رضا
اچھے کام میں اگر بول دیں بسم اللہ تو کوئی حرج نہیں۔ نیز یہ محاورتا استعمال ہوتا ہے لفظ
کوئی حرج نہیں
آپ نے واجب ادا کردیا
ترجمہ کے بارے میں عرض ہے
میں خود اپنا ترجمہ ہی پیش کروں گا
سورہ فاتحہ کا میں نے کل ۷ گھنٹے لگا کر سات آیتیں ترجمہ کی ہیں۔ مختلف تفاسیر دیکھ کر
اور تب تک میں شروع نہیں کروں گا جب تک مجھے اپنے کئے پر اطمینان نہ ہوگا۔
اس سلسلے میں
www.qurancomplex.com جہاں میں کام کرتا ہوں وہاں کے چند علماء کو پہلے چند ورقے ترجمہ کرکے دکھاؤں گا اگر تو انہوں نے پسند کیا اور ہاں کردی تو تب ہی آن لائن کرنے کی جرٲت کروں گا۔ کیونکہ اتنا آسان کام نہیں۔ ترجمہ کرنے کے اصول ہیں سوچ سمجھ کر لفظ کا اختیار کرنا پڑتا ہے۔ عام کلام کا ترجمہ نہیں کہ جو جی میں آیا اضافہ کردیا اللہ کا کلام ہے۔ چھوٹی سی غلطی وبالِ جان نہ بن جائے اس لئے احتیاط کرتا ہوں۔
نیز ارادہ تو یہی ہے کہ ساتھ ضروری ضروی تشریح بھی کرتا جاؤں۔ یعنی طویل شرح نہیں بس مختصر مختصر اور مستند باتیں۔
آپ احباب کو انتظار کرنا ہوگا۔ اپنے آپکو میں نے امتحان میں ڈال لیا ہے۔ کامیاب ہوگیا تو ترجمہ کی صورت دیکھ سکوگے۔ دعا کردیں اللہ آسانی فرمادے۔ شوق تو ہے کہ چلو دنیا میں کوئی نیک کام کرجائیں ۔۔۔۔ باقی اللہ مالک۔
اردو تراجم موجود ہیں بڑے بڑے علما کے پر شوق ہے اور جوش بھی ہے پر ہوشمندی سے کام لوں گا عجلت پسندی شیطانی کام ہے۔
اللہ حافظ۔