hereafter.
Some of us read and listen Quran every day, while there are others who read Quran at least once a year, but the real lucky ones understand the message of Quran. A number of us spend considerable time in reciting the Quran, but we do not know the message of our Creator- Allah. We tend to make efforts to understand the instructions issued to us by Police department or messages of our politicians, but we do not try with the same zeal to understand the words of Allah Almighty, Who is our Creator and Lord and The real emperor of this universe.
Allah says in the Holly Quran that indeed, We have sent it down for the reason that you might understand. I would like to clarify with an example that a student goes to school every day and take lectures and read the book but he does not understand anything. He takes lectures regularly and read the book, but he didn’t understand a sentence, can he pass the exams? Certainly, not. Similarly, we must understand the Quran for success in this world and in the hereafter.
The Prophet (PBUH) said, "Verily, Allah elevates some people with this Qur'an and abases others." It is clear that lack of understanding of Quran is one of the biggest reasons for the decline of Muslims around the world. Therefore we must understand the Quran for success in this world and in the hereafter.
By Abdullah Amanat Muhammadi
 
نور وجدان

لائبریرین
کچھ لوگوں کے اندر سے یہ شعور اور بیداری اٹھتی ہے . بعض ذرا سی رہنمائی اور توجہ کے محتاج ہوتے ہیں . کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن تک کلامِ الہی نہیں پہنچا ہوتا . وہ بے خبر اور لا علم ہوتے ہیں . ان تک احسن طریقے سے پیغام پہنچا دینا ہی کافی ہوتا ہے . لیکن لٹھ لے کر کسی کے بھی پیچھے نہیں پڑا جا سکتا . ماننا یا نہ ماننا ہر ایک کی اپنی صوابدید پر ہے .
جی درست فرمایا مگر انسان کے بس سے باہر ہے کلام پہنچانا
 
بہت اچھی تحریر ہے اللہ برکت دے لکھنے میں اور عمل میں بھی خوش رہیں سلامت رہیں ۔۔۔کا فی دیر غائب رہے ہیں آپ امید ہے اب آتے جاتے رہیں گے محفل پر۔
 
بہت اچھی تحریر ہے اللہ برکت دے لکھنے میں اور عمل میں بھی خوش رہیں سلامت رہیں ۔
جزاک اللہ خیرا
آمین
کا فی دیر غائب رہے ہیں آپ امید ہے اب آتے جاتے رہیں گے محفل پر۔
بس بھائی اپنا کام شروع کیا ہے فری لانسر کا لہذا ورک لوڈ کی وجہ سے آنا جانا کم ہو گیا تھا۔
 
نایاب

لائبریرین
حق
بہت اچھا پیغام دیا ہے محترم بھائی
بلا شک قران پاک ہدایت بھرا کلام ہے ۔
اور جو سمجھ لیتے ہیں اس کلام کو بلا شک وہ راہ ہدایت پاجاتے ہیں ۔
حق تعالی آپ کی سعی قبول فرمائے آپ کے لیئے رحمت و برکت کا سبب فرمائے آمین
بہت دعائیں
 
ہادیہ

محفلین
ماشا ءاللہ۔۔ عمدہ تحریر۔۔۔اللہ پاک ہم سب کو سمجھ کر پڑھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
 
حق
بہت اچھا پیغام دیا ہے محترم بھائی
بلا شک قران پاک ہدایت بھرا کلام ہے ۔
اور جو سمجھ لیتے ہیں اس کلام کو بلا شک وہ راہ ہدایت پاجاتے ہیں ۔
حق تعالی آپ کی سعی قبول فرمائے آپ کے لیئے رحمت و برکت کا سبب فرمائے آمین
بہت دعائیں
جزاک اللہ خیرا
آمین
 
جاسمن

لائبریرین
جزاک اللہ!
اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے ہم سب کو۔آمین!
اس رمضان میں ہم سب قرآن پاک کو سمجھ کر پڑھ سکیں اور ساتھ ہی عمل بھی شروع کر دیں۔ آمین!
 
Top