حسان خان
لائبریرین
قرآن صفاتِ جاه و جلالِ محمد است
احکامِ شرع شرحِ کمالِ محمد است
اخبارِ انبیا که سراسر شنیدهای
یک یک بیانِ حُسنِ خصالِ محمد است
آن کاف و نون که اصلِ وجود است خلق را
کافِ کمال و نونِ نوالِ محمد است
مدّی که بر سرِ الفِ آدم است تاج
مضمونِ میم و معنیِ دالِ محمد است
زیبِ صحیفهٔ ازل و نسخهٔ ابد
از نقطههای دانهٔ خالِ محمد است
سیاحِ درکِ باصرهٔ عقل کَی رسد
جایی که جلوهگاهِ جمالِ محمد است؟
از دور نیست کارِ فضولی به انتظام
از دولتِ محمد و آلِ محمد است
(محمد فضولی بغدادی)
ترجمہ:
قرآن حضرتِ محمد (ص) کے جاہ و جلال کا وصف ہے؛ اور شریعت کے احکام حضرتِ محمد (ص) کے کمالات کی تشریح ہیں۔
گذشتہ انبیاء کی جو تمام باتیں اور قصے تم نے سنے ہیں وہ سب کے سب خِصالِ محمدیہ کے حُسن کا بیان ہیں۔
وہ کاف اور نون (کُن) جو جملہ مخلوقات کے وجود کی بنیاد ہیں، وہ در حقیقت حضرتِ محمد (ص) کے کمال کا کاف اور اُن کے نوال (بخشش/عطا) کا نون ہیں۔
وہ مد جو الفِ آدم پر بطور تاج موجود ہے، وہ در اصل حضرتِ محمد (ص) کے میم کا مضمون اور اُن کے دال کا معنی ہے۔
صحیفۂ ازل اور نسخۂ ابد کی زینت حضرتِ محمد (ص) کے دانۂ خال کے نقطوں سے ہے۔
عقل کی بینائی کے ادراک کا سیاح اُس مقام پر کب پہنچ سکتا ہے جو جمالِ محمدی کی جلوہ گاہ ہے؟
فضولی کے کاموں کو زمانے سے نہیں، بلکہ حضرتِ محمد (ص) اور آلِ محمد (ص) کی دولت سے نظم و انتظام عطا ہوتا ہے۔

آخری تدوین: